Tag: وزیر ریلوے

  • آؤ مل کر سچ کا ساتھ دیں، عمران خان کو آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے، شیخ رشید

    آؤ مل کر سچ کا ساتھ دیں، عمران خان کو آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے، شیخ رشید

    فیصل آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو کامیاب کرے، آؤ مل کر سچ کا ساتھ دیں، عمران خان کو آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے لیے بہت محنت کررہے ہیں، آج پاکستان کی معیشت کو عمران خان دن رات ٹھیک کررہے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں دو نمبر وزیر نہیں، کافی سال وزیر رہا ہوں، عمران خان جیسا شخص نہیں دیکھا، ہمیں ملک کے لیے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک ایک بہت بڑے امتحان سے گزر رہا ہے، پاکستان معاشی طور پر بہت کمزور ہے، آئندہ دو سے تین ماہ بوجھ پڑے گا، ہمارے پاس پیسوں کی کمی ہے جو کما رہے ہیں وہی لگا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: شہبازشریف اسپیکر کے قدموں میں گرا ہوا ہے کہ شیخ رشید پی اے سی میں نہ آئے، شیخ رشید

    انہوں نے کہا کہ میں نمبر ون سے دوستی کرتا ہوں اور نمبر ون سے دشمنی کرتا ہوں، یہ لوگ 40 سال سے حکمرانی کرتے آرہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو 40 دن تو دیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ فریال تالپور ہو یا کوئی بھی ان کو آئینہ نظر آرہا ہے، جس ادارے کو دیکھو وہاں کرپشن نظر آتی ہے، چالیس سال سے نواز شریف اور آصف علی زرداری پاکستان کو لوٹ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے، ماضی کے وزرائے اعظم کو صرف قرض لینے کی فکر رہتی تھی، عمران خان کی دوستی اور محبت میں خاموش ہوں۔

  • میاں برادران جان دے دیں گے پیسے نہیں دیں گے: شیخ رشید

    میاں برادران جان دے دیں گے پیسے نہیں دیں گے: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میاں برادران جان دے دیں گے پیسے نہیں دیں گے، شہباز شریف میں اخلاقی جرات ہے تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ چھوڑ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سارے ملک میں ریل کا جال بچھا دیں گے، وزیر اعظم 12 فروری کو تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 2 مال بردار ٹرینیں چلا دی ہیں، مزید مال بردار ٹرینیں چلانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ایم ایل ون سے متعلق اسی ہفتے اجلاس ہوگا۔ ریلوے شکایت سیل کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے جیسے ہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لڑائی کرنے جا رہے ہیں، تحریک انصاف میں بہت کام کے لوگ ہیں لیکن پی اے سی میں میرا جانا ضروری ہے۔ یہ بزدل سیاستدان ہیں، کرپشن کیسز میں ہیرو بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پٹواری کی سیاست اور بیورو کریسی کی سیاست کے سوا شہباز شریف کا تجربہ نہیں، میرا کمیٹی میں جانا اس لیے ضروری ہے کہ ووٹ چور کو جکڑ لوں۔ بلاول آپ کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کے لیے نکلیں آپ کا ساتھ دوں گا۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جو 23 کیسز میں مطلوب ہے وہ پی اے سی کا چیئرمین بن بیٹھا، شہباز شریف کے پروٹوکول میں شامل رینجرز کی گاڑی ہٹائی جائے۔ شہباز میں اخلاقی جرات ہے تو عہدے کو چھوڑ دیں، عمران خان نے میاں برادران کو جیل میں ڈالنے کی بڑی غلطی کی۔ یہ جان دے دیں گے پیسے نہیں دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے عمران خان ون مین آرمی کہتا ہے، اللہ مجھ سے ایم ایل ون اور نالہ لئی ایکسپریس وے کا کام لے تاکہ ریٹائر ہوں، جس کو چاہے لے لیں مگر تجربہ کوئی نہیں ہرا سکتا۔

  • مستقبل میں امریکی صدر کو پاکستان کا دورہ کرتا دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

