Tag: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد

  • امریکا کا لاہور کیلئے  فائزر ویکسین کی 3 لاکھ   سے زائد خوراکوں کا عطیہ

    امریکا کا لاہور کیلئے فائزر ویکسین کی 3 لاکھ سے زائد خوراکوں کا عطیہ

    لاہور : امریکا نے لاہور کے لیے فائزر ویکسین کی 3لاکھ سے زائد خوراکیں عطیہ کردی، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 15 سال سے 18سال تک کے افرادکو فائزر ویکسین لگ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں فائزر کی 3لاکھ 20ہزار580خوراکیں وصول کی جارہی ہیں، امریکاکی جانب سے ملتان، فیصل آباد کےبعد لاہورکوویکسین عطیہ کی گئی ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین مہم چل میں سپلائی کا مسلسل ہونا بہت ضروری ہے ، اب تک 3 کروڑ ویکسین لگ چکی ہے، 15 سال سے 18سال تک کے افرادکو فائزر ویکسین لگ رہی ہے۔

    وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں 87 فیصد کیس ویکسین نہ لگنے کی وجہ سے آئے ، آئی سی یو میں بھی وہ ہی لوگ ہیں جنھیں ویکسین نہیں لگی۔

    گذشتہ روز امریکا نے سندھ کے لیے فائزر ویکسین کی مزید 3لاکھ20ہزار سے زائد خوراکوں کا عطیہ دیا تھا ، امریکی قونصل جنرل مارک آسٹرو نے ویکسین وزیرصحت سندھ کے حوالے کیں۔

    خوراکیں امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے 66 لاکھ فائزر ویکسین کا حصہ ہیں ، کوویڈ ویکسین کی چوتھی قسط سے پاکستان کو ملی ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 6 لاکھ ہوچکی ہے۔

    اس موقع پر امریکی قونصل جنرل مارک آسٹرو نے کہا تھا کہ کوویڈکےخلاف پاکستانی عوام کےساتھ مل کرکام کرنے پر فخر ہے، عطیہ پاکستانی عوام کی زندگیاں بچانے اور وبا کے خاتمے کے لیے ہے۔

  • کورونا کی چوتھی لہر، ‘ اسپتالوں میں زیر علاج 85 سے 88 فیصد مریض ویکسینیٹڈ نہیں’

    کورونا کی چوتھی لہر، ‘ اسپتالوں میں زیر علاج 85 سے 88 فیصد مریض ویکسینیٹڈ نہیں’

    لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر میں اسپتالوں میں زیر علاج 85 سے 88 فیصد مریض ویکسینیٹڈ نہیں ، آپ چاہتے ہیں وبا سے ہماری جان چھوڑجائے تو ویکسی نیشن کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا صورتحال کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا کی چوتھی لہر میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، پچھلے 24گھنٹےمیں 1609مریض پنجاب میں سامنے آئے اور 24افرادکورونا سے جاں بحق ہوئے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 72فیصد مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، ویکسی نیشن نہ کرانیوالےلوگ زیادہ متاثرہورہےہیں جبکہ 15فیصدوہ مریض ہیں جنہوں نے ایک ڈوز لگائی ہے۔

    وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ویکسی نیشن کی اہمیت میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں، آپ چاہتے ہیں وبا سے ہماری جان چھوڑجائے تو ویکسی نیشن کرائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یورولوجی سپتال میں ابتک 3800مریضوں کا علاج کیا گیا ، اسپتالوں میں زیر علاج 85 سے 88 فیصد مریض ویکسینیٹڈ نہیں جبکہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں ابتک 3800 کورونا مریض کا علاج ہوا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم ویکسی نیشن کروائیں گے تو 85فیصدآبادی وبا سے بچی رہے گی، ویکسینیٹڈ ہیں اور وہ اسپتال میں ہیں توبیماری کی شدت بھی کم ہیں، اسپتال میں 100 مریض ہیں توان میں سے 3 یا 4 مریض ویکسینیٹڈ ہیں، میواسپتال میں دیکھاگیاکہ37میں سے36مریض ویکسینیٹڈنہیں تھے۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ کرے معیشت کاپہیہ دوبارہ اسی طرح سے چلنا شروع ہوجائے، سینٹرز سے ٹیم نکال کرگلی محلوں تک لے گئے ہیں تاکہ سب ویکسین لگوا سکیں۔

    ویکسینیشن کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ پنجاب میں 5سے 7لاکھ افراد کوروزانہ ویکسین لگارہے ہیں ، 10لاکھ تک ویکسین روزانہ لگانے کا ٹارگٹ پورا کرنا چاہتےہیں، دسمبر تک 70فیصد ویکسینیشن ہو تو وبا سے جان چھوٹ سکتی ہے، راولپنڈی میں 44فیصد ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

  • تشویشناک صورتحال: لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد تک جا پہنچی

    تشویشناک صورتحال: لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد تک جا پہنچی

    لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح بڑھ رہی ہے اور لاہورمیں مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح بڑھ رہی ہے، جس کے پیش نظر حکومت نےاسمارٹ لاک ڈاؤن لگاکرپابندیاں بڑھائی ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہوراوردیگرشہروں کےاسپتالوں میں تسلی بخش انتظامات ہیں، نجی اسپتالوں کو جلد ویکسین مہیا کی جائے گی، جس کے بعد پیریامنگل سےنجی اسپتالوں میں ویکسی نیشن شروع ہوجائےگی۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا لاہورمیں مثبت کیسزکی تعداد12فیصدتک پہنچ چکی ہے، شہریوں سےدرخواست ہےبزرگ شہریوں کوویکسین لگوائیں، شہریوں کو ماسک پہن کر سب کو بچانا ہوگا۔

    خیال رہے کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تشویشناک صورت اختیار کرلی ہے ، چوبیس گھنٹے میں موذی وائرس سے20 افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید 3 ہزارچھ سو انہترمریض سامنے آئے اور کیسز مثبت آنےکی شرح 8.4 فیصد رہی۔

  • کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستانی عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

    کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستانی عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کوویکس نے 17ملین ویکسین پاکستان کیلئے بک کرلی ہے، معاہدے کے مطابق جتنی ویکسین کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہرقسم کی حفاظتی تدابیر اپنانی چاہئیں، لاہور میں 3.79، راولپنڈی 1.9، ملتان میں1.3کورونا کی شرح ہے، ہم لوگوں کوبار بار کہتے ہیں گھروں سے نہ نکلیں۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ باقی صوبوں کےمقابلےہمارےہاں زیادہ ایس اوپیزفالوہورہےہیں، لاہورمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن18جگہوں پرہے، لاک ڈاؤن کے تحت 5ہزار سے زائد لوگوں کوآئیسولیٹ کیا ہے ، آہستہ آہستہ نمبر کم ہورہے ہیں، آج سےاسکول کھل گئے،مانیٹرنگ جاری ہے، 8 فروری کو ایک بارپھرریویو کریں گے۔

    کورونا ویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پاکستان کوچین نے5لاکھ کوروناویکسین دی ہیں، چینی حکومت کی شکرگزارہوں،یہ ہمیشہ سے ہمارا دوست ملک رہاہے، کورونا ویکسین فراہمی کا سلسلہ اگلے 2دن میں شروع ہو جائے گا، وفاقی حکومت نےاین سی اوسی کےتحت ویکسین کی پراپرکلیکشن کرلی ہے ، بدھ سے تمام چیف منسٹرفرنٹ لائن ورکرز کیلئے ویکسین شروع کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 17 ملین ویکسین کوویکس نے پاکستان کیلئے بک کرلی ہے، فروری کے آخر تک مزید ویکسین بھی پاکستان آجائے گی، 20 فیصد آبادی کیلئے کوویکس نے فری ویکسین دے دی ہے، معاہدے کے مطابق جتنی ویکسین کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کریں گے۔

    وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ سرکاری ونجی سیکٹرزکےفرنٹ لائن ورکرزکومفت ویکسین دے رہے ہیں، ہماری اولین ترجیح ہیلتھ کیئر ورکرزہیں۔

  • نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کیسے بن گئیں؟ وزیراعظم بھی وزیر صحت پنجاب سے خفا

    نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کیسے بن گئیں؟ وزیراعظم بھی وزیر صحت پنجاب سے خفا

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بننے پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے خفا ہیں اور وفاقی وزرا،مشیروں کی جانب سے رپورٹس جعلی قرار دینے سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بننے پر پاکستان تحریک انصاف میں یاسمین راشد پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوگئیں جبکہ وزیراعظم عمران خان بھی وزیر صحت پنجاب سے ناراض ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا،مشیروں کی جانب سے رپورٹس جعلی قرار دینےسےنیاپنڈوراباکس کھل گیا اور سوال یہ ہے کیا کہ وزیر صحت جیسی تجربہ کار ڈاکٹرکی موجودگی میں جعلی رپورٹ کیسے بنیں۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے کی لیباٹریوں سے بھی تحقیقات ہوں گی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو وطن واپس لانےکیلئے قانونی آپشنز کا استعمال کرتے ہوئے لیگل ٹیم کو “گو سلو پالیسی” ترک کرنےکی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ نواز شریف کو وطن لانے کے لیے حکومت سارےقانونی راستےاختیار کرےگی، نوازشریف کی وطن واپسی کیلئےقانونی اقدامات تیز کئے جائیں۔

    اس سے قبل وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن گئے تھے، دفتر خارجہ سے درخواست کریں گے نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپس پاکستان 6 ماہ میں آنا تھا، پنجاب حکومت نے ان کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی لیکن ان کی جانب سے میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی گئی، اب حکومت قانون کے مطابق فیصلے کرے گی، ہم ہر قانونی ذرائع استعمال کر کے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

  • ‘کورونا کے مریضوں پر ایکٹیمرا انجکشن کے اچھے نتائج سامنے آنے لگے’

