Tag: وزیر مملکت مراد سعید

  • مولا بخش چانڈیو کو خواب آیا سندھ حکومت کے خاتمے کی کوشش ہو رہی ہے: مراد سعید

    مولا بخش چانڈیو کو خواب آیا سندھ حکومت کے خاتمے کی کوشش ہو رہی ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مولا بخش چانڈیو کو خواب آیا کہ سندھ حکومت کے خاتمے کی کوشش ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مواصلات نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کو آڑے ہاتھوں لیا، کہا انھوں نے سندھ حکومت کے خاتمے کی کوششوں کا خواب دیکھ لیا ہے۔

    [bs-quote quote=”جمہوریت کی دعوے دار جماعتیں گینگز کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”مراد سعید” author_job=”وفاقی وزیر”][/bs-quote]

    مراد سعید نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی لوٹ مار کا حساب مانگو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، اب مولا بخش کہہ رہے ہیں کہ سندھ حکومت کے خاتمے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    انھوں نے کہا ’جھوٹ، بد دیانتی اور کرپشن مک مکا پارٹیوں کی مشترکات ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سہولت کار بنتے وقت تو حیا نہیں کی، ستم ظریفی ہے جمہوریت کی دعوے دار جماعتیں گینگز کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔‘

    مراد سعید کا کہنا تھا کرپٹ قیادت کا محاسبہ کرنے کی بجائے تحفظ کے لیے زور لگایا جا رہا ہے، سندھ کے عوام کرپشن جیسی لعنت سے چھٹکارا چاہتے ہیں، نواز شریف کی طرح زرداری کو بھی زیرِ ملکیت مالِ حرام کا جواب دینا ہوگا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ای سی ایل میں نام ہونے کی نہ پہلے پرواہ تھی اور نہ ہی اب ہے: وزیراعلیٰ سندھ


    وفاقی وزیر نے کہا ’پیپلز پارٹی اور ن لیگ جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں تو کرپٹ عناصر سے الگ ہوں۔‘

    خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا حکومت گرانے کا بیان سیاسی بے حیائی کا بیان ہے، پہلے بھی سندھ کے حق حکمرانی پر ڈاکا ڈالا گیا، جمہوری حکومت گرانے کا اعلان آئین کے خلاف اقدام ہے۔

  • اپوزیشن دوست ممالک کے کامیاب دوروں کو متنازع بنارہی ہے: مراد سعید

    اپوزیشن دوست ممالک کے کامیاب دوروں کو متنازع بنارہی ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ چین، سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے تعلقات مزید بہتر بنائیں گے.

    مراد سعید نے کہا کہ یہ امر ناقابل فہم ہے کہ اپوزیشن دوست ممالک کے کامیاب دوروں کو متنازع کیوں بنارہی ہے، 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکے وعدے پرعمل شروع ہوگیا ہے.

    انھوں نے کہا کہ ہم نےغریبوں پربوجھ کم کیا، حکومت کی پالیسی سامنے ہے، احتجاج کےدوران توڑپھوڑکی فوٹیج وزارت داخلہ کومل چکی ہے، شرپسندوں کی نشان دہی  ہوگئی، چند افراد کو گرفتار بھی کیاگیا ہے.

    اپوزیشن کا ردعمل


    مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شورشرابہ جاری رہا، دوران تقریر مولابخش چانڈیوکی جانب سے اعتراض بھی اٹھایا گیا.

    مراد سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی گفتگوکےدوران ہم خاموش بیٹھے رہے، ان کے شور  کا سبب یہ ہے کہ انھیں خوب پتا ہے، میں کیا بات کرنے جا رہا ہوں.


    مزید پڑھیں: بادشاہ سلامت کا کلچر ہم نے ختم کردیا ہے: مراد سعید

    انھوں نے اپوزیشن کا آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے تھے کہ ہم اندھیرےمٹا دیں گے، لیکن آپ نے عملاً کچھ نہیں کیا گیا.

  • ملک میں یومیہ 12 ارب کی کرپشن ہوتی ہے، مراد سعید

    ملک میں یومیہ 12 ارب کی کرپشن ہوتی ہے، مراد سعید

    لاہور: وزیرِ مملکت مراد سعید نے کہا ہے کہ نیب کے مطابق ملک میں یومیہ 12 ارب کی کرپشن ہوتی ہے، اتنا پیسا باہر بھجوانے والوں سے پوچھا جائے گا کہ یہ کہاں سے بنایا۔

    ان خیالات کا اظہار وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’ملک سے باہر جانے والے پیسے پر پوچھا جائے گا کہ کہاں سے بنایا، اس پر کتنا ٹیکس دیا گیا، حکومت عوام کا ملک سے باہر جانے والا پیسا واپس لانے کے لیے پُر عزم ہے۔‘

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ اقتدار میں لوگوں کا پیسا باہر ہو تو وہ کرپشن کے خلاف اقدامات نہیں کر سکتے، ماضی میں 400 لوگوں کا احتساب اس لیے نہیں کیا گیا کیوں کہ وہ خود بھی زد میں آ جاتے۔

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے خود اسمبلی میں کہا تھا کہ 200 ارب ڈالر سوئس بینکوں میں پڑے ہیں، پی ٹی آئی حکومت یہ پیسا واپس ملک لائے گی۔

    مراد سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک سے لوٹے گئے پیسے سے ڈیم بن سکتا تھا، یہ پیسا عوام پر بھی خرچ ہوسکتا تھا، لیکن یہ پیسا باہر کے بینکوں میں رکھوایا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈیم کی فنڈریزنگ پر بھکاری ہونے کا الزام دینے والے کم ظرف لوگ ہیں ، چیف جسٹس


    انھوں نے کہا ’ماضی کے ادوار میں عوام اور حکمرانوں کے لیے الگ الگ نظام تھا، عوام صبح سے رات تک جو کام کرتے ہیں اس پر ٹیکس دیتے ہیں، بڑے بڑے محلات بنانے والوں سے عوام کا پیسا واپس لیا جائے گا۔‘

    مراد سعید نے ڈیم فنڈ ریزنگ مہم پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھیک نہیں مانگ رہے، ڈیم بنانے کے لیے اپنی قوم سے مدد مانگی ہے۔