Tag: وزیر قانون

  • اوورسیز کے حوالے سے حکومت نے کوئی لسٹ نہیں بنائی: اعظم نذیر تارڑ

    اوورسیز کے حوالے سے حکومت نے کوئی لسٹ نہیں بنائی: اعظم نذیر تارڑ

    واشنگٹن: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف کوئی لسٹ نہیں بنائی یہ سب افواہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کیپیٹل ہل میں پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جہاں انہون نے کہا کہ سمندر پارپاکستانی ملک کا بیش قیمتی اثاثہ ہیں۔

    وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ دیارِ غیر میں ریاستی مفادات کو سیاسی وابستگیوں پر فوقیت نہیں دی جائے گی، کسی بھی فرد یا جماعت کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کرنے جارہے۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے واقعات پر کسی بھی اوور سیز پاکستانیوں کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کرنے جارہے، موجودہ حکومت نے کوئی لسٹ تیار نہیں کی یہ سب افواہیں ہیں۔

    وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی معاشرہ  قابل فخر اداروں اور شہدا پر حملہ برداشت نہیں کرسکتا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ملکی قوانین کت مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پاکستانی نژادری پبلکن رہنما ساجد تارڑ اور سفیر مسعود خان بھی موجود تھے، وزیر قانون اعظم تارڑ نے کیپیٹل ہل میں امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکاوں سے بھی ملاقات کی۔

  • وزیر قانون کیسے بنا؟ فروغ نسیم نے بتا دیا

    وزیر قانون کیسے بنا؟ فروغ نسیم نے بتا دیا

    لاہور: وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وہ کسی اور پارٹی میں تھے ایک اور صاحب انھیں دھکا دے کر پی ٹی آئی لائے۔

    تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کے دوران فروغ نسیم نے کہا کہ میں کسی اور پارٹی کا تھا جب پی ٹی آئی میں آیا تو میں نے حق حلالی کی، لا منسٹری میں بیٹھتا ہوں، سفارشیں آتی ہیں مگر میرٹ میری ترجیح ہے۔

    انھوں نے بتایا پی ٹی آئی حکومت بعد میں آئی، مجھے عمران خان پہلے سے جانتے تھے، میں لا منسٹر نہیں بننا چاہتا تھا لیکن ایک صاحب نے دھکا دیا، اور میں آج لا منسٹر ہوں، مجھے عمران خان نے پھر جانے نہیں دیا، عمران خان نے کہا لا منسٹر آپ ہی ہو، یہ چوائس تو کپتان کی ہے، میں نے 3 سال میں ڈیڑھ لاکھ کیس نمٹائے ہیں۔

    وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا میں نے پہلے انصاف لائرز فورم کا نام نہیں سنا تھا، جب 2018 میں آیا تو اس وقت آئی ایل ایف کیا تھی اب دیکھ لیں کیا ہے، سسٹم تو میں نے بنا دیا اب یہ آپ کے ہاتھ میں ہے، انصاف لائرز فورم کا ایجنڈا صرف عمران خان ہے اور کوئی نہیں، پی ٹی آئی کے جو وکیل ہیں وہ آئی ایل ایف ہیں۔

    انھوں نے کہا ہم نے بڑے زبردست سول ریفارمز کیے، دیوانی مقدمات اب صرف 6ماہ سے ایک سال کے اندر مکمل ہوں گے، انصاف کے فروغ کے لیے ہم نئے نئے قانون بنا رہے ہیں، ان قوانین کی عمل درآمد پھر جج یا وکلا کرتے ہیں۔

  • وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت قانون کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں ںے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ میری کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، کراچی میں خود کو قرنطینہ کرلیا، گھر سے کام جاری رکھوں گا۔

    وزیر قانون نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے طبیعت بہتر ہے، فی الحال کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، انہوں نے صحت میں بہتری کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

    مزید پڑھیں: ملک میں کرونا کے وار میں مزید اضافہ، 75 جاں بحق

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہلاکتوں اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 75 ہلاکتیں ہوئیں جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

    پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 166 ہو گئی ہے، جب کہ 2 ہزار 244 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار 780 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 79 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 365 ہوگئی۔

    کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 197 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 55 لاکھ 84 ہزار 976 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • وزیر اعظم کی وزیر قانون فروغ نسیم کی کارکردگی کی تعریف

    وزیر اعظم کی وزیر قانون فروغ نسیم کی کارکردگی کی تعریف

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم سے ملاقات کے دوران کہا کہ بطور وزیر قانون آپ حکومت کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اہم قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے فروغ نسیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ محنت کر رہے ہیں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ پوری کابینہ آپ کے ساتھ ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بطور وزیر قانون آپ حکومت کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی وزیر اعظم نے مفاد عامہ میں قانون سازی کے ضمن میں فروغ نسیم کی کاوشوں کو سراہا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عوام کو آسان اور سستے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، فوری اور آسان انصاف عوام کی زندگیوں میں واضح تبدیلی کا ضامن ہے۔

  • میرےمتعلق مستقل غلط خبریں چلائی گئیں، فروغ نسیم

    میرےمتعلق مستقل غلط خبریں چلائی گئیں، فروغ نسیم

    اسلام آباد: رضاکارانہ طور پر وزیر قانون کے عہدے سے مستعفی ہونے والے فروغ نسیم نے وکالت نامہ معطل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے متعلق غلط خبریں چلائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرفروغ نسیم نے کہا کہ میرالائسنس معطل نہیں ہوا، پاکستان بارکونسل کےپاس لائسنس معطلی کاکوئی جوازنہیں، میرےلائسنس پرسپریم کورٹ،اٹارنی جنرل کا آرڈرموجودہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کل عدالت میں آرمی چیف کاوکیل ہوں گا، خودکورضاکارانہ طورپرپیش کیا میں قوم کیلئےہمیشہ حاضر ہوں، وزیراعظم عمران خان نےمجھ سےکہاآپ کابڑااحسان ہوگا، کیس بعدکابینہ میں‌فوراً واپس آنا۔

    بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف کا کیس لڑوں گا، وفاق کی جانب سےوکالت پرفی الحال فیصلہ باقی ہے، وزیراعظم مجھ پر برہم نہیں ہوئے،غلط خبرچلائی گئی، وزیراعظم سےکہا کہ آرمی چیف نےزبردست کام کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم مستعفی

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے آرمی چیف، وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے اور جواب طلب کیا ہے۔

    وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرقانون فروغ نسیم نےکابینہ اجلاس میں استعفیٰ پیش کیا اور فروغ نسیم کل بطوروکیل حکومتی مؤقف عدالت میں پیش کریں گے، فروغ نسیم کل وکیل کی حیثیت سےجنرل باجوہ کاکیس لڑیں گے

  • حکومت زینب الرٹ بل لانے پر غور کر رہی ہے: فروغ نسیم

    حکومت زینب الرٹ بل لانے پر غور کر رہی ہے: فروغ نسیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت خواتین اور بچوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے، زینب الرٹ بل لانے پر غور کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فروغ نسیم نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زینب الرٹ بل زیر غور ہے، وزارتِ قانون بچوں اور عورتوں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا حکومت کی کوشش ہے آیندہ نسلوں پر سرمایہ کاری کی جائے، بد قسمتی سے جبری مشقت زیادہ تر بچوں سے ہی کرائی جاتی ہے، بچوں کو پتا ہونا چاہیے کہ چائلڈ جسٹس کیا چیز ہے، بچوں کے حقوق کے لیے چائلڈ جسٹس سے آگاہی ضروری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پر کسی آرٹیکل کا حوالہ دو تو سندھ توڑنے کا تاثر دیا جاتا ہے، فروغ نسیم

    دریں اثنا، آج لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات کی، جس میں باہمی دل چسپی کے امور اور عمومی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مختصر مدت میں درجنوں نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں، فلاح و بہبود کے لیے قوانین میں ترامیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ پنجاب اسمبلی قانون سازی کے ریکارڈ قائم کرے گی، عوام کی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر نئے ایکٹ لائیں گے، پنجاب میں وکلا برادری سے مشاورت بھی جاری ہے، میں خود بھی وکیل ہوں، وکلا برادری کے ساتھ ہوں۔

