Tag: وزیر مملکت برائے ریونیو

  • ایوان میں بیٹھے اکنامک ہٹ مین نے ملک کو لوٹا، حماد اظہر کی شہباز شریف پر تنقید

    ایوان میں بیٹھے اکنامک ہٹ مین نے ملک کو لوٹا، حماد اظہر کی شہباز شریف پر تنقید

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں بیٹھے ہٹ مین نے ملک کو لوٹا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے شہباز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب ملک ٹی ٹی اور بے نامی اکاؤنٹس پر نہیں چل سکتا۔

    حماد اظہر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے سوال پر برہم ہوگئے، سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا سابق دورمیں لیا گیا قرض بے نامی اکاؤنٹس میں چلا گیا، بتایا جائے گزشتہ حکومت دس ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر کہاں گئے۔

    [bs-quote quote=” مسلم لیگ ن کی حکومت نے گردشی قرض  بڑھا دیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”حماد اظہر” author_job=”وزیر مملکت برائے ریونیو”][/bs-quote]

    وزیر مملکت برائے ریونیو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گردشی قرض بڑھا دیا، اب یہ ملک بے نامی اکاؤںٹ اور ٹی ٹیز پر نہیں چلے گا۔

    حماد اظہر کے خطاب پر اپوزیشن کی طرف سے بھی شدید نعرے بازی کی گئی اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اراکین کو خاموش کراتے رہے اور کٹوتی کی تحاریک پر ووٹنگ چلتی رہی، ووٹنگ کے دوران گنتی کرائی گئی جس میں اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئیں تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں۔

    پاور ڈویژن کے لیے 26 کروڑ 60 لاکھ روپے کے مطالبہ زر پر کٹوتی کی تحریک پر ایوان میں ووٹنگ کے دوران اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا حکومت کٹوتی کی تحریک کے خلاف اپوزیشن حق میں ہے۔

    ووٹنگ کے بعد گنتی کرائی گئی تو حکومت کو 169 اور اپوزیشن کو 143 ووٹ ملے۔

  • پیپلزپارٹی اپنے دور میں سب سے زیادہ آئی ایم ایف کے پاس گئی، حماد اظہر

    پیپلزپارٹی اپنے دور میں سب سے زیادہ آئی ایم ایف کے پاس گئی، حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے دور میں سب سے زیادہ آئی ایم ایف کے پاس گئی، سب سے زیادہ مہنگائی پیپلزپارٹی دور میں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج زرداری جونیئر نے روایتی مزاحیہ انداز میں تقریر کی، زرداری حکومت نے 5 سال میں 5 وزیر خزانہ بدلے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول نے کہا ہم باہر سے گورنر اسٹیٹ بینک لائے، بھٹو اپنے دور میں یعقوب حسین کو باہر سے پاکستان کام کرنے لائے، رضا باقر پاکستانی ہیں، ان کے پاس اور کوئی شہریت نہیں ہے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ زرداری جونیئر نے مہنگائی کے حوالے سے باتیں کیں، چند ماہ پہلے انکشاف ہوا کہ ان کے گھر کا راشن بھی جعلی اکاؤنٹ سے آتا ہے، ان سے ہضم نہیں ہورہا صاف ستھری کابینہ نیا پاکستان بنا رہی ہے۔

     مزید پڑھیں: لگ رہا ہے آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا، بلاول بھٹو

    وزیر مملکت برائے ریونیو نے کہا کہ جو بھی ڈیل ہوگی سینیٹ کمیٹی اور فنانس کے سامنے رکھیں گے، حکومت چاہتی ہے ایوان پر امن طریقے سے چلایا جائے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ جب بھی اپوزیشن احتجاج کرتی ہے تو ایک مک مکا سامنے آجاتا ہے، خواجہ آصف نے اسپیکر ڈائس پر چڑھ کر بدتمیزی سے اسپیکر کو مخاطب کیا۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگ رہا ہے کہ آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا، پاکستان کے وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر بھی آئی ایم ایف کی مرضی سی لگایا گیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ کیوں چھپا رہی ہے، اگر معاہدہ پارلیمنٹ سے پاس نہیں کرایا گیا تو تسلیم نہیں کریں گے۔