    مستقبل میں امریکی صدر کو پاکستان کا دورہ کرتا دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے فرماں روا آئیں گے تو سب کو سرمایہ کاری کا پتہ چلے گا، میں مستقبل میں امریکی صدر کو پاکستان کا دورہ کرتا دیکھ رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کی مہم اور خوش اخلاقی کی مہم چلا رہے ہیں، اسلام آباد میں مرکز شکایات کھول رہے ہیں۔ ہم نے مزید 20 ٹرینیں چلانی ہیں۔ تمام اسٹیشن پر واٹر فلٹر پلانٹ لگائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 25 جنوری کو مال گاڑی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ 2 نئی مال گاڑیاں چلا رہے ہیں۔ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہے ہیں۔ عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے فرماں روا آئیں گے تو سب کو سرمایہ کاری کا پتہ چلے گا، میں تو مستقبل میں امریکی صدر کو پاکستان کا دورہ کرتا دیکھ رہا ہوں۔ دوست ممالک سے فنڈز لینے پر وہ شرائط نہیں ہوں گی جو آئی ایم ایف کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 6 ماہ کی درآمدات کے لیے ذخائر موجود ہیں۔ تمام ادارے اور قوم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ زرداری صاحب کا بہی کھاتہ کھلا ہے، انہیں رات کو نیند کیسے آتی ہوگی، بلاول کو پیغام بھیجا ہے بھٹو بنو زرداری مت بنو۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بلاول کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے، شریف اور زرداری خاندان کا کوئی فیوچر نہیں، شہباز شریف جتنی بھی کوشش کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں، کرپٹ لوگوں کو پذیرائی ملی تو جمہوریت کو خطرات لاحق ہوں گے، کرپشن کو پھر پذیرائی ملی تو جمہوریت کو شدید نقصان ہوگا۔ منی بجٹ سے عام آدمی کو نقصان نہیں ہوگا۔

  • شیخ رشید کا ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان

    شیخ رشید کا ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رائل پام کا قبضہ سپریم کورٹ کے پاس ہے، فرگوسن کو نکال دیا گیا ہے۔ رائل پام کا 2014 سے کوئی آڈٹ نہیں کیا گیا۔ خوشی ہے سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ریلوے کیسز جلد نمٹائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ کمپنیوں کے ذمے 300 ارب روپے ہیں اس پر عدالت جا رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ریلوے انجنز پر ٹریکر لگ جائیں گے، چاہیں گے اسی ماہ افتتاح ہوجائے، ریلوے کا کوئی انجن نہیں خریدا گیا، رواں سال 20 مزید ٹرینیں چلائیں گے۔ ریلوے کی زمینیں 5 سال تک کی لیز کے لیے دے رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 20 ٹرینوں میں سے 2 وی وی آئی پی ٹرین شامل ہوں گی، وی وی آئی پی ٹرینوں میں تمام سہولتیں ہوں گی، فائیو اسٹار کھانا دیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے ریڈیو پاکستان ریلوے کا اجرا کرنے جارہا ہے، ریڈیو پاکستان ریلوے کا ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوگا۔ اس سال کے آخر تک 20 نئی ٹرینیں چلانے کا ہدف ہے۔

  • شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر شیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

    شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر شیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف چور، ڈاکو، لٹیرے اور بے ایمان ہیں، شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف ہوں، عمران خان نے بنایا تب بھی عدالت جاؤں گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بلے کو دودھ کی رکھوالی دینے سے بہتر ہے احتساب ہی بند کردیں، چور ہی چوروں کا احتساب کرنے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کی دولت کو لوٹنے والے حکومت کا خرچہ کروا رہے ہیں، جب بھی کوئی چور لٹیرا جیل جاتا ہے تو وہ بیمار ہوجاتا ہے، موجودہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو غیرآئینی سمجھتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کو کیسے چیئرمین پی اے سی بنایا گیا، عدالت جانے کا سوچ رہا ہوں: شیخ رشید