  • بے نامی لین دین کے قوانین کو بہتر کیا جا رہا ہے: فروغ نسیم

    بے نامی لین دین کے قوانین کو بہتر کیا جا رہا ہے: فروغ نسیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ 50 کروڑ سے زائد خرد برد نیب کیس پر صرف سی کلاس ملے گی، بے نامی لین دین کے قوانین کو بہتر کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قومی کاز پر ہم سب اکٹھے ہیں، عوام کل آزاد کشمیر پہنچے اور قومی کاز کو سپورٹ کیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جلسے سے متعلق شکریہ ادا کرنے کی خصوصی ہدایت کی، عوام کو وزیر اعظم سے گلے سڑے نظام سے نجات حاصل کرنے کی امید ہے۔ تبدیلی کے لیے سب سے اہم قانون اور ثقافتی چیلنج درپیش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت قانون بدل رہی ہے، معاشرہ اپوزیشن کے کردار کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ اپوزیشن اپنا کردار بھارتی میڈیا کے آئینے میں دیکھے، اپوزیشن کو دیکھنا چاہیئے ان کا رویہ کشمیر کاز کو کہاں نقصان پہنچا رہا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں کشمیر کاز پر یکجا ہونا ہے، پاکستان کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ کشمیری کسی جماعت نہیں پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم پر عزم ہو کر دنیا میں بھارتی سوچ کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر سب کو یکجا ہونا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بھی حکومت کی کوشش میں حصے دار بننا چاہیئے۔ مسئلہ کشمیر پر مشترکہ بیانیہ لانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔ کشمیر کاز ور پاکستانی بیانیے کو نہ ماننے والا ہمیشہ کے لیے سیاسی طور پر ہٹ جائے گا۔

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ہر طرح سے پاکستان اور اتحادیوں کی خدمت کریں گے، وزیر اعظم عمران خان نے سستا انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے نیا قانون لایا جا رہا ہے۔

    وزیر قانون نے کہا کہ 50 کروڑ سے زائد خرد برد نیب کیس پر صرف سی کلاس ملے گی، کہا جا رہا ہے کہ کرپشن کے ملزمان کو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ وسل بلور قانون کو بے نامی جائیدادوں کے قانون سے منسلک کر رہے ہیں، قوانین کی تشکیل میں وزیر اعظم کی ہدایات ملتی رہتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبوں کو بھی قوانین میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، دیوانی مقدمات کی طوالت کم کر کے سال ڈیڑھ سال تک لا رہے ہیں۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، قوانین کے نفاذ میں اس کا اہم کردار ہے۔ بے نامی لین دین کے قوانین کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ڈریس کوڈ کے قانون ختم کر کے اختیارات عدالتوں کو دے رہے ہیں، چیف جسٹس کا ویڈیو لنک کے ذریعے سماعتوں کا اقدام سراہتا ہوں۔ عدالتوں میں ہزاروں کی تعداد میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کا قانون لایا جا رہا ہے۔ عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے متبادل نظام لا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو دیگر شہروں کی رجسٹریوں سے منسلک کر دیا گیا ہے، جو وکیل نہیں کر سکتے، جرمانے نہیں دے سکتے ان کے لیے قوانین بنا رہے ہیں۔ ججز کی تعیناتی کا معاملہ گھمبیر ہے، معاملہ آئین کے مطابق ہے جسے تبدیل نہیں کر سکتے۔ شہادت ریکارڈ کرنے کا کام عدالت کے بجائے کمیشن کو دیا جائے گا۔

  • چیئرمین نیب کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وہ اچھا کام کررہے ہیں، فروغ نسیم

    چیئرمین نیب کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وہ اچھا کام کررہے ہیں، فروغ نسیم

