Tag: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی

  • بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے: شہریار آفریدی

    بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہریار آفریدی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کو توجہ دینے لگا ہے۔

    [bs-quote quote=”ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیرِ مملکت”][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ سماجی اور معاشی دونوں شعبہ جات میں بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کا نوٹس لے رہا ہے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے اور تبدیلی کی یہ لہر بہت واضح ہے، جسے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک خلیجی اخبار نے 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں حکومت کی جانب سے ڈرون جیسی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی خبر چھاپی تھی۔

    وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے 29 جنوری کو یہ خبر دی تھی کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پر تعیش کلبوں میں گھریلو ملازمین کے داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے۔

    اس خبر کو بھی خلیجی اخبار کی ویب سائٹ نے نمایاں جگہ دی، اخبار نے شہریار آفریدی کے ٹویٹ کا لنک بھی شامل کیا۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ اشرافیہ کی علامتیں اور نو آبادیاتی ذہنیت ختم کی جائے گی، شروعات اسلام آباد کلب سے کی جا رہی ہے، ہمیں ان ملازمین کا شکر گزار ہونا چاہیے جو ہمارا بوجھ اٹھائے پھرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دولت اور رنگ کے نام پر جو دیواریں اٹھائی جاتی ہیں، انھیں منہدم کریں گے۔

  • کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: شہریار آفریدی

    کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: شہریار آفریدی

    کراچی: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ہے، کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ کراچی امن کا گہوارہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ہم ایک ٹیم بن کر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

    [bs-quote quote=”دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی”][/bs-quote]

    شہریار آفریدی نے کہا کہ وہ علی رضا عابدی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے ان کے گھر جا رہے ہیں۔

    وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ عوام کا اعتماد پی ٹی آئی حکومت پر ہے، رینجرز، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے کراچی میں امن بحال کیا۔

    انھوں نے کہا ’دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے، وفاق اور صوبے مل کر دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کریں گے، وزیرِ اعظم کا پیغام ہے دہشت گردوں کے خاتمے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق


    شہریار آفریدی نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہو رہی ہے، قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گے، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں کی ٹارگٹڈ کارروائی سے ایک بار پھر کراچی میں خون کی بو پھیلی اور سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کو قتل کیا گیا۔

    موٹر سائیکل پر سوار دو قاتلوں نے ریکی کے بعد انھیں عین گھر کے دروازے پر گولیاں مار کر قتل کیا۔

  • حکومت کا درّہ آدم خیل کے اسلحے کو مین اسٹریم میں لانے کا فیصلہ

    حکومت کا درّہ آدم خیل کے اسلحے کو مین اسٹریم میں لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے درّہ آدم خیل کے اسلحے کو مین اسٹریم میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے درّہ آدم خیل کے اسلحے کو مین اسٹریم میں لانے کا فیصلہ کر لیا، درّہ آدم خیل میں تیار کیا جانے والا اسلحہ عالمی سطح پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”اسلحہ نمائش کی مذمت کی جانی چاہیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیر مملکت”][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے سینیٹ کے اجلاس میں اسلحے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت درّہ آدم خیل کا اسلحہ عالمی مارکیٹ میں متعارف کرا رہی ہے۔

    وزیرِ مملکت نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان کا مقامی سطح پر تیار شدہ اسلحہ امریکا اور دیگر ممالک میں جا رہا ہے۔

    حکومت نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس سے متعلق صوبوں سے بھی تجاویز مانگ لی ہیں، وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ لائسنس والے اسلحے کی بھی نمائش نہیں ہونی چاہیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اسلحہ جنگ کے لئے نہیں تحفظ کے لئے بھی ضروری ہے، پرویز خٹک


    حکومت نے پارلیمنٹ ممبرز سے اسلحہ نمائش کی حوصلہ شکنی کرنے کی درخواست کر دی ہے، شہریار آفریدی نے کہا کہ اسلحہ نمائش کی مذمت کی جانی چاہیے۔

    شہریار آفریدی نے انکشاف کیا کہ اسلحہ لائسنس کے سلسلے میں سب زیادہ درخواستیں ارکانِ اسمبلی کی جانب سے آتی ہیں، ایوان میں بھی سب سے زیادہ سوال اسلحے لائسنس پر ہوتے ہیں۔

  • بڑے بڑے اسکولوں کے کیفوں میں آئس ہیروئن  بک رہی ہے: شہریار آفریدی

    بڑے بڑے اسکولوں کے کیفوں میں آئس ہیروئن بک رہی ہے: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بڑے بڑے اسکولوں کے کیفیز میں آئس ہیروئن بک رہی ہے، مستقبل تباہ کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ بڑے بڑے اسکولوں کے کیفوں میں آئس ہیروئن بک رہی ہے، منشیات کو کینڈی کے ریپر میں دیا جاتا ہے۔

