Tag: وزیر مواصلات

  • بجلی چوری روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

    بجلی چوری روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے ایک سال میں بجلی چوری کو روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ ماضی میں مہنگے پاور پلانٹ اور ایل این جی ٹرمینلز سے عوام کے اوپر بوجھ پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزارت توانائی نے ایک سال میں بجلی چوری کو روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

    مراد سعید نے کہا کہ ماضی میں مہنگے پاور پلانٹ اور ایل این جی ٹرمینلز سے گردشی قرضے بڑھے اور عوام کے اوپر بوجھ پڑا۔ اب سستی ماحول دوست توانائی پالیسی کی منظوری سے بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔

    اس سے قبل وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ نرخوں میں کمی بجلی چوری پر قابو پانے سے ممکن ہوسکے گی، قابل تجدید توانائی کے ذریعے بھی نرخوں میں کمی ہوگی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بجلی نرخوں میں اضافہ مسلم لیگ ن حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مہنگے پاور پلانٹس لگائے، ووٹ لینے کے لیے ن لیگ نے ڈیڑھ سال تک نرخ نہیں بڑھائے۔

    وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ 1400 فیڈرز پر چوری کے خاتمے کے لیے ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں، بجلی کی قیمت بڑھنے سے 80 ارب روپے ملیں گے۔ سسٹم کی اپ گریڈیشن پر 25 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قابل تجدید توانائی کو سنہ 2023 تک 42 ہزار میگا واٹ تک لے جانا چاہتے ہیں۔

  • ہمیشہ چاہا کرپشن کا جنازہ دھوم دھام سے نکلے، آج جاتی امرا سے نکل آیا، مراد سعید

    ہمیشہ چاہا کرپشن کا جنازہ دھوم دھام سے نکلے، آج جاتی امرا سے نکل آیا، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمیشہ چاہا کرپشن کا جنازہ دھوم دھام سے نکلے، آج جاتی امرا سے نکل آیا، وہ بھائی جو ایئرپورٹ لینے نہ پہنچا آج چھوڑ کر لندن فرار ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو لوٹنے والے گاڈ فادر کی سیاست کی آخری رسومات جاری ہیں، گاڈ فادر کی سیاست کا جنازہ کوئی اور نہیں صاحب زادی نکال رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی سیاست جھوٹ، فراڈ، دھوکا دہی سے عبارت ہے، حضور یہ ہیں وہ ذرائع سے لے کر بیماری کے ڈرامے تک ہر تماشا فلاپ ہوا۔

    مراد سعید نے کہا کہ میاں صاحب کی کرپشن آج پوری دنیا کے لیے نشان عبرت بن چکی ہے، بیماری کی آڑ میں ملک سے بھاگنے کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف رفو چکر ہوگئے: مراد سعید

    وزیر مواصلات نے کہا کہ اب انہیں لاہور کی سڑکوں پر بے جان سرکس لگانے کا خیال آیا، قوم میاں صاحب کا بیانیہ مسترد کرکے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ عوام نے ثابت کردیا کہ انہیں کرپشن اور کرپٹ کرداروں سے نفرت ہے، قوم چاہتی ہے ہر کرپٹ کردار کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ این آر او ملے گا نہ ہی کسی قسم کی ڈھیل ملے گی، قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنے کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں ہے۔

  • میڈ اِن پاکستان برانڈ کو آئندہ 6 ماہ میں پوری دنیا میں متعارف کرائیں گے، مراد سعید

    میڈ اِن پاکستان برانڈ کو آئندہ 6 ماہ میں پوری دنیا میں متعارف کرائیں گے، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹل ای کامرس سے 614 برانڈ کو متعارف کرارہا ہے، میڈ اِن پاکستان برانڈ کو آئندہ 6 ماہ میں متعاف کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات مراد سعید نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ ای کامرس سے 614 برانڈ کو متعاف کرارہا ہے، پاکستان پوسٹ کے ملازمین کی استعداد کار کو بھی بڑھایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی اداروں کو بہت نقصان پہنچا، بھرپور تعاون پر میڈیا کے نمائندوں کے شکر گزار ہیں، موجودہ حکومت نے پوسٹل سروسز کی کارکردگی بہتر بنائی۔

