Tag: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد

  • سعودی عرب یا خلیجی ممالک  جانے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    سعودی عرب یا خلیجی ممالک جانے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    لاہور :وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یا خلیجی ممالک جانے والے افراد کیلئے فائزرویکسین دستیاب ہے، ورکنگ ویزہ اور متعلقہ درکار کوائف کے حاملین کو فائزر ویکسین لگانا شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بیرون ملک جانے والے کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یامڈل ایسٹ جانے والے افرد کیلئے فائزرویکسین دستیاب ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ورکنگ ویزہ،متعلقہ درکار کوائف کے حاملین کو فائزر ویکسین لگاناشروع کردی، میواسپتال لاہور،ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی ، نشتراسپتال ملتان ، الائیڈاسپتال فیصل آبادمیں ویکسین لگائی جارہی ہے۔

    وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ درج تمام سرکاری اسپتالوں میں فائزرویکسین کی وافر ڈوز پہنچا دی گئی ہیں۔

    یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ ملک میں فائزرویکسین کی51ہزارڈوززتقسیم کی جا رہی ہیں، کوویکس کےذریعےفائزرویکسین کے ایک لاکھ 6 ہزار ڈوز ملے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب کوایم آراین اے ویکسین کی26ہزار، سندھ کو12000اورکےپی کو8ہزارڈوزز اور بلوچستان کوویکسین کی 2000ڈوزملیں گی جبکہ اسلام آباد،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکوایک ایک ہزارڈوزز فراہم کی جائیں گی۔

  • نواز شریف کے جنیٹک ٹیسٹ کا فیصلہ میڈیکل بورڈ ہی کر سکتا ہے: یاسمین راشد

    نواز شریف کے جنیٹک ٹیسٹ کا فیصلہ میڈیکل بورڈ ہی کر سکتا ہے: یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی مجموعی حالت خطرے سے باہر ہے، اس طرح کی نوعیت میں پلیٹ لیٹس بڑھتے اور کم ہوتے رہتے ہیں، ان کے جینیٹک ٹیسٹ کا فیصلہ بورڈ ہی کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے نواز شریف کی طبیعت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ان کے شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن میں بہتری آئی ہے، شریف سٹی اسپتال کے ڈاکٹروں کو علاج سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شریف سٹی اسپتال کے ڈاکٹروں سے میڈیکل بورڈ نے ملاقات کر کے تمام طبی رپورٹس اور علاج کی تفصیلات فراہم کر دیں، پاکستان میں ڈی این اے ٹیسٹ سے بیماری کی تشخیص کی جا سکتی ہے، نواز شریف کے جنیٹک ٹیسٹ کا حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ ہی کر سکتا ہے۔

    تازہ ترین: نوازشریف کو آج شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جائے گا

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی موجودہ بیماری نئی نہیں بلکہ پرانی ہے، ان کی بون میرو اب خود سے پلیٹ لیٹس بنا رہی ہیں، مجموعی طور پر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو آج سروسز اسپتال سے شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جائے گا، مریم نواز کی روبکار نہ آنے کی وجہ سےنواز شریف اسپتال میں ہی رک گئے تھے، انھیں گزشتہ روز ڈسچارج کر دیا گیا تھا، میڈیکل بورڈ کے ذرایع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد اب 30 ہزار ہے، آج 11 بجے میڈیکل بورڈ ان کا طبی معائنہ بھیکرے گا۔

  • صحت کے رکے ہوئے منصوبے بحال، پہلے مرحلے میں 72 لاکھ صحت کارڈز کی تقسیم شروع

    صحت کے رکے ہوئے منصوبے بحال، پہلے مرحلے میں 72 لاکھ صحت کارڈز کی تقسیم شروع

    گوجرانولہ: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم نے صحت کے رکے ہوئے منصوبوں کو بحال کیا، پہلے مرحلے میں 72 لاکھ صحت کارڈز کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے گوجرانوالہ میں وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا حکومت صحت کے شعبے میں انقلاب لا رہی ہے۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا رواں سال 30 ہزار نئے ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف کو بھرتی کیا گیا ہے، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 200 بیڈز پر مکمل فنکشنل کر رہے ہیں۔

