Tag: وزیر ریلوے

  • شہباز شریف بجٹ سیشن کے بعد پھر ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے، شیخ رشید

    شہباز شریف بجٹ سیشن کے بعد پھر ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے، شیخ رشید

    لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر بنانے والوں نے غلطی کی، شہباز شریف بجٹ سیشن کے بعد پھر ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ڈرامے کررہے ہیں، کوئی گرفتار نہیں کرے گا، وہ میڈیا میڈیا کھیلنے آئے ہیں کل پھر بھاگ جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شریف اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کو سیاست میں دور تک نہیں دیکھ رہا، چھٹی کے دن ضمانتیں ہوں تو اسے جمہوریت نہیں کہا جاسکتا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پوری پارٹی پر نواز شریف کا قبضہ ہے، شہباز شریف تاریخیں طے کرکے آئے ہیں، میڈیا میڈیا کھیلنے والوں کو قوم بھی ایک دن سمجھ جائے گی۔

    مزید پڑھیں: اس ملک میں سب ہوسکتا ہے، نواز، زرداری کی حکومت نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

    وزیر ریلوے نے کہا کہ حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، ہم خود اعتراف کرتے ہیں بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، انشاء اللہ حالات بہتر ہوں گے عمران خان مسائل پر قابو پالیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سب ہوسکتا ہے، نواز، زرداری کی حکومت نہیں ہوسکتی، میری بات پر چلتے تو نواز شریف کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، شہباز شریف اب بھی وکٹ کے دونوں طرف سیاست کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگ جیلوں سے نہیں ڈرتے، سیاست دان جیلوں سے ڈرتے ہیں، شوگر مافیا پنجاب میں سبسڈی لے گیا ہے، اس ملک کا سب سے بڑا دشمن شوگر مافیا ہے۔

  • جہیز میں جو ملا ہے اس کی سزا ساری قوم کو مل رہی ہے: شیخ رشید

    جہیز میں جو ملا ہے اس کی سزا ساری قوم کو مل رہی ہے: شیخ رشید

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جہیز میں ہمیں جو ملا ہے اس کی سزا ساری قوم کو مل رہی ہے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ غریب کسان کے بیٹے کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ پی سی ون انہوں نے ہی پاس کروائی ہے، کراچی سرکلر ریلوے اور گرین لائن کے راستے الگ الگ ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے 43 میں سے 34 کلو میٹر ٹریک آج کلیئر کر دیا ہے، ہم 15 دن میں 43 کلو میٹر کلیئر کر کے سندھ حکومت کو دے دیں گے۔ یہ 3 سے 4 دن سختی کے دن ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں میں ایڈز پھیلانے والے سندھ کے حکمرانوں کو ڈوب مرنا چاہیئے۔ ساری سیاسی باتیں ایم کیو ایم کی افطار پارٹی میں کروں گا۔ سندھ حکومت کے ساتھ ریل کی حد تک سپورٹ کو تیار ہوں۔ بلاول ایڈز کے خلاف اشتہار بنائیں میں سپورٹ کروں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جہیز میں ہمیں جو ملا ہے اس کی سزا ساری قوم کو مل رہی ہے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ غریب کسان کے بیٹے کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کو جیتنا تھا میں جانتا تھا۔ یہ واحد سیاستدان ہے جو امریکا کی جیب کی گھڑی بن گیا۔ بھارت کا فائدہ اسی میں ہے کہ ایک مضبوط پاکستان زندہ رہے۔ مودی نے کسی مسلمان سے ووٹ مانگا نہ کسی کو ٹکٹ دیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کے سی آر منصوبے سے متعلق اقدامات ہو رہے ہیں، 43 میں سے 34 کلو میٹر سے تجاوزات ہم نے صاف کردیں۔ 260 ارب روپے ایکنک میں سندھ حکومت نے منظور کروائے۔ ڈالر قیمتوں میں اضافہ نواز شہباز کی مرہون منت ہے۔