    مراد سعید نے کہا کہ پوسٹل سروسز میں جدت لانے، خسارے پر قابو جیسے چیلنجز کا سامنا تھا، پوسٹل سروسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے کارکردگی بہتر ہوئی، ای کامرس موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    مزید پڑھیں: روٹی، کپڑا، مکان کے پیسوں سے آکسفورڈ کی فیسیں بھری گئیں، مراد سعید

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پوسٹ میں سیاست کی وجہ سے 52 ارب روپے خسارے میں ہے، ہر سال 13 ارب روپے کا خسارہ ہورہا ہے، پوسٹل سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود احتسابی پر یقین رکھتے ہیں، لوٹی دولت واپس لائیں گے اور قوم پر لگائیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل مرادسعید کا کہنا تھا بھٹوہاؤس کا انچارج گرفتار ہوچکا، انہیں اس بات کاغصہ ہے، وزیراعظم نے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تو انہیں غصہ آگیا، جتنی تحاریک چلانی ہیں چلایں لیکن اب بچنے والے نہیں۔

  • کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے: مراد سعید

    کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے، بلوچستان میں بھی سڑک بنا رہے ہیں۔ شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے پالیسی تشکیل دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بھی وعدے ہوئے تھے پیسہ نہیں تھا، سب سے زیادہ منصوبے صوبہ بلوچستان میں آ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے، بلوچستان میں بھی سڑک بنا رہے ہیں۔ شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے پالیسی تشکیل دی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت ہو رہی ہے، بڑی شاہراہوں پر 100 کلو میٹر بعد ٹول ٹیکس پلازے بنائیں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی آمدن 100 ارب تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چکدرہ سے چترال تک شاہراہ کو سی پیک مغربی روٹ کا حصہ بنا لیا گیا، اس سڑک کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔ صوبائی حکومت نے شاہراہ کی تعمیر کے لیے این او سی دے دی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت مواصلات میں آڈٹ کے ذریعے 353 ملین روپے کی کرپشن پکڑی گئی تھی جو قومی خزانے میں واپس کردی گئے۔

    مراد سعید کے مطابق اس سے پہلے ان کی وزارت قوم کے 445 کروڑ روپے قومی خزانے میں واپس لا چکی ہے اور اب 353 ملین روپے مزید خزانے میں واپس لائے گئے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے بالکل رعایت نہیں برتیں گے اور عوام کا پیسہ ہر صورت قومی خزانے میں واپس لائیں گے۔

  • اپنے ملک کا چور ہوں تو کیا، دشمن کا تو ہیرو ہوں ناں، مراد سعید کی بلاول پر تنقید

    اپنے ملک کا چور ہوں تو کیا، دشمن کا تو ہیرو ہوں ناں، مراد سعید کی بلاول پر تنقید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ملک کا چور ہوں تو کیا، دشمن کا تو ہیرو ہوں ناں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلاول بھٹو نے بھارتی ایئر اسٹرائیک اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا بیان دیا تھا جس کے جواب میں ٹویٹر پر مراد سعید نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد صاحب کی کرپشن بچانے کے لیے ملک کی عزت داؤ پر لگا سکتا ہوں۔

    مراد سعید نے مزید لکھا کہ ایک پرچی کو بنیاد بنا کر پارٹی چیئرمین بن سکتا ہوں، سیاسی مفاد کے لیے نام بدل سکتا ہوں، ایک سال کی عمر میں کمپنی کا ڈائریکٹر لگ سکتا ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ملک مخالف بیان دیا تھا جس پر بھارتی میڈیا نے واویلا مچایا اور بلاول بھٹو کے بیان کو بنیاد بنا کر پاکستان پر تنقید کی۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کرنل (ر) امجد شعیب نے بلاول بھٹو کے بیان پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بلاول والد کی کرپشن یا اپنے سیاسی مستقبل میں سے ایک کا انتخاب کریں، مراد سعید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو والد آصف زرداری کی کرپشن یا اپنے سیاسی مستقبل میں سے ایک کا انتخاب کریں، انہوں نے بھی آج وہی کیا جو نواز شریف کیا کرتے تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو اپنی چوری بچانے کیلئے سیاست کے استعمال کا مشورہ جس نے بھی دیا وہ ان کا خیرخواہ نہیں ہے، بلاول سمجھ لیں کہ سیاست کی آڑ میں سنگین جرائم کے تحفظ کا نسخہ اب کارگر نہیں رہا۔