    شیخ رشید نے کہا کہ چور لٹیروں کے لیے ڈاکٹروں نے بیان دیا ان کو کھلی فضا میں رکھو، اسحاق ڈار سابق وزیراعظم کے جہاز میں فرار ہوئے تو آصف زرداری بھی جا سکتے ہیں۔

    ریلوے کی زمینوں کی لیز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ریلوے زمین فروخت نہیں کرسکتی، ریلوے اراضی لیز پر پانچ سال سے زیادہ نہیں دے سکتے، رائل پام کلب کیس کا فیصلہ جسٹس عظمت سعید شیخ کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے، غریب کے لیے سستا اور امیر کے لیے مہنگا ٹکٹ ہوگا۔

  • آج ملک میں ون مین سیاست کا خاتمہ ہوگیا: شیخ رشید

    آج ملک میں ون مین سیاست کا خاتمہ ہوگیا: شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ العزیزیہ کیس میں سپریم کورٹ لے کر گیا تھا، یہ میرا کیس تھا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وزیر ریلوے نے کہا کہ یقین ہے کہ احتساب کاعمل تیزترہوگا، سال 2019 تاریخی اور فیصلہ کن ثابت ہوگا. بھل صفائی ہوجائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کے کیس سے عوام نے بڑی امیدیں لگائی تھیں، اس فیصلے تک پہنچنے میں دو ڈھائی سال لگے ہیں، نواز شریف کو منی ٹریل کا ثبوت دینے کا مکمل وقت دیا گیا، اسمبلی میں ٹی او آر طے نہیں ہوئے، تو معاملہ سپریم کورٹ چلا گیا.

    [bs-quote quote=”سال 2019 تاریخی اور فیصلہ کن ثابت ہوگا. بھل صفائی ہوجائے گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ کیسز میں موجود حکومت یا عمران خان کا کوئی ہاتھ نہیں، لڑائی کے دوران یہ این آر او مانگ لیتے ہیں، دو دن انہوں نے شورمچایا کہ اسلام آباد میں طوفان آر رہا ہے، ٹوئٹس کرنے والوں‌ پر بہار آ گئی، اب لاتعداد ٹوئٹس نظر آئیں گے.

    شیخ‌ رشید نے کہا کہ اکرم شیخ نےعدالت میں کہا کہ کلائنٹ سے مشورہ کر کے قطری خط ساتھ لگا رہا ہوں، خواجہ حارث نےغیرذمہ دارانہ طریقے سے کیس لڑا، کیس لڑنے سے متعلق آصف زرداری سے سبق لے لیتے.

    انھوں نے کہا کہ ملک پر بحران کا وقت ہے، اس میں قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا جائے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ عدلیہ پریقین رکھتے ہیں فیصلہ نہیں مانتے، کیس کو کیس سمجھ کر لڑنا چاہیے، سیاست نہیں کرنی چاہیے.

    انھوں نے کہا کہ اپنے کیسوں کی نفی نوازشریف نے خود کی، شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا حامی نہیں، شہبازشریف مذاکرات کے بڑے فن کار ہیں، یہ اخباروں کو بلا بلا کربیان دیتے ہیں، جو ڈان لیکس بن جاتے ہیں.

    [bs-quote quote=”غیرذمہ دارانہ طریقے سے کیس لڑا، کیس لڑنے سے متعلق آصف زرداری سے سبق لے لیتے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    انھوں کا مزید کہنا تھا کہ المیہ ہے کہ ملک میں ون مین سیاست ہوتی رہی، لیکن اب اس کا خاتمہ ہوگیا، ملک کی بد نصیبی ہے، جس کو سر کا تاج بناتے ہیں وہ سر جھکانے پرتل جاتا ہے، عدالت میں پروجیکٹرپردکھایا، تو فریال صاحبہ نے کوئی جگہ نہیں چھوڑی، لاڑکانہ، نواب شاہ، شہداد اپور، بے نظیر آباد میں ساری بے نامی زمین ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ معاشی دہشت گرد ہیں،ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا، چورمتحد ہوں گے ، تو جن افراد نے جمہوریت کو مضبوط کیا، وہ مایوس ہوں گے آج پریس کانفرنس مقصد نہیں تھی، لیکن شاہدخاقان کی گفتگوسےدکھ ہوا، پٹری کے اس طرف یا اس طرف جو بھی چور ہے، وہ نہیں بچ پائے گا.

