Tag: وزیر نجکاری

  • ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے عمران خان مشکل فیصلے کررہے ہیں: وزیرنجکاری

    ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے عمران خان مشکل فیصلے کررہے ہیں: وزیرنجکاری

    واشنگٹن: وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں بڑے امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کررہا ہوں، پہلے مرحلے میں حویلی بہادر شاہ، بلوکی پلانٹ کی نجکاری ہوگی۔

    امریکا میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے عمران خان مشکل فیصلے کررہے ہیں، امریکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل نجاری کے معاملے میں عدالتی فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں، کنونشن سینٹر اسلام آباد کی بھی نجکاری کی جائے گی۔

    محمدمیاں سومرو کا کہنا تھا کہ سروس اسپتال مال روڈ لاہور کی نجکاری کے لیے رابطے ہورہے ہیں، ایس ایم ای اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کیلئے تیار ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل سمیت حکومتی عمارتوں کی بھی نجکاری کی جائے گی، واشنگٹن میں سفارت خانے کی پرانی عمارت کی نجکاری بھی سوچ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے عالمی طاقتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، مسئلہ کشمیر امریکی محکمہ خارجہ اور ارکان کانگریس سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔

  • نجکاری کمیشن بورڈ نے 5 سالہ نجکاری پلان کی منظوری دے دی

    نجکاری کمیشن بورڈ نے 5 سالہ نجکاری پلان کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نجکاری کمیشن بورڈ نے 5 سالہ نجکاری پلان کی منظوری دے دی ہے، پہلے مرحلے میں 15 سے 20 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے 5 سال پر مشتمل نجکاری پلان کی منظوری دے دی ہے، 15 سے 20 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فہرست کل کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”سرکاری اداروں کے ملازمین کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیر نجکاری”][/bs-quote]

    پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری فی الحال روک دی گئی، اسٹیٹ لائف، ایچ بی ایف سی کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    ایس ایم ای بینک، فرسٹ ویمن بینک نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔ وزیر نجکاری کے مطابق پہلے مرحلے میں زیادہ قیمت کی توقع والے اداروں کی نجکاری ہوگی۔

    وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا کہ پرائیویٹائز کیے جانے والے سرکاری اداروں کے ملازمین کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