    پنجاب میں ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری مہم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ڈینگی کا اسپرے ان علاقوں میں کیا جاتا ہے جہاں لاروا کی نشان دہی ہو، بلا ضرورت ڈینگی اسپرے صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  22 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کر دیے، مزید 90 لاکھ تقسیم کریں گے: وفاقی وزیر صحت

    انھوں نے قومی ایشوز پر بھی بات کی، ڈاکٹر یاسمین راشد نے آزادی مارچ کے تناظر میں کہا کہ فضل الرحمان کشمیر کے لیے دھرنا دیں، وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق حکومت جان بوجھ کر مصنوعی طور پر مہنگائی کو روکتی رہی، بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ 22 لاکھ صحت کارڈز پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں، جب کہ رواں سال 90 لاکھ صحت کارڈز تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ صحت کارڈ سے غریب افراد 7 لاکھ 20 ہزار میں اپنا علاج کرا سکیں گے۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری، 2 دن میں جواب طلب

    ڈاکٹر یاسمین راشد کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری، 2 دن میں جواب طلب

    لاہور: سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (پی ایچ سی) کے بورڈ ممبران کی تقرری پر صوبائی وزیرِ صحت یاسمین راشد کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے ان سے دو دن میں جواب طلب کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”پی ایچ سی بورڈ کے مجوزہ نام سپریم کوٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”چیف جسٹس”][/bs-quote]

    چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پی ایچ سی بورڈ کے مجوزہ نام سپریم کوٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا، سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ہی نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

    عدالت نے ہیلتھ کیئرکمیشن کا نیا بورڈ بھی تحلیل کر دیا۔ یاد رہے کہ 17 نومبر کو چیف جسٹس نے پنجاب ہیلتھ بورڈ تحلیل کر کے حکم دیا تھا کہ اہل لوگوں کو لے کر نیا بورڈ تشکیل دیا جائے اور عدالت سے ان کی منظوری لی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بچے کی پیدائش سے قبل والدین کو جنس بتانے پر پابندی کے لیے بل پر کام شروع

    لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب ہیلتھ منسٹر یاسمین راشد اور بورڈ کے ارکان کو یہ معلوم کرنے کے لیے طلب کیا تھا کہ پی ایچ سی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان نے استعفیٰ کیوں دیا تھا۔

    چیف جسٹس نے وزیرِ صحت کو ہدایت کی تھی کہ دو ہفتوں کے اندر اندر بورڈ میں اہل لوگوں کو تعینات کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

  • وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا

    وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا

    لاہور: صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا، دل میں سوراخ والی 3 بہنوں کے فوری علاج کا حکم جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے تین بہنوں کی خبر نشر کی تھی جن کے دل میں سوراخ ہے، خبر پر وزیر صحت پنجاب نے فوری ایکشن لے لیا۔

    وزیر صحت نے فوری طور پر بچیوں کے مکمل علاج کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں، علاج کا آغاز چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جویریہ منان کے چیک اپ سے کیا جائے گا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایات کے مطابق دل کی سوراخ والی تینوں بچیوں کا طبی معائنہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی کرایا جائے گا۔

    صوبائی وزیرِ صحت نے بیماری کو موروثی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تینوں بہنوں کا ایک جیسے مرض کا شکار ہونا دراصل موروثی مسئلہ ہے۔


    پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی: ڈاکٹر یاسمین راشد


    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بچیوں کا سابقہ میڈیکل ریکارڈ دیکھ کرعلاج کروایا جائے گا۔ خیال رہے کہ بچیوں کا مسئلہ اے آر وائی نیوز نے اٹھایا تھا۔

    واضح رہے کہ یاسمین راشد نے کہا تھا کہ پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی لائی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ پنجاب میں بھی دیا جائے گا۔