    ‘کورونا کے مریضوں پر ایکٹیمرا انجکشن کے اچھے نتائج سامنے آنے لگے’

    لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایکٹیمرا انجکشن کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ہزار مریضوں پر انجکشن کے استعمال کی اجازت دی ہے، لوگ اپنے طور پر یہ انجکشن نہ استعمال کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لاہورمیں کورونا کیسز کی تعداد 19299 ہوگئی ، پنجاب میں آج کورونا کے 1916نئے کیسزسامنے آئے۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی تو لوگوں کا خیال تھا یہ وباچلی گئی، لوگوں کو آگاہ کیا یہ وبا موجود ہے ، ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کئے گئے ،دکانیں بند کی گئیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا اپنی حفاظت کرنا بھی عوام کا فرض ہے ، 50سال سے زائد عمر اور بیماریوں میں مبتلا افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں، صوبے کے اسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز موجود ہیں ، ہم پہلے سے ہی کہہ رہے ہیں کہ کورونا کے کیسز تعداد بڑھے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ احتیاط ہی کورونا وائرس سے نجات کا واحد حل ہے، کورونا کی علامات پر مریض خود جانے کی کوشش نہ کرے ، کورونا کی علامات پر مریض کو ریسکیو1122 خود لیکر جائے گی، مشتبہ مریض خود اسپتال نہ جائیں تو ریسکیو1122سے رابطہ کریں۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے، ڈینگی کی طرح یہ وبا بھی ہمارے ساتھ رہے گی، ہر مریض کو پی کے ایل آئی نہیں بھیج سکتے، وزیراعلیٰ نے کہا جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو ایکشن لیا جائے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایکٹیمراانجکشن کےاچھے نتائج سامنے آئے ہیں ، کچھ مریضوں پر اس کا اثرہوا، پبلک سیکٹر اسپتالوں میں یہ انجکشن فری دیا جائے گا، پنجاب حکومت نے ایک ہزار مریضوں پرانجکشن کےاستعمال کی اجازت دی، لوگ اپنے طور پر یہ انجکشن نہ استعمال کریں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انجکشن کی مکمل ڈوز ایک لاکھ 2 ہزار روپے کی ہے، اسپتالوں کو آگاہ کردیا محکمہ صحت کی بغیر اجازت انجکشن استعمال نہ کریں، لوگ بلیک میں یہ انجکشن خرید کر گھر رکھ رہے ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کا الرٹ خط آیا ہے ، ڈبلیو ایچ او نے ایس او پیز پرعمل درآمد کرانے کا کہا ہے، ڈبلیو ایچ او جو مرضی کہے ہمیں مریضوں کا علاج بھی کرنا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہاں کرونا بڑھ گیا وہاں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، پنجاب میں سب سے زیادہ ٹیسٹ ہورہے ہیں، سب سے زیادہ لاہور کے بعد فیصل آباد، راولپنڈی ،ملتان میں کیسزہیں، ہراسپتال میں وافر مقدار میں پی پی ایز موجود ہیں۔

  • ‘کورونا مریضوں کا علاج کرنے والوں کی محنت کا ثمر آنا شروع ہوگیا’

    ‘کورونا مریضوں کا علاج کرنے والوں کی محنت کا ثمر آنا شروع ہوگیا’

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونامریضوں کا علاج کرنے والوں کی محنت کاثمرآناشروع ہوگیا ہے، 93مریض صحت یاب ہوکرگھروں کو جا چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونامریضوں کا علاج کرنے والوں کی محنت کا ثمر آنا شروع ہوگیا ہے، میواسپتال اورایکسپوسینٹرسے93مریض صحت یاب ہوکرگھروں کوجاچکےہیں ،یاسمین راشد

    ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایکسپوسینٹراسپتال میں کوروناسےمتاثرہ مزید24افراد صحت یاب ، میواسپتال لاہورمیں بھی 5مریض صحتیاب ہوئے جبکہ ڈاکٹراورطبی عملہ24گھنٹے کورونا مریضوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب نے مزید کہ کہ بے روزگارمزدوروں اوردیہاڑی دارطبقات کی بحالی کاکام جاری ہے۔

    خیال رہے ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب سے کورونا وائرس کے 71 نئےکیس رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا وائرس کےکیسزکی تعداد 3016 ہوگئی۔

    ترجمان کے مطابق 701 زائرین ، 1091 رائیونڈ ،91 قیدیوں، 1133عام شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ کیمپ جیل لاہور 59قیدیوں بھی وائرس سے متاثر ہیں، جن کو علاج کی مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ سیالکوٹ14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان 9 ،بھکر میں 2 قیدی وائرس سے متاثر ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا سے اب تک 28 اموات اور 508 افرادصحت یاب ہوئے۔

    گجرات میں138، حافظ آباد12، منڈی بہاوالدین 9 اورملتان میں 23 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ خانیوال 2، وہاڑی 35، فیصل آباد35 اورچینیوٹ میں8افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