  • آج چوروں نے اتوار بازار لگا رکھا تھا، شیخ رشید

    آج چوروں نے اتوار بازار لگا رکھا تھا، شیخ رشید

    راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج چوروں نے اتوار بازار لگا رکھا تھا، لوٹی ہوئی دولت کے دفاع کے لیے یہ لوگ اکٹھے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کوئی بحران پیدا ہوا تو اپوزیشن کو زیادہ نقصان ہوگا، ایک نمبر سے شروع کریں تو عوام میں ان کی حیثیت کیا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں معیشت کو تباہ کیا گیا اس لیے آج مہنگائی ہے، موجودہ دور حکومت میں مہنگائی اپنی ذات کے لیے نہیں ہے، ماضی میں جو کچھ ان لوگوں نے کیا اس کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، مجھے امید ہے تین سے 4 ماہ میں حالات بہتر ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور آصف زرداری کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، آج ن لیگ کی سیاست کا جنازہ نکل جانا ہے، ان کو کچھ نہیں ملنے والا، زرداری سے متعلق ن لیگ کے بیانیے کی بھی نفی ہو گئی۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کا عید کے بعد علیحدہ علیحدہ احتجاج کا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ آج گھی، تیل ان ہی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے مہنگا ہوا ہے، سب ایک ہی ٹوکری میں جمع ہو گئے ہیں، یہ عمران خان کے لیے اچھا ہے۔

    خیال رہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے دی جانے والی دعوتِ افطار کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں بلاول بھٹو،شاہدخاقان عباسی ، مریم نواز ،حمزہ شہباز ، مولانافضل الرحمان، حاصل بزنجو اور دیگر سیاسی رہنما شریک تھے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایوان کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف علیحدہ علیحدہ احتجاج کریں گی۔

  • چوہدری نثار ن لیگ میں ایکٹو ہوگئے ہیں، شیخ رشید

    چوہدری نثار ن لیگ میں ایکٹو ہوگئے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ن لیگ میں ایکٹو ہوگئے ہیں، وہ لاہور کے کچھ لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ن لیگ میں ایکٹو ہوگئے ہیں، آصف زرداری بلاول کو وکٹ پر کھلا رہے ہیں ان لوگوں کا عمران خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری حساس معاملوں پر بلاول سے کہلواتے ہیں خود چپ ہوجاتے ہیں، زرداری واحد ہیں جو جیل کاٹ سکتے ہیں، آصف زرداری میں ہمت ہے تو خود آکر کھیلیں، ان کی خواہش ہے کہ ان کے ساتھ شہباز شریف فارمولا استعمال ہو، زرداری کو ڈیل یا ڈھیل کے قریب دیکھ رہا ہوں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو بھی پھنسا دیا ہے، شہباز شریف نواز شریف سے 10 ہاتھ آگے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے عالمی سازش ہورہی ہے، شیخ رشید

    انہوں نے کہا کہ معاشی بحران آصف زرداری اور نواز شریف نے پیدا کیا، دو سال میں ملک کو معاشی بحران سے نکال لیا جائے گا، صدارتی نظام کی باتیں ملک توڑنے کے مترادف ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان نے ساری زندگی سیاست دانوں کو استعمال کیا ہے، اب سیاست دان مولانا فضل الرحمان کو استعمال کرنے جارہے ہیں، حالات جیسے بھی ہوں عمران خان این آر او نہیں دیں گے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ بجٹ آنے والا ہے، ایمنسٹی اسکیم بھی آرہی ہے، کرپٹ لوگوں کا ایک ہی ایشو ہوتا ہے ہمیں باہر جانے دو، ایسے حالات میں ضروری ہے کہ پاکستان میں محفوظ سیاست ہو۔