  • دنیا کی تاریخ میں پہلی بار 100 دن کے اندر 20 ٹرینیں چلائیں: شیخ رشید

    دنیا کی تاریخ میں پہلی بار 100 دن کے اندر 20 ٹرینیں چلائیں: شیخ رشید

    پشاور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریل چلےگی تو پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے پشاور  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں 100 دن کے اندر 20 ٹرینیں چلائیں.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےجو ذمے داری دی ہے، اسے نبھائیں گے، ریلوے 15 فریٹ ٹرینیں چلائے گی، انگریز جہاں ٹریک چھوڑ کر گیا تھا، آج بھی وہیں ہیں، یہ بدقسمتی ہے.

    شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گوادر  دنیا کی 6 بڑی گہرے پانی والی بندگاہوں میں شامل ہے، جہاں ایک وقت میں 186 جہازلنگر انداز ہو سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ تین ماہ میں 20 فی صد مسافر وں کی تعداد بڑھ گئی ہے، مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، لیکن حالات بدلنے کا یقین ہے، پشاورجلال آباد ٹرین کے لئے فیزیبلیٹی بنانےکا ٹھیکہ دے دیا ہے.


    مزید پڑھیں: تبدیلی ٹرین کے انجن خریدنا نہیں ٹریک اور سفری سہولتیں دینا ہے: شیخ رشید

    انھوں نے مزید کہا کہ مارچ سے دو نان اسٹاپ وی وی آئی پی ٹرین چلائیں گے، پیسے دگنے لیں گے، جنوری تک تمام ٹکٹیں بک ہیں،ایمرجنسی ٹرین چلانےکی کوشش کررہے ہیں.

    یاد رہے کہ آج وزیر ریلوے نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹریک کے 70 سال کے ڈھانچے کو تبدیل کریں گے۔ تبدیلی انجن خریدنا نہیں ٹریک اور سفری سہولتیں دینا ہے۔

  • تبدیلی ٹرین کے انجن خریدنا نہیں ٹریک اور سفری سہولتیں دینا ہے: شیخ رشید

    تبدیلی ٹرین کے انجن خریدنا نہیں ٹریک اور سفری سہولتیں دینا ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹریک کے 70 سال کے ڈھانچے کو تبدیل کریں گے۔ تبدیلی انجن خریدنا نہیں ٹریک اور سفری سہولتیں دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل تاریخی دن ہوگا، رحمٰن بابا ایکسپریس کا افتتاح کرنے آئے ہیں۔ سب سے کم کرایہ 1350 رکھا ہے، 6 گھنٹے کم وقت میں کراچی پہنچیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ نوجوانوں کو ریلوے میں روز گار دیں گے۔ کراچی سے پشاور کے ڈبل ٹریک کا معاہدہ کرنے والے ہیں۔ ٹریک کے 70 سال کے ڈھانچے کو تبدیل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تبدیلی انجن خریدنا نہیں ٹریک اور سفری سہولتیں دینا ہے، ملک میں برے لوگوں کو کبھی سزا نہیں ہوئی۔ ’میری ماں کا انتقال ہوا، کسی نے ہمارا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا‘۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا ہے، سب سے بڑے چور کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنا دیا۔ ایسی اسمبلی نہیں دیکھی جو دوران ریمانڈ پروڈکشن آرڈر جاری کرتی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ پچھلے ہفتے آمدن 26 کروڑ 12 لاکھ تھی، اس ہفتے آمدن 45 کروڑ ہے، ساڑھے 6 لاکھ لیٹر تیل بچایا ہے۔ 31 دسمبر تک لاہور کراچی میں تمام ٹکٹیں ختم ہو چکی ہیں۔ قبل از وقت ٹکٹوں کی فروخت عوام کا اعتماد ہے۔

