Tag: وزیر قانون اعظم تارڑ

  • اسمبلی کی مدت بڑھانے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ،  وزیر قانون اعظم تارڑ

    اسمبلی کی مدت بڑھانے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ، وزیر قانون اعظم تارڑ

    اسلام آباد : وزیر قانون اعظم تارڑ کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی مدت بڑھانے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ، الیکشن وقت پراکتوبرمیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر اکتوبر میں ہوں گے، اسمبلی کی میعادبڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔

    اعظم تارڑ نے بتایا کہ آئین کے مطابق معاشی ایمرجنسی نافذ کر کے اسمبلی کی میعاد بڑھائی جا سکتی ہے، حکمراں اتحاد وقت پرالیکشن چاہتا ہے۔

    وزیر قانون نے کہا کہ نظر ثانی قانون صرف نواز شریف کے لیے نہیں سیکڑوں افراد کو فائدہ ہوگا، نواز شریف الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔

    خیال رہے سینیٹ میں الیکشن ایکٹ دو ہزارسترہ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا ،بل کے مطابق آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت پانچ سال سےزیادہ نااہلی نہیں ہوگی اور متعلقہ شخص پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کارکن بننے کا اہل ہوگا۔

    الیکشن ایکٹ کی اہلی اورنااہلی سےمتعلق سیکشن دوسوبتیس میں ترمیم میں کہا گیا کہ اہلیت اور نااہلی کا طریقہ کاراورمدت ایسی ہو جیسا آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ میں فراہم کیا گیا ہے۔

    جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد کی جانب سے ترامیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ آج پانچ سال تک کی نا اہلی لارہے ہیں کل ایک سال تک لے آئیں گے۔