Tag: وزیر قانون رانا ثناءاللہ

  • کپتان کے جلسے پر رانا ثناءاللہ کا تضحیک آمیز رویہ، پی ٹی آئی اور پی پی کا رد عمل

    کپتان کے جلسے پر رانا ثناءاللہ کا تضحیک آمیز رویہ، پی ٹی آئی اور پی پی کا رد عمل

    لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے مینار پاکستان میں تحریک انصاف کے میگا پاور شو پر رد عمل دیتے ہوئے اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا۔

    ن لیگ کے رہنما نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین گھریلو نہیں تھیں، ناچ گانا بتارہا تھا کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔

    پی ٹی آئی جلسے پر رانا ثناءاللہ کا رد عمل نہایت افسوس ناک رہا، نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کل اسٹیج پر فصلی بٹیرے اور لوٹے براجمان تھے، جلسے میں دہاڑی دار طبقے کو اکھٹا کیا گیا تھا۔

    سابق ن لیگی رہنما ندیم افضل چن کے بارے میں نامناسب تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک لوٹے کے دانت نظر آرہے تھے، روشنی پڑی تو پتا چلا کہ ندیم افضل چن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں لوٹوں کا پیچھا کریں گے، پنجاب کے سب سے بڑے لوٹے کا مقابلہ نواز شریف یا یا مریم نواز کریں گی۔

    تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا رد عمل


    رانا ثناءاللہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا جلسے میں سیاست دانوں کی فیملیاں بھی شریک تھیں، ن لیگ کی لیڈر شپ گندی زبان استعمال کر رہی ہے، رانا ثنا جیسے لوگوں کی باتوں کا اثر نہیں ہوتا۔

    نوازشریف کو جیل ہوبھی گئی تو ضمانت پر آجائیں گے، رانا ثناءاللہ

    دوسری طرف پیپلز پارٹی کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے بھی لیگی رہنما کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ایسے بیانات سے بے حد افسوس ہوا، عمران خان کی اہلیہ کے لیے طلال چوہدری کے الفاظ بھی افسوس ناک ہیں، ہمیں کسی کی ذات سے متعلق ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف سیاسی پیرہیں، کسی دوسرے پیر کے کہنے پرمستعفی نہیں ہوں گا، رانا ثناء

    نوازشریف سیاسی پیرہیں، کسی دوسرے پیر کے کہنے پرمستعفی نہیں ہوں گا، رانا ثناء

    لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میرے سیاسی پیر نواز شریف ہیں چنانچہ میں کسی اور پیر کے کہنے پر مستعفی نہیں ہوں گا.

    وہ اے آر وائی نیوز سے بات کر رہے تھے، وزیر قانون رانا ثنا نے واضع کیا کہ میں کسی پیرکے کہنے پر وزیر نہیں بنا تھا بلکہ نواز شریف نے مجھے وزیر بنایا ہے البتہ اگر وہ کہیں گے تو میں ضرور مستعفیٰ ہو جاؤں گا اور کسی کے کہنے پر تو کبھی مستعفی نہیں ہوں گا.

    رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیرحمید الدین سیالوی بزرگ ہستی ہیں اور عمر رسیدہ و پیر شخصیت ہونے کی وجہ سے اُن کا احترام کرتا ہوں تاہم پیرصاحب کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی جا رہی ہے اور علاقے میں اُن کی حیثیت کو استعمال کیا جارہا ہے جس پر سیالوی صاحب کو سوچنا چاہیئے.

    انہوں نے کہا کہ سیال شریف کی درگاہ کا احترام جگہ لیکن پیرحمید الدین سیالوی کی مخالفت سے مسلم لیگ (ن) کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ گزشتہ برس پیرحمید الدین سیالوی صاحب کی مخالفت کے باوجود ہمارا ایم این اے الیکشن جیتنے میں بآسانی کامیاب ہوگیا تھا.

    ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طاہرالقادری کو چاہیے کہ وہ باقر نجفی رپورٹ کو تحمل سے پڑھیں جس میں یہ کہیں نہیں لکھا ہوا ہے کہ فائرنگ میرے حکم پرکی گئی تھی یا وہاں جو کچھ ہوا اُس کا ذمہ دار میں ہوں.


     پیرحمید الدین سیالوی کا نواز لیگ سے علیحدگی کا اعلان


     خیال رہے سیال شریف کی روحانی شخصیت حمید الدین سیالوی نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا جس کی عدم منظوری کے بعد انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حامی اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق عنقریب ایک جلسہ عام میں اعلان کریں گے۔