Tag: وزیر صحت عذرا پیچوہو

  • کراچی میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کا آغاز،  ویکسین نہ  لگوانے والے والدین کو خبردار کردیا گیا

    کراچی میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کا آغاز، ویکسین نہ لگوانے والے والدین کو خبردار کردیا گیا

    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں ٹائیفائیڈویکسینیشن مہم کا آغاز ہوگیا، مہم25مئی تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کراچی ،حیدرآبادمیں ٹائیفائیڈویکسینیشن مہم کاافتتاح کردیا۔

    کراچی کے 7 اور حیدرآباد کے 1ضلع میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم 25 مئی تک جاری رہے گی، عذرا پیچوہو نے
    والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو ویکسین لازمی لگوائیں۔

    پراجیکٹ ڈائریکٹرای پی آئی سندھ ڈاکٹر نعیم نے بتایا کہ یہ ویکسین 9ماہ سے 15سال تک کی عمر تک کے بچوں کیلئے ہے، مہم میں 7ہزاررضاکارحصہ لے رہے ہیں۔

    ڈاکٹر نعیم کا کہنا تھا کہ 31وین سروسز کے ذریعےاسکولزمیں بھی ٹائیفائیڈ ویکسین لگائی جائیں گی، 89 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤکی ویکسین دینے کا ہدف مقرر ہے۔

    وزیر صحت سندھ نے کہا کہ بیماریاں بہت تیزی سےپھیلتی ہیں ان کا بچاؤضروری ہے، آلودہ پانی اورکھانا ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤکا باعث ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈ کا علاج ممکن ہے اس سے بچاؤ کیلئے پانی کو ابال کرپینا چاہیے ، ٹائیفائیڈسے بچاؤ کیلئے پرانی ویکسین ،اینٹی بائیوٹک کام نہیں کررہی تھیں، نئی ویکسین ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئےکام کرتی ہے۔

    عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ والدین کو بھی پیغام دیتےہیں اپنے بچوں کوٹائیفائیڈسے بچاؤکےٹیکے لگوائیں، ویکسی نیشن نہ کرانے کی صورت میں سزا بھی ہوسکتی ہے۔

  • ڈینگی میں پپیتے کے پتے کا عرق استعمال کرنے والے ہوشیار: اہم خبر آگئی

    ڈینگی میں پپیتے کے پتے کا عرق استعمال کرنے والے ہوشیار: اہم خبر آگئی

    کراچی : وزیر صحت عذرا پیچوہو نے ڈینگی میں پپیتے کے پتے کا عرق استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ پپیتے کے پتے کا عرق ڈائریا کی وجہ بنتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عذرا پیچوہو نے ڈینگی اور ملیریا سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پپیتے کے پتے کا عرق ڈینگی میں بالکل مفید نہیں۔

    عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ڈینگی میں مبتلا ہونے کی صورت میں پپیتے کے پتے کا عرق کا استعمال نہ کیا جائے پپیتے کے پتے کا عرق ڈائریا کی وجہ بنتا ہے۔

    وزیر صحت نے بتایا کہ ڈینگی سے ستمبر میں اب تک تین ہزار بیس کیس جبکہ رواں سال پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے ڈینگی کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں ڈینگی کے 248نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ضلع کورنگی میں 18 کیسز ضلع شرقی میں 109 ، ضلع وسطی میں 65 نئے کیس ،ضلع جنوبی میں ڈینگی کے 21کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • کراچی میں  کورونا مریضوں کیلئے نیا اسپتال قائم

    کراچی میں کورونا مریضوں کیلئے نیا اسپتال قائم

    کراچی : سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کورونا مریضوں کے علاج کیلئے پچاس بستروں پر مشتمل ایک اور اسپتال قائم کردیا ہے، جو جمعہ سے کام شروع کردے گا۔

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذراپیچوہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں کورونامریضوں کیلئے قائم اسپتال جمعہ سے کام شروع کردے گا، 50 بستروں پر مشتمل اسپتال مختصرمدت میں قائم کیاگیاہے اسپتال میں ہائی ڈپینڈنسی یونٹس، 6 بستروں کاآئی سی یوبھی شامل ہے۔

    ،وزیرصحت کا کہنا تھا کہ اسپتال میں وینٹی لیٹرکیساتھ آکسیجن کی فراہمی میسرہوسکےگی جبکہ ایکسرے کیلئے ریڈیولاجي ڈپارٹمنٹ بھی بنایاگیاہے، نیپا پر 200بستروں پر مشتمل اسپتال اس کےعلاوہ ہے ، 200بستروں پرمشتمل اسپتال کاکام جلدمکمل کرلیا جائے گا۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاؤ یونیورسٹی کے50 بستروں پرمشتمل کورونا ڈزیزاسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کوشروع کرنے کی ہدایت دے دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپتال میں انسٹالیشن کا کام مکمل ہوچکاہے، اسپتال مکمل طور پر تیارہوگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا یہ اسپتال این ای ڈی یونیورسٹی کےسامنےواقع ہے، اسپتال شروع ہونےسےمریضوں کیلئےکافی سہولت ہوگی، اسپتال میں کوروناکے ٹیسٹ کی بھی سہولت قائم کی جائے گی جبکہ اسپتال میں وینٹی لیٹرز بھی نصب ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ اسپتال میں ہیلتھ کیئر اسٹاف مقررکیاجائے۔