Tag: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

  • پی آئی ڈی میں صرف سرکاری حکام اور وزراء پریس کانفرنس کر سکتے ہیں، مریم اورنگزیب

    پی آئی ڈی میں صرف سرکاری حکام اور وزراء پریس کانفرنس کر سکتے ہیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے آئین اور قانون کے مطابق یہاں صرف گورنمنٹ آفیشلز اور وزراء کو پریس کانفرنس کی اجازت ہے۔

    وہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کی اجازت نہ ملنے پر ردعمل دے رہی تھیں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے رہنماء پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں تو وہ میرے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کریں انہیں اجازت مل جائے گی۔

    وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی آئی ڈی کے قوانین اور پریس کانفرنس کی اجازت کے حوالے سے حکومت نے تحریک انصاف کی قیادت کو خط کے ذریعے مطلع کر دیا تھا اس لیے تحریک انصاف کو بھی قوانین کی پاسداری کرنی چاہئے،

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سستی شہرت کے لیے روزانہ نئے ڈرامے کرتی ہے اور اونچی آواز میں بات کرکے اور گالیاں دے کر اداروں کو دباﺅ میں لانے کی کوشش کرتی ہے جو کامیاب نہیں ہو گی۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے آج بھی پریس کانفرنس کی اجازت کے لئے محض 15 منٹ پہلے اجازات طلب کی جس پر انہیں آگاہ کردیا گیا تھا کہ ابھی طارق فضل چوہدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں جب کہ پی آئی ڈی میں ہر ایک کو پریس کانفرنس کی اجازت نہیں لیکن تحریک انصاف کو قوانین کی خلاف ورزی کی عادت پڑ گئی ہے۔

  • شرجیل میمن جتنا چاہیں شور مچالیں، احتساب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب

    شرجیل میمن جتنا چاہیں شور مچالیں، احتساب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شرجیل میمن اپنی چوری اورکرپشن چھپانے کیلئے شورمچا رہے ہیں اورجتنا چاہیں شور مچا لیں انہیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت کاحساب دینا ہوگا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پرپاکستانی قوم کا اعتماد ہے اسی لیے وہ وزیرداخلہ ہیں اور ان کے کرپشن کے خلاف اقدامات سے خائف افراد کو ان سے مسئلہ ہے وہ چوہدری نثارکے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے سندھ کے سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی چوہدری نثار پر تنقید پر ردعنل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی دیانت اورکردار پرسوال اٹھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

    وفاقی وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن لوگوں کی لوٹی ہوئی دولت کا جواب دیں وہ جتنا شورمچالیں لیکن احتساب سے نہیں بچ سکتے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا جواب تو دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ چودھری نثاروزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کودہشت گردی سے پاک کررہے ہیں اور اس حوالے سے معاشی دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کی دولت کو لوٹنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی بلکہ ایسا کرنے والوں کو عبرتناک انجام سے گذرنا ہوگا۔

  • عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں، مریم اورنگزیب

    عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں اور جو بھی بیان دیں سوچ سمجھ کر دیا کریں۔

    وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سربراہ تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں وہ اپنے بے سروپا بیانات کے ذریعے پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں۔

    یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان

    دوسری جانب انہوں نے بلاول بھٹو  کے حالیہ بیان کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ سے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے اس لیے بلاول کو چاہیے کہ وہ اپنی والدہ کی سیاسی بصیرت سے کچھ سیکھیں اور اپنے بیانات میں بردباری اور سیاسی بالغ نظری لے کر آئیں۔

    یہ پڑھیے : دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری

    انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد پنجاب حکومت کا دلیرانہ فیصلہ ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ بزدل دہشت گرد چاہتا ہے پاکستان میں استحکام نہ ہو اور بین الاقوامی کرکٹ پاکستان میں نہ آئے لیکن باہمت پاکستانی قوم دشمنوں کے ناپاک عزائم کو مجموعی کاوشوں سے ناکام بنائیں گے۔

