Tag: وزیر مذہبی امور انیق احمد

  • رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین  کے لیے بڑی خبر

    رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج سعودی ویزہ بائیو ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور انیق احمد کی پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں آئندہ حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے کئی نکات زیر بحث آئے۔

    وزیرمذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ رواں سال وقت سے پہلےتمام امورکوبہترین انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے، پاکستانی عازمین حج سعودی ویزہ بائیو ایپ کی مدد سے گھر بیٹھےبائیو میٹرک کر سکیں گے۔

    وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ وزارت آئندہ ہفتےعازمین حج کی جامع تربیت ،بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کرے گی، اس سال پاکستانی حجاج کی سہولت کیلئے کئی منفرد،مثالی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    سعودی سفیر کی بہترین خدمات پر ایوارڈ حاصل کرنیوالےپہلےتین ممالک میں پاکستان کی شمولیت پرمبارکباد دی۔

  • وزیر مذہبی امور نے اگلے سال حج کے خواہمشند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

    وزیر مذہبی امور نے اگلے سال حج کے خواہمشند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

    کراچی :وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اگلے سال حج کے خواہمشند افراد کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا حج کی رقم میں مزید کمی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حاجی کیمپ کا دورہ کیا ، اس موقع پر انیق احمد نے کہا کہ عازمین حج کوسہولت دیناہماری ذمہ داری ہے، حاجی کیمپ بےحدبوسیدہ عمارت ہوگئی ہے۔

    وزیر مذہبی امور نے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ حج کے اخراجات میں ایک لاکھ روپے کم کردیے گئے ہیں اور رقم میں مزید کمی کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

    انیق احمد کا کہنا تھا کہ پہلے امیگریشن کی سہولت اسلام آباد میں تھی اب کراچی کو بھی شامل کرلیا گیا ہے، حج فلائیٹ کا آغاز اسکردو سے بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ اس سال سے پاکستان خواتین کو عبایا دیا جائیگا اور اسکے پیچھے پاکستان کا پرچم ہوگا اور تمام سہولت حجاج کے لئے مفت ہوگی۔

    نگراں وزیر نے مزید کہا کہ حجاج کرام کے لئے موبائل ایپ متعارف کرانے جارہے ہیں ، نہ سامان گم ہوگا نہ حاجی گم ہوسکتا ہے ایسا کیو آر کوٹ بنایا جارہا ہے،حاجی منی سے عرفات کا راستہ بھول جاتا ہے تو ایپ راستے کی رہنمائی کرے گی۔