Tag: وزیر مملکت فرخ حبیب

  • وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی کامیاب حکمت عملی کے ثمرات نمایاں ہونے لگے

    وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی کامیاب حکمت عملی کے ثمرات نمایاں ہونے لگے

    اسلام آباد : وزیر مملکت فرخ حبیب نےٹیکس وصولیوں کا ہدف عبور کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگست2021 میں 434ارب کا ریونیو جمع ہوا جو ہدف سے 85ارب زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی کامیاب حکمت عملی کےثمرات آنے لگے، 22-2021کےآغاز سے ہی ٹیکس وصولیوں کاہدف عبورکرنا خوش آئندہے، اگست2021 میں 434ارب کا ریونیو جمع ہوا جو ہدف سے 85ارب زیادہ ہے جبکہ 2020گزشتہ سال میں300ارب کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جولائی تا اگست 2021دوماہ میں 850ارب کا ریونیو اکٹھا کیا گیا، 2020جولائی تااگست میں 603 ارب کا ریونیو جمع ہوا تھا، 22-2021کےپہلے2ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 41فیصد اضافہ ہوا۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ن لیگ دور میں مصنوعی اعدادوشمارجاری کئےجاتےتھے، ہم نے گزشتہ مالی سال میں364ارب کے ریفنڈ دیئےگئے ، اسمگلنگ روک تھام سمیت دیگر اقدامات سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوا۔

  • موسمیاتی تبدیلی : عالمی ادارے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کے معترف

    موسمیاتی تبدیلی : عالمی ادارے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کے معترف

    اسلام آباد :وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے متعرف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یواین نے10 سال میں درجہ حرارت شدید بڑھنے کی ریڈوارننگ دی ہے ، وزیراعظم عمران خان شجر کاری مہم کی خود قیادت کررہے ہیں ، لاہوراربن میاوا کی ،آج لسبیلہ میانی میں مینگروز کی شجر کاری ہوگی اور کل لال سوہانرابہاولپورمیں ڈرون شجرکاری ہوگی۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے متعرف ہیں جبکہ بلین ٹری منصوبہ کو اقوام متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج میں پذیرائی حاصل ہوئی۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پچھلے 10 سال میں 300 فیصد اضافہ کیساتھ پاکستان دنیا میں واحد ملک بن گیا ہے، جہاں سب سے زیادہ مینگروز جنگلات کی نشونما ہورہی ہے، ان کی حفاظت اور نشونما کرنے کے لئے بڑی تعداد میں وہاں کے پرانے مقامی لوگوں کے لئے گرین نوکریوں کے مواقع بھی مل رہے ہیں۔