Tag: وزیر صحت سندھ

  • سندھ ڈاکٹرز اتحاد کی دھمکی ، وزیر صحت سندھ نے بڑی پابندی لگا دی

    سندھ ڈاکٹرز اتحاد کی دھمکی ، وزیر صحت سندھ نے بڑی پابندی لگا دی

    کراچی : سندھ ڈاکٹرز اتحاد کی دھمکی کے بعد وزیر صحت سندھ نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی سندھ سیکریٹریٹ میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کو حرام نہ کھانے کی ہدایت کرنیوالی وزیر صحت سندھ مشکلات کا شکار ہوگئیں۔

    ڈاکٹروں نے سندھ سیکریٹریٹ جانے کی دھمکی دے دی ، جس کے بعد ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کے سندھ سیکریٹریٹ داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    وزیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ سندھ، دیگر اہم محکموں کے افسران کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا کہ جو افسران سندھ سیکریٹریٹ آئیں وہ اپنے افسر سے تحریری اجازت لیکرآئیں۔

    سندھ ڈاکٹرز اتحاد نے دھمکی دی ہے کہ کسی تقریب کے دوران وزیر صحت سےجواب لیں گے۔

    سندھ ڈاکٹرزاتحاد کا کہنا ہے کہ وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو خود ٹرانسفر پوسٹنگ کرتی ہیں، جائز کاموں کیلئے سینئر ڈاکٹرز کو سیکن افسر اور کلرکس بھی پریشان کرتے ہیں۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا فیصلہ

    کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا فیصلہ

    کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں 24 سے 30 اکتوبر تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، سات روزہ مہم میں 65  لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت پولیو مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں کمشنر کراچی اور لاڑکانہ، ای او سی کوآرڈینیٹر سمیت یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی شریک ہوئے، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد اور سکھر کے کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

     وزیر صحت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی، ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج سیلاب متاثرہ علاقوں میں پولیوم مہم کو یقینی بنانا ہے۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے مائیکرو پلان کو از سر نو تشکیل دیا جائے، جن علاقوں میں پانی موجود ہے وہاں کشتیوں کا انتظام کیا جائے، سیلاب متاثرہ کیمپس میں موجود بچوں کے لیے الگ مائیکرو پلان بنایا جائے۔

    اجلاس میں صوبہ بھر میں پیر 24 اکتوبر 30 اکتوبر تک انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران 65 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

  • وزیر صحت سندھ کا کورونا کی نئی قسم ‘اومی کرون’ سے متعلق بڑا انکشاف

    وزیر صحت سندھ کا کورونا کی نئی قسم ‘اومی کرون’ سے متعلق بڑا انکشاف

    کراچی : وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے حفاظتی اقدامات شروع کردیے ، دو ویکسین ڈوز لگوانے والوں پر اومی کرون کا اثر کم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ روبیلا خسرہ مہم کے دوران سندھ میں 110 فیصد اہداف حاصل کیے، جنوری 2022 سے مہم روٹین بنیادوں پر جاری رہیں گی۔

    وزیرصحت سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے حفاظتی اقدامات شروع کردیے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومی کرون سے متعلق صورتحال واضح نہیں ، دو ویکسین ڈوز لگوانے والوں پر اومی کرون کا اثر کم ہوگا۔

    عذراپیچوہو نے کہا کہ سندھ کے شہریوں سے گزارش ہے ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرالیں، ویکسینیٹرز کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، جب مہمات شروع ہوتی ہیں تو یہ مطالبات لے آتے ہیں، جائز مطالبات مان چکے ہیں مزید جائز مطالبات پر بھی غور کریں گے۔

    میڈیکل طالبہ کی موت کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ چانڈکا میڈیکل کالج کیس کوباریک بینی سے دیکھا جارہا ہے۔

  • کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز رپورٹ،  وزیر صحت سندھ نے عوام کو خبردار کردیا

    کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز رپورٹ، وزیر صحت سندھ نے عوام کو خبردار کردیا

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے کے بعد عوام کو خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے انڈیا میں ہونے والے اثرات ہمارے سامنے ہیں، عوام کو ذمہ داری کا مظارہ کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ (انڈین ویرینٹ) کے 35 کیسز  کی تصدیق کردی اور کہا جون سے اب تک ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز جبکہ رواں ماہ ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز 18 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ افراد میں وائرس کی شدید علامات سامنے آئی ہیں اور لیاری میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، متاثرہ تمام افراد اعلاج جاری ہے۔

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے انڈیا میں ہونے والے اثرات ہمارے سامنے ہیں، عوام کو ذمہ داری کا مظارہ کرنا ہوگا۔

    عذرا پیچوہو نے کہا عوام اپنی نقل و حرکت محدود کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

  • وزیر صحت سندھ نے کورونا  کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

