Tag: وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان

  • ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کا نظام آن لائن کر دیا گیا

    ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کا نظام آن لائن کر دیا گیا

    اسلام آباد : ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے نظام کو آن لائن کر دیا گیا، ادویہ سازکمپنیاں رجسٹریشن اور لائسنس کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی جانب سے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے نئی ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کو بھی ڈیجیٹل سسٹم سے جوڑ دیا گیا۔

    وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کا نظام کو آن لائن کردیا ہے ، وزیر صحت نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ادویات کی لائسنسنگ اور کہ رجسٹریشن کو ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے باقاعدہ طور پر اپنے آفس میں افتتاح کر دیا ہے۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ ادویہ ساز کمپنیاں رجسٹریشن اور لائسنس کے حصول کیلیے ان لاین درخواستیں جمع کروا سکیں گی، اس سے قبل ادویات کی رجسٹرہشن یا لائسنسنگ کے لئےڈریپ آفس جاکر اپلائی کرنا پڑتا تھا۔

    وزیر صحت نے کہا کہ اب نئی ادویات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے لئے ڈریپ آفس جانے کی پابندی بھی ختم ہو گئی ہے، نئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ بھی ڈیجیٹل. سسٹم کے تحت ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آٹومیٹڈ سسٹم پاکستان کی ادویات پر عالمی اداروں کے اعتماد اور برآمدات میں اضافہ کا باعث ہوگا۔

    ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ میں نے ڈریپ کے اندر میرٹ اور شفافیت کی بنیاد رکھ دی ہے، میرٹ اور شفافیت کی وجہ سے اداروں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے، اس اقدام سے ریگولیٹر پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

    وزیر صحت نے بتایا کہ وزارت صحت میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنارہا ہوں ، اس اقدام سے بد عنوانی کی بجائے شفافیت کو فروغ ملے گا ، عوام کا ریگولیٹر سے ڈایریکٹ رابطے کو یقینی بنانے کیلے شکایتی ایپ بھی لانچ کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈریپ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلے عملی اقدامات کو یقینی بنارہا ہوں اور ڈریپ کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق بنانے کیلے مربوط اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • جان بچانے والی دواؤں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پیش رفت

    جان بچانے والی دواؤں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پیش رفت

    اسلام آباد : وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے دواؤں کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیاد پر رجسٹریشن کے احکامات جاری کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق جان بچانے والی دواؤں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پیش رفت سامنے آئی ، وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے دواؤں کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیاد پر رجسٹریشن کے احکامات جاری کر دیئے۔

    ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ درآمد ،مقامی مینوفیکچرنگ کیلئے اینٹی کینسر دواؤں کی بھی منظوری دی گئی ، ڈریپ نے بیہوشی کےانجکشن ،اینٹی کینسر دواؤں کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی۔

    وزیرصحت نے مزید بتایا کہ انفلوئنزاویکسینز،ہیپارن ،اینوکسیپارن انجکشنزکی رجسٹریشن سمیت نئی اینٹی ذیابیطس دوا ،سیماگلوٹائڈ انجکشن کی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی۔

    ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ڈریپ نے ترجیحی بنیادپررجسٹریشن کےکیسزکو منظور کیا ہے رجسٹریشن سے شوگر ،مرگی ،اینٹی کینسر دواؤں، اینٹی کینسرشوگر،جان بچانیوالی دواؤں کی فراہمی میں مددملے گی۔