  • فلاحی کاموں سے ہی دنیا میں نام باقی رہتا ہے، شیخ رشید

    فلاحی کاموں سے ہی دنیا میں نام باقی رہتا ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فلاحی کاموں سے ہی دنیا میں نام باقی رہتا ہے، 20 سالہ جدوجہد کے بعد آج زچہ بچہ اسپتال کا افتتاح کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں گائنی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں 11 جدید ترین آپریشن تھیٹر ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں خواتین کی تعلیم کے 60 ادارے بنائے ہیں، نالہ لئی پر 21 کلو میٹر طویل لئی ایکسپریس بنانے جارہے ہیں، 9 ہزار کلو میٹر طویل ریلوے لائن میں سے 2 ہزار کلو میٹر لائن غائب ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی دیانت داری کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، مہنگائی شریف برادران اور زرداری کی لوٹ مار کی وجہ سے ہوئی ہے، عمران خان 2 سال کے اندر ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے، اللہ کا شکر ہے ملک میں عمران خان جیسا ایماندار وزیراعظم ہے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے عالمی سازش ہورہی ہے، شیخ رشید

    وزیر ریلوے نے کہا کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون اور ٹو منصوبوں سے 2 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، ریلوے بحال ہوگی تو ملک خوشحال ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے عالمی سازش ہورہی ہے، اللہ کا شکر ہے موجودہ دور حکومت میں کسی چیز کا خسارہ نہیں بڑھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 7 ہزار بچیاں کالج میں داخلے سے محروم ہیں، 30 جون کے بعد راولپنڈی میں کالج کا افتتاح کریں گے، احمد آباد میں بھی اسکول اور کالج بنا رہے ہیں۔

  • عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے عالمی سازش ہورہی ہے، شیخ رشید

    عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے عالمی سازش ہورہی ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے عالمی سازش ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے ایک عالمی سازش ہورہی ہے، اللہ کا شکر ہے موجودہ دور حکومت میں کسی چیز کا خسارہ نہیں بڑھا ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ 7 ہزار بچیاں کالج میں داخلے سے محروم ہیں، 30 جون کے بعد راولپنڈی میں کالج کا افتتاح کریں گے، احمد آباد میں بھی ہم اسکول اور کالج بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹرین چلائیں گے جو کافی وقت سے نہیں چلی ہیں، کراچی میں ہم آپ کو ٹریک خالی کرکے دیں گے، شہر قائد میں فاسٹ ٹریک لے کر آرہے ہیں، فاسٹ ٹریک ٹرین کراچی سے سکھر تک جائے گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے اہم دفاعی لائن ہے، شیخ رشید

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم کیوں کوچزاورلوکوموٹیو باہرسے منگوائیں، ہماری کوشش ہوگی سب کچھ یہاں تیار ہو، 8،9 ماہ میں 20 ٹرینیں چلائی ہیں اوران کے لیے کچھ درآمد نہیں کیا۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ فریٹ کا ٹارگٹ ابھی پورا نہیں کرسکے، مسافرٹرینوں سے زیادہ کمایا ہے، ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ 5 درجے تک ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دیں، جب غریب کی باری آتی ہے توہرحکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتےہیں آرام حرام ہے اورکچھ لوگ کہتے ہیں کام حرام ہے، ہماری ایسے لوگوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔

  • ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں: شیخ رشید

    ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پیسنجر کوچز کا ٹینڈر منسوخ کر رہا ہوں، چین سے واپسی پر اچھی خبریں سناؤں گا۔ ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیسنجر کوچز کا ٹینڈر منسوخ کر رہا ہوں، 3 سال سے جو افسر ایک ہی جگہ کام کر رہے ہیں ان کا ٹرانسفر ہوگا۔ چین سے واپسی پر اچھی خبریں سناؤں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سرسید ٹرین کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔ کچھ لوگ طعنے دیتے تھے کہ کوچز کہاں سے لائیں گے، ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ اب میں کراچی میں ایک ہفتہ بیٹھا کروں گا۔ ایم ایل ون اور ٹو کے ساتھ ایم ایل تھری پر بھی جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، وزیر اعظم کی موجودگی میں ایم ایل ون پر دستخط ہوں گے۔ ریلوے کے نئے منصوبوں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ شہید ریلوے ڈرائیور کے اہل خانہ کو پلاٹ دیا جائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں، یہ کپتان کا کام ہے باؤنڈری پر کس کو لے جانا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں بہت سے لوگ پہلی بار آئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کو 5 سال پورے کرتے دیکھ رہا ہوں۔ وزیر اعظم جب حکومت میں آئے خزانہ نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔

    انہوں نے کہا کہ جس پر نیب کیسز ہوں گے اسے وزیر اعظم برداشت نہیں کریں گے، وزیر دفاع کی میں نے کوئی خبر نہیں سنی۔ نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری کا سیاسی مستقبل نہیں۔ صرف شہباز شریف تک قائم ہوں، کسی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ بلاول باپ کی کرپشن بچانے کے لیے کھڑا ہوگا تو اس کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ آئین کو آگے لے کر چلنا ہے۔ وزیر اعظم نے ایسے وزیر کو نکالا جس کا میں تصور نہیں کرسکتا۔ بجٹ کا پتہ نہیں، 24 اپریل کو ریلوے کے بجٹ کو فائنل کروں گا۔ ایم ایل ون پر چین میں دستخط نہ ہوں یہ سازش تھی۔ چین سے واپسی پر بہت بڑی ٹرین کی خوشخبری دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میرے پاس ٹریکر کے بھی پیسے نہیں، ٹریکر کی وجہ سے ریلوے میں 2 نمبر لوگ ڈر رہے ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز سے متعلق 5 ممبرز کی کمیٹی بنی ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں۔ اسد عمر آئی ایم ایف سے معاملات طے کر آئے ہیں۔

  • نواز شریف اور زرداری کی سیاست ملک میں‌ نہیں‌ چل سکتی، شیخ رشید

    نواز شریف اور زرداری کی سیاست ملک میں‌ نہیں‌ چل سکتی، شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کو نواز شریف اور آصف زرداری نے لوٹا ہے، نواز شریف اور زرداری کی سیاست ملک میں نہیں چل سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بھی شہباز شریف کے ٹی او آرز پر چلنے کے لیے تیار ہیں، شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنا این آر او بھی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جو پارٹی بھٹو نے زندہ کی تھی اسے زرداری نے تباہ کردیا ہے، پیپلزپارٹی اس نوبت تک آگئی ہے کہ 2 ہزار کا جھانسہ دے کر بندے لارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے صرف شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا ہے، نواز شریف کے این آر او کی مجھے کوئی اطلاع نہیں ہے، عمران خان کی حکومت کے لیے شہباز شریف اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ میں بلاول نہیں ہوں جو بھارت کی حمایت میں بیان دوں، پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، کشمیریوں نے جدوجہد آزادی کے لیے بہت قربانیاں دیں، کشمیریوں کی تحریک کو اب کوئی نہیں دبا سکتا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال اچھی نہیں ہے، اسد عمر ملاقات کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں، آئی ایم ایف آسان شرائط پر جایا جائے، عمران خان قوم کے لیے آئی ایم ایف سربراہ سے ملنے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ اسد عمر معیشت کو سدھارنے کی بہت کوشش کررہے ہیں، معیشت کو درست ہونے میں ایک سے دو سال لگ جائیں گے، یہ سال مشکل ہے، بجٹ تک کے تین ماہ بڑے مشکل ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پوری کوشش کررہا ہوں ریلوے کے نظام میں بہتری ہو، کوشش ہے 5 سال میں ریلوے کو ٹھیک کردوں، ریلوے کے اندر بھی بہت سیاست ہے، ریلوے کو خسارے سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔

  • وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین حادثے اور تاخیر پر قوم سے معافی مانگ لی

