Tag: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ

  • شیر درندہ ہے تو تیر کون سا ڈنر کے لیے استعمال ہوتا ہے، رانا ثناء اللہ

    شیر درندہ ہے تو تیر کون سا ڈنر کے لیے استعمال ہوتا ہے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیر اگر درندہ ہے تو تیر کون سا ڈنر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے؟

    صوبائی وزیر پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پر کچھ بھی ہو اصل فیصلہ عام انتخابات میں ہو گا جس کے لیے عوام کی عدالت 2018 کے الیکشن میں سجے گی۔

    انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر شیر درندہ ہے تو تیر سے کون سا لنچ کیا جاتا ہے اس موقع پر انہوں نے سابق صدر کو سندھ میں بھوک و پیاس سے بلکتے بچوں کو پانی کی عدم دستیابی اور شہر کراچی سے کچرا اُٹھانے کی طرف توجہ دینے کا مشورہ بھی دیا۔


    *سانحہ آرمی پبلک اسکول کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، آصف زرداری


    پاناما کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی زیادہ سے زیادہ ٹرائل کا کہہ سکتی ہے اور یہ ایسا کیس نہیں کہ جس میں جے آئی ٹی کوئی فیصلہ دے سکے۔

    صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس کا معاملہ حل ہونے پر عمران خان مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں وہ پریشان ہیں کہ ان کی کوئی ایک خواہش بھی پوری نہیں ہوئی۔

  • شہباز شریف رانا ثناء اللہ کے جرائم کا نوٹس لیں، چوہدری شیر علی

    شہباز شریف رانا ثناء اللہ کے جرائم کا نوٹس لیں، چوہدری شیر علی

    فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سےمطالبہ کیا ہےکہ رانا ثناء اللہ کی قانون شکنی کا نوٹس لیا جائے۔

    مسلم لیگ کے رہنما اور وزیرِ مملکت عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی حمایت بھلے جاری رکھی جائے لیکن رانا ثناء اللہ کی قانون شکنی کا بھی نوٹس لیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ رانا ثناء نے بائیس قتل کئے ہیں جس کے گواہان بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود وہ پنجاب کابینہ کے اہم ترین اور طاقت ور وزیر بنے بیٹھے ہیں جو کہ انتہائی شرم کا مقام ہے۔

    چوہدری شیر علی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر تنقید اور الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اپنے اثر و رسوخ کو غیر آئینی طور پر استعمال کر رہے ہیں اور ہمارے کارکنان کو پولیس کے ذریعے ہراساں کر رہے ہیں جب ہمارے ساتھ اس طرح ہو رہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا کیا جاتا ہوگا۔

    واضح رہے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن دو حصوں میں بٹی نظر آتی ہے ایک گروپ رانا ثناء اللہ تو دوسرا چوہدری شیر علی کی زیر صدارت الگ الھ سیاسی سرگرمیاں انجام دیتا ہے جب کہ ایک دوسرے پر سخت الزمات کی بوچھاڑ کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے اور اس عمل میں اس وقت تیزی آجاتی ہے جب فیصل آباد میں بلدیاتی یا صوبائی الیکشن ہو رہے ہوں۔

  • چاچا اور بھتیجا ایک بھی ہوجائیں تو ہمیں خطرہ نہیں،رانا ثناء اللہ

    چاچا اور بھتیجا ایک بھی ہوجائیں تو ہمیں خطرہ نہیں،رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ چچا بھتیجا مل بھی جائیں تو ن لیگ کی حکومت کے لیے کوئی مسئلہ کھڑا نہیں کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق حساس خبر کے شائع ہونے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ خبر لیک ہونے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہوگا جب کہ کمیٹی کے ممبران میں مختلف سکیورٹی ایجنسیز کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا نام لیے بغیر کہا کہ حکومت گرانے کے لیے چچا بھتیجا مل بھی جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں مسلم لیگ ن کو اُن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پوری قوم کو 3 سال سے یرغمال بنا رکھا ہے اور قوم کے جوانوں اور خواتین کو سڑکوں پر خوار کروا رہے ہیں حالانکہ مہذب قوموں کے فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے بلکہ پارلیمنٹ اور عدالت میں ہوتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاول بالغ ہیں اور سمجھ دار بھی ہیں اُن کا حق ہے جس سے چاہیں شادی کریں،میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

    پی پی اور ن لیگ کے درمیان مزاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور پی پی کے درمیان ملاقات کا علم نہیں ہے،ڈاکٹر عاصم کو کراچی میں بدامنی پر گرفتار کیا گیا تھا، رینجرز کراچی میں ایک حد تک کام کرسکتی ہے پولیس کو مضبوط کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    پنجاب میں ممکنہ دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی مضبوطی سے کام کر رہی ہیں پنجاب میں 8 ماہ کے دوران 300 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

  • عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،رانا ثناءاللہ

    عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،رانا ثناءاللہ

    فیصل آباد : وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کئی حوالوں سے مماثلت رکھتے ہیں اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اورٹرمپ امریکا کےعمران خان ہیں۔

    فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ڈونلڈ ٹرمپ اورعمران خان 2 ایسے سیاست دان ہیں جنہوں نے سیاست کے نام پر تماشے لگارکھے ہیں اور دونوں ہی اپنے اپنے ممالک میں حکومت کے جانے کے دن گنتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی الزام تراشی کی سیاست اور دھرنوں کے ذریعے ملک میں نفرت اور انتشار پھیلانے کی عادت کے باعث یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں۔

    رانا ثناءاللہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اگرعمران خان نے اپنی طرزِ سیاست کو تبدیل نہیں کیا تو عوام انہیں مسترد کردیں گے،دھرنے دینے والے جان لیں کہ 2018 کے الیکشن تحریک انصاف کے سیاسی سفر کے اختتام کا سال ہو گا اورعمران خان کی انتشار اور دشنام طرازی کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں صوبائی حکومت عدالت کے فیصلے کو قبول کرے گی تا ہم پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف ایک جانب عدالتوں سے رجوع کرنے کی بات کرتے ہیں اوردوسری جانب سڑکوں پر تماشے بھی کرتے ہیں۔

    پنجاب میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بچوں کے اغوا اور ان کی بازیابی کے حوالے سے تمام تفصیلات میڈیا کو بتائی ہیں گھر سے غائب ہونے والے زیادہ تر بچے گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں یا پھر گھر والوں کی سختی سے دلبرداشتہ ہوکر گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