Tag: وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی

  • افتخار چوہدری کو جیل بھیجنا چاہیے: فواد چوہدری کا ٹویٹ

    افتخار چوہدری کو جیل بھیجنا چاہیے: فواد چوہدری کا ٹویٹ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کو دیگر ساتھیوں سمیت جیل بھیجنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ریکوڈک کیس کے فیصلے پر ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افتخار چوہدری کے فیصلوں کی قیمت پاکستان مسلسل ادا کر رہا ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس شخص کے فیصلوں کا میرٹ جانچنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیشن بننا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ریکوڈک کیس: پاکستان کو 5.8 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری، حامد خان اور اس کے دیگر ساتھیوں کو ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے کے جرم میں جیل بھیجا جانا چاہیے۔

    خیال رہے کہ آج انٹرنیشنل کورٹ آف سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کو 5.8 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    ورلڈ بینک کی ثالثی عدالت نے سات سال پرانے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ پاکستان ٹیتھیان کاپر کمپنی کو 4.08 ارب ڈالر ہرجانہ اور 1.87 ارب ڈالر سود ادا کرے۔

    خیال رہے کہ مذکورہ کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا، تاہم سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2011 میں ریکوڈک معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔

  • لگتا نہیں ہے کہ شہباز شریف واپس آئیں گے مگر ہم کھینچ لائیں گے: فواد چوہدری

    لگتا نہیں ہے کہ شہباز شریف واپس آئیں گے مگر ہم کھینچ لائیں گے: فواد چوہدری

    لاہور: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا نہیں ہے کہ شہباز شریف ملک واپس آئیں گے مگر ہم کھینچ کر لے آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں علیم خان سے اظہار یک جہتی کے لیے عدالت آیا تھا، پاکستان میں لوگ عدالتی نظام سے مطمئن نہیں ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب کا جو نظام چل رہا ہے اس میں اصلاح کی ضرورت ہے، لوگ احتساب کا عمل تیزی سے چلتا دیکھنا چاہتے ہیں، تمام کیسز کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا، دوسری طرف شہباز شریف منتیں کر کے باہر گئے ہیں، لگتا نہیں ہے کہ وہ واپس آئیں گے مگر ہم کھینچ لائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع

    بیل آؤٹ پیکج کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بیان سے واضح ہے کہ ہم گزشتہ حکومتوں کے کرتوتوں کی وجہ سے یہاں پہنچے ہیں، حکومت کو احساس ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، لیکن باہر سے پیسے لیے تو واپس تو کرنے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کر دی ہے۔