Tag: وزیر قانون پنجاب

  • بنی گالامیں پینے پلانے کی محفلیں جم رہی ہیں،رانا ثنا اللہ

    بنی گالامیں پینے پلانے کی محفلیں جم رہی ہیں،رانا ثنا اللہ

    فیصل آباد: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بنی گالا میں پینے پلانے کی محافل جم رہی ہیں، انہوں نے دھمکی دی کہ دارالحکومت میں حالات خراب کیے تو انجام برا ہو گا۔

    یہ پڑھیں: اسلام آباد پرچڑھائی کسی صورت نہیں کرنے دیں گے، رانا ثناء اللہ

    فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 28 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملہ ہونا تھا، پانچ دس منٹ میڈیا کی پناہ میں رہنے کے بعد شیخ رشید میدان سے بھاگ گئے، کسی وزیراعلیٰ کو دوسرے صوبے پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: دھرنے والے خبردار رہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹیں‌ گے، رانا ثناء اللہ

    رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا سے 1500 مسلح افراد اسلام آباد لائے گئے ہیں، خٹک حکومت نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو انجام برا ہو گا، پرویز خٹک کچھ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں۔

    اسی سے متعلق: حکومت ہمیں‌ باغی بننے پر مجبور نہ کرے، وزیراعلیٰ پرویز خٹک

    رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کا بہتر حل نکال لیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد پرچڑھائی کسی صورت نہیں کرنے دیں گے، رانا ثناء اللہ

    اسلام آباد پرچڑھائی کسی صورت نہیں کرنے دیں گے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد پر چڑھائی کسی صورت نہیں کرنے دیں گے۔ ایک بار سمجھائیں گے۔ دوسری بار سمجھائیں گے لیکن تیسری بار راستہ روک لیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں رہا کہ تحریک انصاف لاشوں کیلیے اسلام آباد بند کرنا چاہتی ہے۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد دھرنا، مرکزی قائدین کو نظر بند اور کارکنان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

     رانا ثنااءاللہ نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ شخص قوم کو نیچا دکھانا چاہتا ہے، ان کا جلسہ گانوں سے شروع ہوتا ہے اور گالیوں پر ختم ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پاگل پن کا دورہ ختم ہوجائے گا ورنہ آئین اور قانون کے مطابق انہیں روکنے کی مکمل تیاری ہے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،رانا ثناءاللہ

     عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شیباز شریف پر کرپشن کے الزام کا دفاع کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ شہبازشریف کا اپناچیلنج ہے 15روپے کی بھی کرپشن ہو تو سیاست کا حق نہیں۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی دھرنا : حکومت کا شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

     عمران خان کسی ایک منصوبے کا بتائیں،اس کاپوراریکارڈ سامنے رکھ دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید صادق کی کمپنی پاکستان میں کئی منصوبوں میں کام کررہی ہے، جاوید صادق چین کی کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔

     

  • کبھی وکی لیکس اور کبھی پاجامہ لیکس، یہ سب فراڈ ہے، رانا ثناءللہ

    کبھی وکی لیکس اور کبھی پاجامہ لیکس، یہ سب فراڈ ہے، رانا ثناءللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءللہ نے کہا ہے کہ کبھی وکی لیکس اور کبھی پاجامہ لیکس، یہ سب فراڈ ہے، حسین نواز اور حسن نواز نے کمپنیاں جلاوطنی کے دوران خریدی تھیں۔

    پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ غیرملکی ایجنسیاں اور قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، کبھی وکی لیکس اور کبھی پاجامہ لیکس، یہ سب فراڈ ہے۔ حسین نواز اور حسن نواز نے کمپنیاں جلاوطنی کے دوران خریدی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان پاگل پن کا شکار ہے، دانستہ یا نادانستہ اپنی ایسی خوبیاں بیان کرتے ہیں کہ شاید ان سے بڑا کوئی لیڈر نہیں، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بیرون ملک کاروبار کرنے پر کوئی آئینی پابندی نہیں، کچھ لوگوں کے بچے یہود و نصاریٰ کے ہاتھوں میں پل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں، مساجد، امام بارگاہوں اور انگلش میڈیم اسکولوں پر حملے کی انٹیلی جنس رپورٹس تھیں، جماعت الاحرار، طالبان اور لشکر جھنگوی ایک ہی طرح کے دہشتگرد ہیں، جو نام بدلتے رہتے ہیں، واہگہ بارڈر، پولیس لائن، شجاع خانزادہ پر حملے اور سانحہ گلشن اقبال پارک جماعت الاحرار کی کارروائیاں ہیں۔

  • پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے، رانا ثناءاللہ

    پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے، رانا ثناءاللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی معاونت سے صوبے میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب تک کی کارروائیوں میں 5221 لوگوں کو حراست میں لیا گیا، حکومت کے پاس دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔

    ایوان وزیراعلٰی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف مسلح افواج کے دستوں ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی معاونت سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت اب تک شیڈول فورتھ میں پائے جانے والے افراد سمیت سینکڑوں لوگوں کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک پر جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یوسف نامی شخص کو ملزم قرار دینا قبل از وقت ہو گا۔ سنی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد اور لاہور میں دیئے جانے والے دھرنوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے بل بوتے پر ان لوگوں کو منتشر کرنا نہایت آسان کام ہے لیکن حکومت ایسا نہیں کرے گی۔

    اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ ہر پارک، سکول اور امتحانی مرکز کو سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے، پارکوں پر حملے کی اطلاع پولیس کے پاس نہیں تھی جبکہ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

  • طاہرالقادری عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر چھپے ہوئے ہیں،رانا مشہود

    طاہرالقادری عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر چھپے ہوئے ہیں،رانا مشہود

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری بزدل انسان ہیں، عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر چھپے ہوئے ہیں، حکومت کی رٹ چیلنج کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے بیٹے کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔

    ایوان وزیراعلٰی لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور کے وسط میں نوگو ایریا بنا لیا ہے، پولیس اہلکاروں کو اغواء بھی کیا گیا لیکن حکومت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ سیاسی لوگوں سے مذاکرات ہوں گے، انہوں نے دعوٰی کیا کہ مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سے اسلحہ اور کیل والے ڈنڈے برآمد ہوئے ہیں، پنجاب کے سات شہروں کو دھماکوں سے اڑانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وفاق کے ذریعے کینیڈین ہائی کمشنر سے بات کر رہی ہے کہ وہ اپنے شہری کو پاکستان میں انتشار پھیلانے سے روکے۔ رانا مشہود نے کہا کہ پٹرول کی سپلائی اگلے چند گھنٹوں میں ٹھیک ہوجائے گی، شرپسندوں کو روکنے کے لئے کنٹینر لگائے گئے ہیں، جس کے باعث سپلائی معطل ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اگر بانڈ بھردیں کہ تمام تر صورتحال کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے تو انہیں یوم شہداء منانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

  • وزیر اعلٰی پنجاب کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے،  رانا ثناءاللہ

    وزیر اعلٰی پنجاب کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے، رانا ثناءاللہ

    وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلٰی پنجاب کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو سکیورٹی خطرات کے پیش نظر خفیہ اداروں کی ہدایت کے مطابق وزیراعظم اور وزیر اعلٰی پہلے سے طے شدہ پروگراموں میں خود نہیں جاتے اور ان کی جگہ کوئی دوسرا رہنما شرکت کرلیتا ہے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ چودھری پرویز الٰہی کے دور میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا بازار گرم رہا، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ میٹرو بس میں سفر کریں، جسے وہ جنگلا بس کہتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ڈیڑھ لاکھ افراد میٹرو بس سے مستفید ہو رہے ہیں، وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب کی اسلام آباد میں مصروفیات توانائی بحران کے حوالے سے ہیں، وہ پنجاب کو بھر پور وقت دے رہے ہیں۔

      انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حلقہ بندیاں اب پنجاب حکومت نہیں، الیکشن کمشن کروائے گا، اور ان کے خلاف اعتراضات کی تعداد دگنی ہو گی، رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ پرویز مشرف کی قانونی ٹیم میں نااہل وکلا پر مشتمل ہے، خطرہ ہے کہ بھٹو کے وکلاء کی طرح پرویز مشرف کے وکلاء بھی اپنے مؤکل کو سزا دلوا کر رہیں گے۔