    [bs-quote quote=”اسلام آباد کے اسکولوں میں 75 فی صد لڑکیاں کرسٹل آئس استعمال کرتی ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیرِ مملکت”][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ خودکش بمبار سو دو سو افراد کو ٹارگٹ کرتا ہے، جب کہ منشیات کا دھندہ کرنے والے، ڈرگ مافیا پوری قوم کو ٹارگٹ کرتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ٹاپ اسکولوں میں ایک سروے کیا گیا، معلوم ہوا کہ 75 فی صد لڑکیاں کرسٹل آئس استعمال کرتی ہیں، اور 45 فی صد لڑکے کرسٹل استعمال کرتے ہیں۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ یہ اعداد و شمار انتہائی تشوش ناک ہیں، معاشرہ تباہ ہو رہا ہے، والدین کو اس کا احساس کرنا ہوگا کہ ان کے بچے کیا کر رہے ہیں کہاں جا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، چار پانچ افراد ہیں جو ہر چیزمیں ملے ہوئے ہیں، جو اسلام آباد کو اپنی جاگیر سمجھے ہوئے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، ریاست کے چاروں ستونوں کو کم زور نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کامثبت چہرہ دنیا کو دکھائیں گے، بائبرڈ وار میں پاکستان کا دفاع کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ کا وفاق اورصوبائی حکومتوں کومنشیات فروشی پر ماہانہ رپورٹ جمع کرانے کاحکم


    وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف جو کچھ کرنا ہےکر لیں، میں آپ کو مثال بنادوں گا۔

    [bs-quote quote=”مقبوضہ کشمیر میں لاشیں گرنے پر دنیا کیوں خاموش ہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ ہو تو دنیا کے ہر چینل پر دکھایا جانے لگتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں لاشیں گرنے پر دنیا کیوں خاموش ہے، دنیا میں اس ظلم کو کیوں نہیں دکھایا جا رہا، اقوام متحدہ اور شراکت دار ذمے داری نہیں اٹھائیں گے تو کون اٹھائے گا۔

    خیال رہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے، عدالت وفاق اور صوبائی حکومتوں کو منشیات فروشی پر ماہانہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے چکی ہے، چیف جسٹس کا استفسار تھا کہ سوشل میڈیا پر بچیاں نشہ آور پاؤڈر سونگھتی نظر آتی ہیں، تعلیمی اداروں میں آسانی سے منشیات مل جاتی ہیں، بتایا جائے اس کو روکنا کس کاکام ہے۔

  • ہم پر ففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی ہے جو ذہنوں پر اثر کرتی ہے: شہریار آفریدی

    ہم پر ففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی ہے جو ذہنوں پر اثر کرتی ہے: شہریار آفریدی

    پشاور: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر ففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی ہے جو زیادہ ذہنوں پر اثر کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم پر مسلط کردہ جنگ ہائبرڈ (مخلوط) نوعیت کی ہے، یہ ففتھ جنریشن وار ہے جو ذہن پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔

    [bs-quote quote=”دشمنوں کو پیغام دیتے ہیں کہ مستقبل پاکستان کا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیرِ مملکت برائے داخلہ”][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں تقسیم کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے، ملک کے لیے خیبر پختونخوا نے جو قربانیاں دیں ان کی کوئی مثال نہیں۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ وقت کے ساتھ لوگوں میں برداشت بھی ختم ہو رہی ہے، مدرسے پر اخراجات پر ہم سے ہاؤس آف کامن میں سوال کیا گیا، فتنہ اس چیز کو کہتے ہیں جو سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ ظاہر کرے۔

    وزیرِ مملکت نے یوتھ کو عزت دو کے نئے بیانیے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ پر سرمایہ کاری کرنی ہے تو انھیں عزت دینا ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم کا بنیادی مقصد پاکستانیوں کو عزت دلوانا ہے، پاکستان کے پاس نا قابلِ تسخیر فوج اور غیرت مند قوم ہے، آواز آتی ہے تو وہ سب کچھ قربان کر دیتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ناراض‌ بھائی ہتھیار ڈال دیں‌ تو خود گلے لگاؤں گا، شہریار آفریدی


    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے ہاتھ نہیں کھیلنا چاہیے، عراق، شام، لیبیا اور فلسطین کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، مدینے کی ریاست رنگ و نسل اور نسب کی نفی کا نام تھا۔

    وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ انسانیت کی نفی اور کرپشن کی سوچ سے ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے، پاکستان میں کوئی قانون سے با لاتر نہیں، دشمنوں کو پیغام دیتے ہیں کہ مستقبل پاکستان کا ہے۔

    شہریار آفریدی نے کہا ’ خوش ہوں کہ ایسے علاقے اور ایسی قوم سے تعلق ہے جس کو اللہ نے سب دیا، جس کی روایات مثالی ہیں، ایسے خطے سے تعلق ہے جو مہمان نوازی کے حوالے سے مشہور ہے، اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں کہ پشاور یونی ورسٹی میں پڑھا ہوں۔‘