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین حادثے اور تاخیر پر قوم سے معافی مانگ لی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدا حمد نے ٹرین حادثہ اور تاخیر پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا لوگ خبریں لگوا رہے ہیں کہ ہم نے فالتو ٹرینیں چلائیں، مخالفین سن لیں ہم 16 ٹرینیں اور چلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدا حمد نے میڈیا سے گفتگو میں ٹرین حادثےپر قوم سے معافی مانگ لی اور کہا ہماری 18 گھنٹے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، لوگ خبریں لگوا رہے ہیں کہ ہم نے فالتو ٹرینیں چلائیں، مخالفین سن لیں ہم 16 ٹرینیں اور چلائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا مزید10فریٹ ٹرینیں بھی چلائیں گے ، عمران خان نے پی ایس او کا کام ریلوے کو دلوا دیا ہے۔

    جہانگیر ترین اور شاہ محمود کا مسئلہ پی ٹی آئی کے گھر کا ہے

    جہانگیر ترین اور شاہ محمود تنازع پر انھوں نے کہا جہانگیر ترین اور شاہ محمود کا مسئلہ پی ٹی آئی کے گھر کا ہے، گھر کی بات گھر میں رہنے دی جائے تو بہتر ہے جبکہ جہانگیر ترین کے معاملے پر شاعری کی زبان میں بھی تبصرہ کیا۔

    وزیر ریلوے نے کہا رائل پام برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے ، 2001 سےلاہور کا مافیا 200 ارب کی زمین پر قابض ہے ، نو سرباز گروہ دولت کے زور پر سب کو خرید لیتا ہے ، جج کہتےہیں کہ آئندہ جمعرات کوکیس نمٹادیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا عوام کا پیسہ ہے، ہم جو وکیل کریں اسے خرید لیا جاتا ہے ، رائل پام کا کیس اب خود لڑوں گا ، عدالت کے حکم پر ریفرنس دائر ہوچکا ہے ، وکیل کو دی گئی 45 لاکھ فیس کی وصولی پر سوچیں گے۔

    خیال رہے رحیم یارخان میں مال گاڑی کوحادثے کے باعث 4دن بعدبھی ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہے، کراچی سےروانہ ہونے والی ٹرینیں تاحال کراچی نہ پہنچ سکیں، پاک بزنس ،بہاالدین زکریا،ملت ایکسپریس کوکراچی سے روانہ ہوناتھا۔

    شدیدگرمی میں مسافرانتظارکی اذیت سے دوچار ہے، مسافروں کی کاؤنٹرزپرعملے سے تلخ کلامی معمول بن گئی جبکہ ریلوے حکام مسافروں کو درست معلومات فراہم نہیں کررہے۔

  • ہماری حکومت کو خوفناک مسائل کا سامنا ہے، شیخ رشید

    ہماری حکومت کو خوفناک مسائل کا سامنا ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو خوفناک مسائل کا سامنا ہے، پی آئی اے، ریلوے، اسٹیل مل سب خسارے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا، ملک لوٹنے والوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے، موجودہ حکومت 18، 18 گھنٹے کام کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر حال میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، مشکلات، خراب معیشت کے باوجود خدمت کرتے رہیں گے، یہ سال سیاست کے لیے بہت اہم سال ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آج راولپنڈی تعلیم میں سب سے آگے ہیں جبکہ 6 ماہ میں 24 ٹرینیں چلائی ہیں، 16 مزید چلائیں گے، آئندہ ریلوے تیل کی سپلائی کا بھی کام کرے گی۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کو تحریک انصاف سمجھتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں: شیخ رشید

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں اصل میں لڑائی مریم اور شہباز کے درمیان ہے، شہباز شریف کی رائے ہے عمران خان سے صلح کرلیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافے کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں، گزشتہ چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے آج حکومت کو سزا مل رہی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این آر او کے لیے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، شہباز شریف حکومت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، اس وقت مریم نواز اور شہباز شریف کی سیاست ایک دوسرے سے مختلف ہے۔