Tag: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی

  • شیخ رشید محکمہ اوقاف کی عمارت پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں، عابد شیر علی

    شیخ رشید محکمہ اوقاف کی عمارت پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں، عابد شیر علی

    راولپنڈی : وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شیخ رشید محکمہ اوقاف کی لال حویلی پرقبضہ کر کے بیٹھے ہیں۔

    وہ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ہدفِ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سے بڑا کوئی فقیر آدمی نہیں ہے لیکن اب سائیکل پر سفر کرنے والے نے کروڑوں کی جائیدادیں بنا لی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور پرویز مشرف کے دور میں شیخ رشید فقرا تھا اور اب کروڑ پتی ہیں شیخ رشید بتاناپسند کریں گے ان کے پاس زمینیں اور جائیدادیں کہاں سے آئیں۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ دربار میں پیسے شیخ رشید کوملیں یا شاہ محمود قریشی کو یہ سب سے بڑے فقیر ہیں اب وقت آگیا ہے کہ نیازی صاحب کی زبان میں ہی جواب دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پرویز مشرف کوحساب کتاب دیا اب عدالت میں بھی دے رہے ہیں لیکن یہ خان صاحب اور ان کے مداری اپنا حساب کب دیں گے۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ تین سال سے معزز اداروں اور ملک کی اعلیٰ شخصیات کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی جا رہی ہے لیکن ہم نے برداشت سے کام لیا لیکن اب جس زبان میں وہ بات کریں گے اسی زبان میں جواب دیاجائے گا۔

  • گوجرانوالہ میں عابد شیر علی کی ایک اور کھلی کچہری

    گوجرانوالہ میں عابد شیر علی کی ایک اور کھلی کچہری

    گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کی کھلی کچہری میں لوگوں نے شکایات کا انبار لگا دئیے، لوگوں کی بڑی تعداد کھلی کچہری میں پہنچ گئی، عابد شیر علی نے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

    وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے گوجرانوالہ میں ریجنل ہیڈ کوارٹر گیپکو میں کھلی کچہری لگائی اور لوگوں کے مسائل سنے ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد بجلی کے اوور بلوں اور ریڈنگ کی کمی بیشی کی شکایات کرتی ہوئی نظر آئی ہے۔
    شہریوں کا کہنا تھا کہ ہر ماہ انہیں بجلی کے بلوں میں زائد یونٹ ڈال دیئے جاتے ہیں جن کی درستگی کے لیے گیپکو ملازمین تعاون نہیں کرتے اور انہیں زائد بل جمع کروانا پڑتا ہے، شہریوں نے کہا کہ اگر کہیں بجلی کی سپلائی میں خرابی پیدا ہو جائے تو بار بار ٹیلی فون پر کمپلین درج کروانے کے باوجود گیپکو ملازمین لائن ٹھیک کرنے نہیں آتے جبکہ ایک بیوہ عذرا کی طرف سے چار مرلہ کے گھر میں ایک لاکھ پچہتر ہزار بل کی شکایت سامنے آئی ہے۔

    لوگوں نے عابد شیر علی کو بتایا کہ شہر کے پوش علاقوں کی نسبت چھوٹے اور دیہاتی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس سلسلہ میں بھی گیپکو حکام کوئی نوٹس نہیں لیتے ہیں۔

    شہریوں کے مسائل سننے کے بعد عابد شیر علی نے موقع پر ہی دو میٹر ریڈر، ایک لائن سپرٹنڈنٹ اور دو ایس ڈی او کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیےہیں، اس موقع پر گیپکو چیف اور لیگی ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