    کراچی: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ایماندار انسان ہیں، ہم ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ اچھا کام کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ایم کیو ایم افطار ڈنر میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا چیئرمین نیب سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، حکومت چاہتی ہے چیئرمین نیب کام کریں، وہ ایمانداری سے کام کررہے ہیں۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسی کی وجہ سے حکومت کرنا مشکل کام ہے، عمران خان اگر وزیراعظم نہ ہوتے تو آج ڈالر پتا نہیں کہاں پہنچ جاتا، ماضی کے قرضوں کی وجہ سے موجودہ حکومت کو قرضے لینا پڑ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیورکی بیٹی ہے، سردار اعظم رشید

    وزیر قانون نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بڑے پیمانے پر قرضے لیے، قرضہ اتارنے کے لیے قرضے لینا پڑ رہے ہیں، حکومت صحیح سمت میں کام کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان، خالد مقبول سمیت حکومت کا ایجنڈا کھانا پینا نہیں ہے، حکومت کا ایجنڈا ملکی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے، بہت مشکل سے ایک حقیقی جمہوری حکومت آئی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا حق ہے کوئی بھی تحریک چلائیں، اپوزیشن والے اگر حکومت گراسکتے تو بہت پہلے گرا چکے ہوتے، جو اپوزیشن کا کام ہے وہ کریں جو ہمارا کام ہے وہ ہم کررہے ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں۔

  • حکومت کا  کرپشن کے خاتمے کے لیے نیا قانون لانے کا فیصلہ

    حکومت کا کرپشن کے خاتمے کے لیے نیا قانون لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے کرپشن کے خاتمے کے لیے ضابطہ فوجداری سے متعلق نیا قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ضابطہ فوجداری سے متعلق قانون جلد پیش ہوگا، تمام جماعتوں کو خوش دلی سے یہ قانون قبول کرنا چاہئے۔

    [bs-quote quote=”کرپشن کے خلاف قانون سازی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر قانون”][/bs-quote]

    وزیر قانون نے کہا کہ بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لارہے ہیں جس کے تحت کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو 20 فیصد انعام دیا جائے گا اور ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ نئے قانون پر ابھی کام جاری ہے جلد پیش کریں گے، بدعنوانی کے خلاف قانون کے لیے مختلف تجاویز آرہی ہیں، تجاویز پر مکمل مشاورت کے بعد شامل کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی کرپشن کو روکنے کی ضرورت ہے، کرپشن کے خلاف قانون سازی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، عوام حکومت کی انسداد کرپشن مہم میں ساتھ دیں۔

    وزیر قانون کے مطابق کسی بھی کرپشن کے کیس کا غیرجانبدار کمیشن جائزہ لے گا، کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام کا تعاون درکار ہے، وسل بلوور پروٹیکشن ایکٹ جلد اسمبلی میں پاس کرانے کی کوشش کریں گے۔

  • وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اپنےعہدے سےمستعفی

    وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اپنےعہدے سےمستعفی

    اسلام آباد : وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے رضا کارانہ طور پراپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کردیا۔

    ذرائع کے مطابق زاہد حامد نے ملک کوبحرانی کیفیت سے نکالنے کےلیے عہدے سےاستعفیٰ دیا، دھرناقائدین کو زاہد حامد کےاستعفیٰ سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحما ن کا استعفیٰ بھی جلد آنے کا امکا ن ہے جبکہ وفاقی وزیرقانون کےاستعفیٰ سے متعلق اعلان کچھ دیرمیں کیا جائے گا۔


    فیض آباد دھرنا صورتحال پرمذاکرات کیلئے سول و عسکری قیادت متفق


    وزیرقانون زاہد حامد کے اسعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاملات طے پاگئے اور دونوں قریقین کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

    ذرائع نے معاہدے کے حوالے سے بتایا کہ راجا ظفرالحق رپورٹ 30 دن میں منظرعام پرلائی جائے گی جبکہ الیکشن ایکٹ ترمیم کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز زاہد حامد نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے بھی اہم ملاقات کی تھی۔


    فیض آباد آپریشن: پولیس اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق‘188 زخمی‘ فوج طلب


    واضح رہے کہ فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 188 افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