  • مارچ سے پہلے ملک لوٹنے والوں پر جھاڑو پھر جائے گی: شیخ رشید

    مارچ سے پہلے ملک لوٹنے والوں پر جھاڑو پھر جائے گی: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لوگوں کو معلوم ہوگیا ہے کہ چور کون اور چوکیدار کون ہے، مارچ سے پہلے پہلے ملک لوٹنے والوں پر جھاڑو پھر جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک آسیب زدہ اور متعصب لیڈر ہے، گاؤ ماتا کی حکومت 5 ریاستوں سے ہار چکی ہے۔ بھارت کو امریکا خطے میں چوکیداری کا کردار دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف مریم نواز کے لیے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں، قوم کو لوٹنے والے قوم سے غداری کےمرتکب ہوتے ہیں۔ ملک میں سیاست کے نام پر بھیڑیے آگئے تھے جنہوں نے قوم کو نوچا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگوں کو معلوم ہوگیا ہے کہ چور کون اور کون چوکیدار ہے، مارچ سے پہلے پہلے ملک لوٹنے والوں پر جھاڑو پھر جائے گی۔ عمران خان کو ووٹ اسی لیے ملے کہ چور لٹیروں کو بلڈوز کر دے۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کی مخلوق کو تنگ کرنے والا اصلی کیا لوٹی ہوئی دولت سے بھی نہ بچ پائے گا۔ عمران خان سے درخواست کروں گا لوٹنے والوں کو پکڑا جائے۔

    گزشتہ روز ہونے والے صحافی پر تشدد کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ اپنی اولاد کے لیے سوچتے ہیں، کاش انہوں نے صحافیوں کو بھی اپنے بچے سمجھا ہوتا۔ پرچہ نواز شریف پر ہونا چاہیئے، وہ تو اجرتی بدمعاش تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے مطالبہ کروں گا صحافی پر تشدد کرنے والے کو پکڑا جائے، چیف جسٹس سے کہتا ہوں خود نوٹس لیں، یہ بدمعاشی کی انتہا ہے۔

  • آصف زرداری جانتے ہیں کہ اب ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، شیخ رشید

    آصف زرداری جانتے ہیں کہ اب ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، شیخ رشید

    لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے اسی لیے جلسے جلوسوں پر چلے گئے ہیں مگر لوگ ان کے لیے نہیں نکلیں گے، فالودے والے کا کیس آیا تو لگ پتا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پیپلز پارٹی کے حیدرآباد میں ہونے والے جلسے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو اپنا نامہ اعمال نظر آرہا ہے۔

    زرداری جانتے ہیں کہ اب ان کے ساتھ کیا ہونے والاہے، اسی لیے وہ جلسےجلوس کررہے ہیں کہ لوگ انہیں بچالیں گے۔ آصف زرداری کو معلوم ہے کہ فالودے والا اور ویلڈنگ والا کون ہے؟

    انہوں نے کہا کہ سندھ کی قیادت کے ملازمین اور ڈرائیوروں کے 4، 4 ٹاور نکل رہے ہیں، جلسے کرنے سے پیپلز پارٹی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، فالودے والے کا کیس آیا تو لگ پتا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار جو کام کر رہے ہیں اس کے لیے پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بھی کہنا ہے کہ زرداری اپنے دور حکومت کے سو دن کے بجائے اپنی سیاست کے آخری سو دن پر توجہ دیں۔ زرداری چاہے جتنے مرضی فلسفے بیان کریں، پوری قوم جانتی ہے کہ پیسہ کس نے لوٹا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جوکام ضیاءالحق نہ کرسکے، وہ کام آصف زرداری نے کیا، زرداری نے پیپلزپارٹی کو قومی جماعت سے علاقائی جماعت بنا دیا ہے، قوم پوچھتی ہے آپ کو قوم کا پیسہ لوٹنے کا حق کس نے دیا؟