Tag: وزیر مملکت برائے خزانہ

  • پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پارٹی میں مشاورت کیلیے آئے گا تو سب رائے دیں گے: علی پرویز ملک

    پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پارٹی میں مشاورت کیلیے آئے گا تو سب رائے دیں گے: علی پرویز ملک

    وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پارٹی میں جب مشورے کیلئے پابندی کا معاملہ آئے گا تو ہر کوئی اپنی رائے دیگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ و مسلم لیگ ن کے رہنما علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک میں نکتہ چینی کے بجائے اتحاد کو آگے لیکر چلنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، کسی نے قانون توڑا، جی ایچ کیو پر حملہ کیا چاہے وہ کوئی بھی ہو کارروائی ہوگی۔

    علی پرویزملک کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانونی تقاضے بھی پورے کرنے چاہئیں، احتجاج میں کسی کی پراپرٹی اور کسی کی زندگی کو خطرہ نہ ہو تو احتجاج ضرور ہونا چاہیے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نظام اتنا ہی ناکارہ اور بوگس ہے تو بتائیں پھر یہ ریزرو سیٹوں کیلئے کیوں بھاگ رہے ہیں، عوام کو پتہ ہے یہ لوگ ریاست کے مفادات کو آخری نہج تک لے کر گئے۔

    علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ مشاورت کے دروازے ہمیشہ ہر جماعت کیلئے کھلے ہونے چاہئیں، جنہوں نے ریاست کیخلاف یلغار کی، شہدا کے مجسموں کو توڑا انہیں سزا ملنی چاہیے، قانون اور عدلیہ حکومت سمیت سب کیلئے قابل احترام ہے، ایسی جماعت کو ریلیف دیدیا جو مدعی بھی نہیں بنی۔

  • ایف بی آر کے نئے ٹیکس مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہوں گے، عائشہ غوث پاشا

    ایف بی آر کے نئے ٹیکس مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہوں گے، عائشہ غوث پاشا

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے نئے ٹیکس مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پبلک سیکٹر سرمایہ کاری کے ذریعے نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، حکومت جن شعبوں پر توجہ دے رہی اس کے ذریعے روزگار ملے گا۔

    وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی عالمی مہنگائی کی وجہ سے ہے،عالمی مہنگائی کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی مہنگائی میں کمی ہوئی۔

    عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ایف بی آر نے 223 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، 88فیصد نئے ٹیکس ایسے ہیں جو براہ راست ٹیکس ہیں، ایف بی آر کے نئے ٹیکس مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سمیت دیگر جماعتوں کے لیڈرز میثاق معیشت کیلئے سنجیدہ ہیں، وزیر اعظم جب اپوزیشن لیڈر تھے اس وقت کی حکومت کو میثاق معیشت کی دعوت دی تھی۔

    وزیر مملکت برائے خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ یہ تھا پرائمری سرپلس ہونا چاہیے جو نئے بجٹ میں ہے، آئی ایم ایف سبسڈیز کے مخالفت کرتا ہے جس کو اس بجٹ میں کم کیا ہے، زراعت پر انکم ٹیکس صوبائی حکومتیں جمع کرتی ہیں۔

    عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ تمام حکومتوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ بنیادی تبدیلیاں کرتے، سیلاب سمیت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر سے مسائل بڑھے، اس بجٹ میں حکومت نے شرح نمو کے ڈرائیورز کی نشاندہی کی ہے،ان ڈرائیورز کے ذریعے آنے والے مالی سال میں 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے پر نئے مالی سال کے بجٹ میں خصوصی توجہ دی جائے گی، بیج سمیت زرعی مشینری پر ٹیکس چھوٹ اور شرح میں کمی کی گئی ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار پر حکومت نے فوکس رکھا ہے، حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر پر مراعات دی ہیں۔