  • بگاڑ ٹھیک کرنے کے لیے مہنگائی کے دور سے گزرنا پڑے گا، حماد اظہر

    بگاڑ ٹھیک کرنے کے لیے مہنگائی کے دور سے گزرنا پڑے گا، حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ بگاڑ ٹھیک کرنے کے لیے مہنگائی کے دور سے گزرنا پڑے گا، نچلے طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مسائل کے حل کے لیے ماضی میں قدم نہیں اٹھائے گئے، معیشت کو عارضی طور پر مستحکم کیا جاتا پھر الیکشن پر ہر چیز کو کھلا چھوڑا جاتا تھا، معیشت کو جیسے جیسے بحران سے نکالیں گے ریفارمز نظر آتے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، 50 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا اس ماہ میں اکٹھا کرکے ایکشن لیں گے، یہ وہ 50 لاکھ لوگ ہیں جو امیر تو ہیں مگر ٹیکس نہیں دیتے۔

    مزید پڑھیں: ماضی کی حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، مشکلات جلد ختم ہوجائیں گی، حماد اظہر

    وزیر مملکت نے کہا کہ اداروں سے مل کر ڈیٹا بیس بنارہے ہیں، قوانین میں بھی ترامیم کیں، ڈیٹا بیس کے ذریعے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف ثبوت کے ساتھ ایکشن ہوگا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 97 ارب روپے کی سبسڈی دے چکے ہیں، پچھلے 10 میں سے 8 سال میں ایف بی آر اپنے ٹارگٹ تک نہیں پہنچ سکا ہے، حکومت نے آکر ایف بی آر میں قوانین کو رائج کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے آئی ایم ایف سے مذاکرات چل رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی آئی ایم ایف کے پاس جاتی رہی ہیں، ن لیگ آئی تو پہلے سال مہنگائی 10 فیصد تک گئی، پی پی دور میں بھی مہنگائی 25 فیصد کی شرح پر گئی تھی، دونوں جماعتیں کبھی آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لے کر نہیں آئیں۔

  • ماضی کی حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، مشکلات جلد ختم ہوجائیں گی، حماد اظہر

    ماضی کی حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، مشکلات جلد ختم ہوجائیں گی، حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، ماضی کی حکومتیں جو کرکے گئیں اس کے اثرات ہم بھگت رہے ہیں، مشکلات جلد ختم ہوجائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے معیشت سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کیے، ن لیگ کی حکومت کو موجودہ خساروں کا سامنا نہیں تھا، مہنگائی میں اضافہ روپے کی قدر میں کمی سے ہوا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کا بگاڑ بہت زیادہ تھا، نکلنے میں وقت لگے گا، ہماری پالیسیاں پرانے بگاڑ سے متاثر ہورہی ہیں، اسحاق ڈار صرف قوم سے نہیں کابینہ سے بھی جھوٹ بولتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری، اومنی اور حمزہ شہباز کیس میں کوئی فرق نہیں ہے، حمزہ شہباز اپنے کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسی باتیں کررہے ہیں، یہ جتنا مرضی رو لیں، این آر او نہیں ملے گا۔

    مزید پڑھیں: سابقہ ادوار میں پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا گیا: حماد اظہر

    وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ کے آخری 7 ماہ میں روپے کی قدر 17 فیصد کم ہوئی، اسٹاک مارکیٹ میں کمی کا رجحان گزشتہ دور حکومت سے شروع ہوا، پی ٹی آئی کے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ میاں صاحب راتوں رات نظریاتی ہوگئے ہیں، مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری بھی مل رہے ہیں، ن لیگ، پی پی، مولانا صاحب کی ملاقاتیں دراصل مفادات کے لیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت کے تین فیز ہیں، پہلا فیز دیوالیہ سے بچانا تھا جس میں کامیاب ہوئے، معیشت کے استحکام کا فیز ڈیڑھ سال تک چلے گا۔

