Tag: وزیر ریلوے

  • اسلام آباد: ریلوے کی نجکاری زیر غور نہیں، خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد: ریلوے کی نجکاری زیر غور نہیں، خواجہ سعد رفیق

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے ریلوے کی نجکاری زیر غور نہیں، ریلوے کرائے میں کمی سے خسارے میں کمی آئی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ن کا کہنا تھا ریلوے کا نظام درست کرنے کے لیے بڑی سرجری کی ضرورت ہے، ریلوے کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے اور ریلوے میں ڈیفالٹر کا بڑا مسئلہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ریلوے کا نناوے فی صد مواصلات کا نظام ختم ہو چکا ہے، جسکی بحالی کے لیے ساٹھ ارب روپے درکار ہیں، انوہں نے بتایا ریلوے نے اپنے فرسٹ کوارٹرمیں ٹارگٹ سے زیادہ منافع کمایا ۔

    ان کا کہنا تھا بزنس ٹرین میں دوستیاں پالی گئیں، بزنس ٹرین کا کیس نیب کو بھیج دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا اٹھاون ریلوے انجن چین سے آرہے ہیں، جس کے بعد ریلوے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی ۔
       

  • بیوروکریٹس کو سزا ہو سکتی ہے تو پرویزمشرف کو کیوں نہیں، خواجہ سعد رفیق

    بیوروکریٹس کو سزا ہو سکتی ہے تو پرویزمشرف کو کیوں نہیں، خواجہ سعد رفیق

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف عوام کی نظر میں مجرم ہیں ، سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو سزا ہو سکتی ہے تو پرویز مشرف کو کیوں نہیں۔

    لاہور میں جاری ایک بیان میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف عوام کی نظر میں مجرم ہیں، سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو سزا ہو سکتی ہے تو پرویزمشرف کو کیوں نہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے لیجانے کے لیے قانون کی بالادستی قائم کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ خفیہ طریقے سے ہمدردیاں حاصل کرنے والے ناکام ہوں گے۔