  • مولانا سمیع الحق کے قتل کی 90 فی صد تحقیقات مکمل ہو چکیں: شہریار آفریدی

    مولانا سمیع الحق کے قتل کی 90 فی صد تحقیقات مکمل ہو چکیں: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی 90 فی صد تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں تاہم جب تک مکمل تحقیقات نہ ہوں کوئی بات نہیں کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی نوّے فی صد تحقیقات مکمل ہو چکیں لیکن ابھی کچھ بتا نہیں سکتا کیوں کہ قتل کی تحقیقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم عمران خان نے شہید طاہر داوڑ کی فیملی کے لیے 5 کروڑ امداد کا اعلان کیا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیرِ مملکت برائے داخلہ”][/bs-quote]

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ پولیس افسر طاہر داوڑ کی شہادت سے خاندان ہی نہیں جنوبی اور شمالی وزیرستان کا بھی نقصان ہوا، وزیرِ اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی جے آئی ٹی بنائے گی۔

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے شہید طاہر داوڑ کی فیملی کے لیے 5 کروڑ امداد کا اعلان کیا ہے، شہید افسر کے بھائی کو پولیس میں نوکری دی جائے گی۔

    شہریار آفریدی نے کہا ’کچھ لوگ قوم اور زبان کی بنیاد پر سیاست کر رہے ہیں، وہ ملک میں لسانی سیاست کو ہوا دینا چاہتے ہیں، افغانستان ہمارا برادر ملک ہے، طاہر داوڑ اپنے گھر کے ساتھ ساتھ 4 خاندانوں کا کفیل تھا، آج ریاست اور اسٹیک ہولڈرز میں خلیج ہو تو فائدہ دشمن کو ہوگا۔‘


    یہ بھی پڑھیں:   ماحولیات کے لیے بہتر پالیسی اپنانا ہوگی: شہریار آفریدی


    انھوں نے مزید کہا ’تمام اسٹیک ہولڈرز کو وقت سے پہلے بات نہیں کرنی چاہیے، پاکستان کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، سوال یہ ہے کہ طاہر داوڑ کو کیسےافغانستان منتقل کیا گیا، پارلیمانی کمیٹی کا مقصد اوورسائٹ اور قوم کو فیکٹ سے آگاہ کرنا ہے، بہادر سپوتوں کی ذمہ داری حکومت پر ہوتی ہے۔‘

    شہریار آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد کے نئے آئی جی کے آنے کے بعد 40 فی صد جرائم کم ہوئے، اصلاحات ہی مسائل کا حل ہے، میرا دفتر سب کے لیے کھلا ہے، مجھے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔

  • پوری کوشش ہے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کریں، وزیرِ مملکت برائے داخلہ

    پوری کوشش ہے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کریں، وزیرِ مملکت برائے داخلہ

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتِ حال پر کہا ہے کہ پوری کوشش ہے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔

    شہریار آفریدی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج رات تک معاملات حل ہوجائیں گے، قانون ہاتھ میں لینے والے کچھ لوگ گرفتار ہوئے ہیں، پوری کوشش ہے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔

    [bs-quote quote=”موبائل سروس کی بند ش سے متعلق کسی معاملے کا علم نہیں: شہریار آفریدی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیر مملکت نے کہا کہ موبائل سروس کی بند ش سے متعلق کسی معاملے کا علم نہیں، میرے دستخط کے بغیر کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا، کچھ ریاستی امور ایسے ہیں جن پر وقت سے پہلے بات کرنا مناسب نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ دھرنے کی قیادت نے ہم سے رابطہ کیا ہے، بات چیت ہوئی ہے، دھرنے کی قیادت نے کمیٹی کو کچھ مطالبات دیے ہیں، عوام اور ملک کے لیے جو بہتر ہوگا ریاست وہ کردار ادا کرے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  کشیدہ صورت حال، ملک کے مختلف شہروں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان


    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کے ادارے دینی معاملات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیرِ اعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ریاست کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا، آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے جیسی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ اقلیتی برادری بھی اتنی ہی عزت رکھتی ہے جتنے دیگر شہریوں کی ہے، عمران خان کے وزیرِ اعظم بننے کے بعد یورپ میں سوچ بدلی ہے، حکومت نے ہی ہالینڈ کے گستاخانہ خاکوں کے معاملے کے خلاف آواز اٹھائی۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال بنانے کے لیے شہریار آفریدی کی یقین دہانی

    پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال بنانے کے لیے شہریار آفریدی کی یقین دہانی

    کراچی: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر انھیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کراچی دورے پر ہیں، انھوں نے پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انھیں ادارے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ مملکت نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے انسدادِ منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی۔

    وزیرِ مملکت کو دی جانے والی بریفنگ کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریوں، اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام سے متعلق تھی، ترجمان کے مطابق شہریار آفریدی کو 2018 میں اسمگلنگ کی روک تھام اور پکڑی گئی منشیات کی تفصیلات بتائی گئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ڈی جی رینجرز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی تھی، شہریار آفریدی نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی کویرغمال بنانے کا سوچنے والے اپنا قبلہ درست کریں‘ شہریار آفریدی


    آج کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ کراچی میں تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے، انھوں نے یہ عزم بھی کیا کہ روشنیوں کے شہر کو دوبارہ آباد کیا جائے گا اور یہ شہر پوری دنیا کے لیے خیر کا سبب بنے گا۔