    وزیر صحت سندھ نے کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عید کے بعدلوگوں کی واپسی کے سفر سے کورونا کیسز میں اضافےکا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی سفر اور مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے این سی او سی اجلاس میں وڈیولنک پر اپنے بیان میں کہا عید کے بعد لوگوں کی واپسی کے سفر سے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، پچھلےسال عیدکےبعدکوروناکیسزمیں 3گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ریل گاڑیوں میں70فیصد مسافروں کی اجازت کے فیصلے پر غور کی تجویز دی ، 7سے 10دن کے لیے ریلوے آپریشن کم رکھنے کی بھی تجویزپیش کی۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر 25 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، محکمہ صحت سندھ پتہ لگائے گی کہ وائرس کا ویرینٹ کیا ہے، بین الاقوامی سفر ،مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ نظام کو مزید فعال بنانےکی ضرورت ہے، باہر سےآنیوالے مسافروں کو 10دن تک قرنطینہ رکھنے کے فیصلے پرعمل نہیں ہورہا۔

    اجلاس میں وزیر صحت سندھ نے نشاندہی کی ہے این پی آئی کو فعال بنایا جائے۔

  • وزیر صحت سندھ  نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی مخالفت  کردی

    وزیر صحت سندھ نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی مخالفت کردی

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل سے چھوٹے صوبوں میں طبی شعبہ کے انسانی وسائل متاثر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی مخالفت کردی اور اپنے بیان میں واضع کہا کہ وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان میڈیکل کمیشن کا بل اس وقت منظور کیا جب حزب اختلاف کے بیشتر ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے، اس سے قبل سینیٹ میں اکثریتی ووٹ کے ذریعہ اسی بل کو پہلے ہی مسترد کردیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ اس مضحکہ خیز بل کی منظوری 18ویں آئینی ترمیم کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت صحت کا شعبہ صوبائی سبجیٹ ہے اور وفاق کا یہ طرز عمل آئین سے ٹکراوٴ کے مترادف ہے، اس کے علاوہ یہ بل چھوٹے صوبوں کے لئے تباہی کا باعث ہوگا کیوں کہ اس کے تحت نجی شعبے کے تحت چلنے والے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز متعلقہ صوبے کے علاوہ بھی طلباء کو داخلہ دینے کی اجازت مل جائے گی۔

    وزیر صحت سندھ نے کہا کہ سندھ میں تقریباً 5000 ڈاکٹر ہر سال فارغ التحصیل ہوتے ہیں جن میں سرکاری شعبہ کی یونیورسٹیوں سے 2500 ڈاکٹرز کو صوبائی ڈومیسائل پالیسی پر عمل کرنے کی اجازت ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرکاری شعبے کی یونیورسٹیوں سے صوبائی ڈومیسائل پالیسی پر عمل کے علاوہ ایک بڑی تعداد ہماری نجی یونیورسٹیوں سے بھی فارغ التحصیل ہوتی ہے، جن کی تعداد تقریبا 2700 کے قریب بنتی ہے، نجی اداروں کے لیے ڈومیسائل پالیسی ختم ہونے سے سندھ میں زیادہ تر سیٹس پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ایڈمیشن مل سکیں گے جو کہ یہاں سے ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد واپس اپنے صوبے میں جا کر طبی خدمات سرانجام دیں گے۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا پنجاب سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ایڈمیشن ملنے کے باعث سندھ کو ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہوگا، اس ایکٹ کے تحت وفاقی حکومت نے میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلہ لینے والے طلباء کے لئے ایم ڈی سی اے ٹی MDCAT کے ذریعے داخلے کی پالیسی بھی بنا لی ہے، جس کے تحت ٹیسٹ وفاقی حکومت کے ذریعہ ڈیزائن کیا جائے گا جو کہ ظاہر ہے وفاقی نصاب کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔

  • وزیر صحت سندھ نے پرائمری اسکولوں کو  کھولنے کی مخالفت کردی

    وزیر صحت سندھ نے پرائمری اسکولوں کو کھولنے کی مخالفت کردی

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے پرائمری اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا صوبے میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ ڈاکڑ عذرا فضل پیچوحو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ حالات میں اسکول کھولنا درست عمل نہیں۔

    ڈاکٹر عذرا فضل پیچوحو کا کہنا تھا کہ وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ گیا ہے، وینٹی لیٹر اور آکسیجن کے بستروں پر بھی مریض آرہے ہیں۔

    وزیرصحت سندھ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے، پرائمری اسکولوں کو کھولنے میں جلدی نہ کی جائے، اسکول کھولنے پر تحفظات ہیں، کم سے کم ایک سے دیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے، صورت حال واضح ہونے پر ہی بچوں کو اسکول بھیجا درست ہوگا۔

    مزیدپڑھیں :  سندھ حکومت نے 28ستمبر سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا

    یاد رہے 22 ستمبر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسزکا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا۔

    خیال رہے حکومت سندھ نے 21 ستمبر سے 6 سے 8 ویں کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا تھا ، بعد ازاں سندھ حکومت نے 28ستمبر سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے، وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسکولز 28 ستمبر کو کلاس 6 سے 8 کھولنے کے پابند ہوں گے۔

  • کرونا کی صورت حال گھمبیر ہوگئی، ہرگھر سے کیسز سامنے آئیں گے، وزیر صحت سندھ

    کرونا کی صورت حال گھمبیر ہوگئی، ہرگھر سے کیسز سامنے آئیں گے، وزیر صحت سندھ

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےکہا ہے کہ کرونا کی صورت حال گھمبیر ہوگئی، ہرگھر سے کیسز سامنے آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ دسمبر سے آنے والے تمام مسافروں کی ٹریکننگ کی،جتنے کرونا مریض آ رہے ہیں ان سب کی ٹریکنگ کر رہے ہیں۔

    وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ 13 مئی کے بعد لوگوں نے ایس اوپیز کو نظرانداز کیا،آپس میں ملتے رہے،اس کی وجہ سے خطرناک صورتحال کی طرف جا رہے ہیں،کرونا کی صورت حال گھمبیر ہوگئی، ہرگھر سے کیسز سامنے آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ہمیں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی قلت کا سامنا ہوگا،صورتحال اتنی خراب ہوسکتی ہے کہ مریضوں کو بیڈز نہیں ملیں گے۔

    ملک میں کرونا کیسز اور اموات میں مزید اضافہ

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کےساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 82 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,688 نئے کیسز سامنے آئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں وبا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1770ہوگئی، پاکستان میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی، جبکہ ملک میں وبا کے 53 ہزار 366 مریض زیر علاج ہیں۔

  • سندھ بلڈ ٹرانسفوژن اتھارٹی اور وزیر صحت سندھ کی کورونا سے صحت یاب مریضوں سے اپیل

    سندھ بلڈ ٹرانسفوژن اتھارٹی اور وزیر صحت سندھ کی کورونا سے صحت یاب مریضوں سے اپیل

    کراچی : سندھ بلڈ ٹرانسفوژن اتھارٹی اور وزیر صحت سندھ کورونا سے صحت یاب مریضوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے، پلازمہ تھراپی کامیاب علاج کے طور پر سامنے آرہی ہے، اس تھراپی وینٹی لیٹرپر جانے سے روکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈ ٹرانسفوژن اتھارٹی کی کورونا سے صحت یاب مریضوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے، ڈائریکٹر درے ناز جمال نے اپنے بیان میں کہا مریضوں کےعلاج کیلئے پلازمہ کی بہت زیادہ ضرورت ہے، کورونا سے صحت یاب افراد زیادہ سے زیادہ سامنے آئیں اور فون نمبر03332976390 پر فوری رابطہ کریں۔

    درے ناز جمال کا کہنا تھا کہ ہم نے پلازمہ تھراپی شروع کی ہے، پلازمہ پیچیدہ مریضوں کےلیے استعمال کرتے ہیں، پلازمہ تھراپی کامیاب علاج کے طور پر سامنے آرہی ہے، اس تھراپی وینٹی لیٹرپر جانے سے روکتی ہے۔

    دوسری جانب وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو نے بھی کورونا سے صحتیاب افراد سے پلازمہ عطیہ کرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کورونا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، پسوامیونائزیشن کیلئےپلازماصحت یاب افرادسے لیا جاتا ہے۔

    وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ پسوامیونائزیشن سے مریضوں کووینٹ پرجانےسےبچایاجاسکتاہے، اس وقت ہمیں پلازمہ کی اشدضرورت ہے، کورونا سے صحتیاب افراد سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا یہ عمل بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی کی نگرانی میں ایس اوپیزکیساتھ کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی، کرونا کا ایک اور مریض جاں بحق، سندھ میں اموات 8 ہوگئیں

    کراچی، کرونا کا ایک اور مریض جاں بحق، سندھ میں اموات 8 ہوگئیں

    کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 8 ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا، وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کرونا سے انتقال کرنے والے 74 سال کے مریض کا تعلق کراچی سے تھا۔

    وزیر صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 8 ہوگئی ہے، شوگر اور سانس کے مرض میں مبتلا شخص کو 26 مارچ کو اسپتال لایا گیا تھا۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں کرونا کے 128 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 128 میں سے 116 افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، متاثرہ افراد کو لیاقت میڈیکل ہیلتھ سائنسز میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال،سندھ میں مجموعی تعداد7ہوگئی

    واضح رہے کہ آج کراچی میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے اس سے قبل بھی کرونا وائرس سے متاثر 70 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کے باعث 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1865 ہو گئی ہے، جب کہ وائرس سے اموات 26 تک پہنچ گئیں۔