  • حکومت اگلے ماہ سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرے گی، حماد اظہر

    حکومت اگلے ماہ سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرے گی، حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر محصولات حماد اظہر نے کہا کہ حکومت اگلے ماہ سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں چالیس سے پچاس لاکھ ٹیکس نادہندگان کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں، ٹیکس چوروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک بھر میں ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کرے گا۔

    وزیر مملکت برائے ریونیو نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس رکھنے والوں کے خلاف ایک اور آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ بے نامی اکاؤنٹس کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے اور ان کی ٹیکس سے متعلقہ مشکلات کو کم کرنے کے لیے حکومت آئندہ بجٹ میں ان پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے پرغور کررہی ہے۔

    ٹیکس معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی، حماد اظہر

    یاد رہے کہ 2 فروری کو وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ 5 سال کا میڈیم ٹرم معاشی پلان لے کر آرہے ہیں، جیسے جیسے معاشی صورت حال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے۔

  • آئی ایم ایف میں جانے سے عوام پر بوجھ نہ ہو تو پروگرام لے سکتے ہیں، حماد اظہر

    آئی ایم ایف میں جانے سے عوام پر بوجھ نہ ہو تو پروگرام لے سکتے ہیں، حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مسلسل رابطے میں ہیں، آئی ایم ایف میں جانے سے عوام پر بوجھ نہ ہو تو پروگرام لے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معیشت کو سنبھالنے کے لیے اصلاحاتی قدم اُٹھائے ہیں، اگلے 5 سال ہم لوگوں کو خوشخبریاں دیتے رہیں گے، ہماری معیشت استحکام اور ترقی کی طرف جائے گی۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ والے کہتے ہیں ہنستا بستا پاکستان چھوڑا، دودھ کی ندیاں بہہ رہی تھیں، ن لیگ نے قوم کے سامنے غلط اعداد و شمار پیش کیے، انہوں نے پانچ سال پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، ہماری حکومت آئی تو دیوالیہ اور تباہ حال معیشت کو سنبھالا۔

    مزید پڑھیں: جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے، حماد اظہر

    انہوں نے کہا کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والوں کو بے نقاب کریں گے، ن لیگ کے آخری سال میں پاکستان تباہی کے دہانے پر تھا، ان کی حکومت نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں دوست ممالک سے بہت مدد ملی ہے، آئی ایم ایف سے مسلسل رابطے میں ہیں، آج بھی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے فون پر بات ہوئی ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ایف بی آر کو صاف ستھرا ادارہ بنائیں گے، ایف بی آر 8 سال تک اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا ہے، ماضی میں کرپٹ لوگوں کا ایف بی آر میں تبادلہ کیا گیا، ایف بی آر کے لوگوں کو مختلف اداروں سے واپس لائیں گے۔

  • علیمہ خان اور جہانگیر ترین سمیت ہر کسی کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا، حماد اظہر

    علیمہ خان اور جہانگیر ترین سمیت ہر کسی کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا، حماد اظہر

    لاہور : وزیر مملکت حماد اظہرکاکہناہےکہ نہ تو این آر او کے حق میں ہیں اور نہ ہی دیا جائےگا، جوبھی ٹیکس پالیسی ہوگی سب کیلئےبرابرہوگی، علیمہ خان اور جہانگیر ترین سمیت ہر کسی کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں انٹرنیشنل کانفرنس آن ٹیکسیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات لارہےہیں، ماضی کی طرح ٹیکس پالیسی کو تاجروں کا گلا گھونٹنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت 260 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال چھوڑ کر گئی، موجود ہ شارٹ فال ٹیلی سیکٹر میں جی ایس ٹی کی عدم وصولی بھی شامل ہے۔

