Tag: وزیر قانون رانا ثناء اللہ

  • چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں نہ مانگیں پارٹی ٹکٹ دے گی، رانا ثناء اللہ

    چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں نہ مانگیں پارٹی ٹکٹ دے گی، رانا ثناء اللہ

    لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں، وہ سینئر ہیں  پارٹی انھیں ٹکٹ دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون نے کہا کہ آئین میں 62 اور 63کا جس طرح استعمال ہوا ہے، اس کے بارے میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہے کہ وہ ان شقوں کو آئین سے نکال دے، وہ ایسا کرسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ  پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرکے نااہلی کی مدت بھی کم کرسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نوازشریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شق شامل کرنے کا مقصد قوم کے لیے ایک باکردار قیادت دینا ہے۔

    نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کب ہے؟نہ پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا،چوہدری نثار

    انھوں نے عدلیہ اور پارلیمنٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں طرف سے آئینی رویوں کا اظہار ہونا چاہیے، کوئی آلہ کارماحول خراب کرنےکے لیے پٹیشن لےجائے تو عدلیہ اسے پارلیمنٹ کا راستہ دکھائے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے تازہ بیان میں کہا تھا کہ انھوں نے اپنی سیاسی زندگی میں نہ پہلے کبھی ٹکٹ مانگا اور نہ ہی آئندہ کبھی ٹکٹ کیلئے درخواست دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف و رانا ثناء کا جرم ثابت ہوگیا، کارکنان کال کے لیے تیاررہیں، طاہر القادری

    شہباز شریف و رانا ثناء کا جرم ثابت ہوگیا، کارکنان کال کے لیے تیاررہیں، طاہر القادری

    لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ رپورٹ موصول ہوگئی ہے جو شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ کے خلاف ٹھوس شواہد بن سکتی ہے.

    وہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ عجلت میں کوئی بھی قدم نہیں اٹھانا چاہتے، میرا کنٹینر تیار ہے اور اب کارکنان بھی تیار رہیں انہیں کسی بھی وقت کسی بھی قسم کی کال دی جاسکتی ہے اور جب اصل رپورٹ ملے گی تو کاپی سے اس کا موازنہ کیا جائے گا.

    انہوں نے کہا کہ جسٹس نجفی کمیشن کی اصل کاپی ابھی تک دستیاب نہیں ہوسکی ہے البتہ ابھی کمیشن رپورٹ کی ایک کاپی ملی ہے جس کا مطالعہ کر رہے ہیں اور ابھی مشاورت کےعمل سے گزر رہے ہیں کیوں کہ ہم بغیر مشاورت کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے چنانچہ کیا کیا آپشنزہیں اور کیا قدم اٹھانے ہیں اس کا اعلان کل کریں گے.


    اسی سے متعلق :  حکومت نے باقر نجفی کمیشن رپورٹ میں تبدیلی کی، ڈاکٹرطاہرالقادری


    طاہر القادری نے کہا کہ عمرہ نفلی عمل ہے جب کہ شہیدوں کے خون کا حق فرض ہے اس لیے اس فرض کی ادائیگی کے لیے سب لوگ کمر کس لیں اور شہداء کا قصاص لینے کا وقت آگیا ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون رانا ثنا کے استعفیٰ سے پورے ہوگا کیوں ظالموں کے خلاف اقدام کے بغیر مظلوموں کی داد رسی ممکن نہیں.


    پڑھیں :  جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ  


    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ 30 دن کے اندرشائع کرنے کا حکم دیا تھا تاہم پنجاب حکومت نے کل ہی جسٹس باقر نجفی رپورٹ جاری کردی تھی.