Tag: وزیر مملکت مریم اورنگزیب

  • اداروں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، غیر جمہوری قوتوں کو ناکامی ہوئی، مریم اورنگزیب

    اداروں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، غیر جمہوری قوتوں کو ناکامی ہوئی، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈان لیکس پرمفصل رپورٹ آچکی ہے جس سے سول ملٹری تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

    وہ *ڈان لیکس* پر ہونے والی پیشرفت پر چیئرمین تحریک انصاف  کے بیان پر ردعمل دے رہی تھیں انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم کی بردباری سےسیکھیں اور قومی سلامتی کے معاملے پرسیاست سے گریز کرنا چاہیے۔

    وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے پاکستان کی جیت ہوئی ہے اور ادارے جمہوریت کو مستحکم کرنے کی جانب گامزن ہیں لیکن کچھ لوگ قومی مفادات کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔


    سویلین بالادستی کے لیے قومی سلامتی کو توڑا گیا، شیخ رشید*


    مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج قابل رشک روایت قائم کی گئی ہے جس کے لیے  اداروں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور سول ملٹری تعلقات میں تناﺅ ڈالنے کی کوشش ہمیشہ کے لیے ناکام بنا دی گئی۔


    حتمی اتھارٹی وزیراعظم ہیں‘ ان کے حکم پر عمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر


    انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے خواہش مندوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان میں جمہوریت ہی واحد راستہ ہے اورآج یہ بھی طے ہو گیا کہ تمام ادارے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ایک ہیں۔


    اس سے بہتر تھا ڈی جی آئی ایس پی آر مستعفی ہو جاتے، اعتزاز احسن*


    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا آنے والے دور خوشخبریوں کا دور ہے اور آج پاکستان کے حقیقی بیانیے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے وزیراعظم نے انتہائی بردباری کا مظاہرہ کیا جب کہ اُن کے خلاف ہرطرف سے آوازاٹھ رہی تھی لیکن انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان میں جمہویت کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔


    ڈان لیکس فوج اور حکومت کا نہیں قومی سلامتی کا معاملہ ہے، عمران خان*


    انہوں نے کہا کہ آج کی پیشرفت سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان میں ادارے مستحکم ہورہے ہیں اور آج  پاک فوج کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں جو کچھ کہا گیا ہے اس سے جمہوریت کے عمل کوطاقت ملے گی۔

  • قیام پاکستان میں خواتین کا کردار نمایاں رہا، فاطمہ جناح مثال ہیں، مریم اورنگزیب

    قیام پاکستان میں خواتین کا کردار نمایاں رہا، فاطمہ جناح مثال ہیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرِ مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائداعظم کی ہرتصویرمیں محترمہ فاطمہ جناح کو ساتھ دیکھا جا سکتا ہے اور پاکستان کےآئین میں خواتین کے حقوق کی بات بھی کی گئی ہے۔

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ قیام پاکستان میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے اور قائد اعظم کی بہن محترمی فاطمہ جناح اپنے بھائی کے شانہ بشانہ سیاسی جدوجہد میں ہمراہ رہیں۔

    وزیرِ مملکت مریم اورنگزیب نے ملک کے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے شہید جوانوں کی ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اُن ماؤں کو سلام ہے جنہوں نے قوم کو ایسے بہادر سپوت عطا کیے جو وطن عزیز کی حفاظت میں اپنی جانیں بھی قربان کر دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا وزیراعظم نوازشریف کا وژن ہے اس لیے وفاق اورصوبوں میں خواتین کیلئےخصوصی قانون سازی کی گئی اور وزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں بھی خواتین کو 50 فیصد حصہ دیا گیا ہے۔

    وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہیں جس کے باعث ہمارے دورِ حکومت میں خواتین کا معیارِ زندگی بلند ہوا ہے۔