    وزیر مملکت برائے ریونیو نے کہا وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان ہو یا کوئی اور قانون کے مطابق ریکوری کی جائے گی، کسی سے رعایت نہیں ہوگی ، زرعی اور جائیداد ٹیکس کلیکشن میں اضافے کے لئے صوبوں کو متوجہ کریں گے ۔

    ٹیکس پالیسی کو تاجروں کا گلا گھونٹنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سیاسی بنیادوں پر کسی سے ٹیکس رعایت نہیں کرے گی، جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، ایف بی آرکی کمزوریوں کی سزاتاجروں کونہیں دیں گے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ چھوٹے ریٹیلرز کے لئے فکسڈ ٹیکس کولیکشن کے ایس او پیز کی تیاری زیر غور ہے۔صنعتی اداروں پر چھاپے رکوا دیے ہیں، ٹیکس نادہندگان کو نوٹس دیئے جائیں گے، ٹیکس پالیسی سب کےلیےبرابرہےکسی کورعایت نہیں دی جائےگی۔

    پاکستان کم ترین شرح سے ٹیکس اکٹھا کرنے والی فہرست میں شامل ہے

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کم ترین شرح سے ٹیکس اکٹھا کرنے والی فہرست میں شامل ہے، سالانہ صرف 4000 ارب ٹیکس سے اکٹھا کرتے ہیں۔ملک میں 8000ارب کا ٹیکس حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔

    نواز شریف کے حوالے سے حماد اظہر نے کہا کہ نوازشریف سمیت جوبھی قیدی بیمارہیں انہیں علاج مہیاکیاجائے گا ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی این آراوکےحق میں نہیں،اور نہ ہی دیا جائےگا۔

  • اسمگل شدہ موبائل فونز کی روک تھام، نئی پالیسی تشکیل

    اسمگل شدہ موبائل فونز کی روک تھام، نئی پالیسی تشکیل

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسمگل شدہ موبائل فونز کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی تشکیل دے دی۔

    وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کے مطابق وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یکم دسمبر کے بعد بغیر کسٹم ڈیوٹی ادا کیے فروخت کیے جانے والے موبائل فون پی ٹی اے کی جانب سے تیس دن کے وقفے سے بند کردئیے جائیں گے، یکم دسمبر سے پہلے فروخت کیے گئے فون پر اسکا اطلاق نہیں ہوگا اور ان کو کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    حماد اظہر نے کہا کہ بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے فون لانے والے افراد ہر سال ایک فون بغیر ڈیوٹی کے لاسکیں گے اور مجموعی طور پر ایک سال میں پانچ فون لانے کی اجازت ہوگی تاہم اگر پاکستان میں قیام 30 دن سے زیادہ کا ہو تو ان چار فونز پر کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی ہوگی۔

    وزیر مملکت برائے ریونیو کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ نئے اور استعمال شدہ موبائل فون کی درآمد پر پالیسی میں نرمی کی جائے، استعمال شدہ فون کی درآمد پر پابندی اُٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اگر وہ ماڈل پی ٹی اے کے منظور شدہ ہوں اور ان پر کسٹم ڈیوٹی ادا کیے جائیں۔

    مزید پڑھیں: اسمگل شدہ موبائل فونز 31 دسمبر کے بعد بلاک کردیے جائیں گے، فواد چوہدری

    قبل ازیں پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو متنبہ کیا جاچکا ہے کہ وہ نیا موبائل فون خریدنے کے بعد اس کی رجسٹریشن ضرور کروائیں بصورت دیگر اسے بلاک کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل یعنی 23 نومبر کو حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد اسمگل شدہ موبائل فون بلاک کردئیے جائیں گے جبکہ فواد چوہدری نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں پہلے سے موجود موبائل فونز بلاک نہیں کیے جائیں گے۔