  • کرپشن کے خاتمے پر دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

    کرپشن کے خاتمے پر دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کے ہر شعبے میں ترقی کریں گے اور تمام صوبوں میں یکساں ترقیاتی کام کروائیں گے۔

    مریم اورنگزیب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے پنجاب آکر حکومت کے کام دیکھیں انشاءا للہ تنقید کرنے والوں کے پاس کہنے کو کچھ نہیں رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بقیہ صوبوں میں بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے تمام صوبوں میں یکساں ترقیاتی اسکمیں جاری کریں گے اور پورے ملک میں تعمیر وترقی کا جال بچھائیں گے۔

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیےکاوشوں کی دنیا تعریف کر رہی ہے اور ملک کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ ملک میں آ رہا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے ملک میں بجلی کی 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی جو اب کم ہو کر 3 سے 4 گھنٹے تک کی ہوگئی ہے جس سے ملکی معیشت میں اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یوسی لیول پرٹیلنٹ کو تلاش کر کےانٹرنیشنل لیول تک پہنچانے کی کوشش ہے جس سے نئے اور باصلاحیت لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔

  • عمران خان بڑھکیں مارنے کے بجائے عدالت میں ثبوت دیں، مریم اورنگزیب

    عمران خان بڑھکیں مارنے کے بجائے عدالت میں ثبوت دیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جلسوں میں بڑھکیں مارنے کے بجائے عدالت میں ثبوت فراہم کریں۔

    وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سے حسد اور جلن نے عمران خان کو ایسا ذہنی مریض بنا دیا ہے جسے سورتے جاگتے بس نواز شریف کا ہی خیال آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام تر اختلافات کے باوجود میں خان صاحب کے لئے دعا گوہوں کیوں کہ ان ذہنی حالت نے انہیں اس حال پر پہنچا یا ہے جس پہ ترس بھی آتا ہے۔

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ اللہ تعالی عمران خان کو ہدایت دے کہ وہ عدالت میں ایک الزام بھی ثابت نہیں کر سکے ہیں لیکن جلسوں میں بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان لندن و یورپ کے مفت سرکاری اسکولوں کی بات کر رہے ہیں ذرا وہ سرکاری اسکول بھی دکھائیں جہاں ان کے زیر تعلیم ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ان کی مخالفت اور الزامات کی سیاست کے باوجود آج وزیراعظم نواز شریف ڈیووس کے لئے روانہ ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی ملک و قوم کی خدمت کرنے والے وزیراعظم ہر جگہ عزت پاتے رہیں گے۔

  • بلاول کی باتوں کو بچکانہ سمجھ کر نظر انداز کیا جاتا ہے، مریم اورنگزیب

    بلاول کی باتوں کو بچکانہ سمجھ کر نظر انداز کیا جاتا ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے غیر اخلاقی بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کردیا ہے، ان کی باتوں لوگ بچہ سمجھ کر نظر انداز کریں گے

    وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل دے رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے ،اس لیے انہیں یہ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ پاناما پیپرز میں وزیر اعظم نواز شریف کا نہیں بلکہ بھٹو خاندان کا نام آیاہے،


    اسی سے متعلق : آصف زرداری 23 دسمبر کو کراچی پہنچیں گے،میرے خاندان کا نام پاناما پیپرز میں نہیں، بلاول بھٹو


    انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دورِ حکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی کوئی جلسہ نہ کرسکی تھی آج وہ اگر کھلے عام جلسے کر رہے ہیں تو اس کا کریڈٹ نواز شریف کی حکومت کو جاتا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں : بلاول کو شاید پتہ نہیں کہ پاناما پیپرز میں ان کی والدہ کا نام بھی آیا ہے، چوہدری نثار


    واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کہ ’ پاناما پیپرز میں بے نظیر بھٹو کا نام بھی آیا ہے‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی والدہ کا نام یا ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کا نام پاناما اسکینڈل میں نہیں آیا ہے۔