Tag: وزیر پیٹرولیم

  • گیس چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت

    گیس چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے گیس چوری کی روک تھام کے لیے بلا تاخیر خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ گیس چوری اور لائن لاسز کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب کی زیر صدارت پٹرولیم اجلاس ہوا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر بھی موجود تھے۔

    سیکریٹری پیٹرولیم اسد حیا الدین نے وزیر پیٹرولیم کو تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ایل این جی سپلائی معاہدوں، پپٹرولیم پروڈکٹس کی کھپت، موجودہ ریفائنری، مقامی پیداواری صلاحیت سمیت دیگر امور پر بھی اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

    وفاقی سیکریٹری نے وزیر پیٹرولیم کو پیٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران پیٹرولیم ڈویژن کے تمام اعلیٰ افسران موجود تھے۔

    اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ گیس چوری اور لائن لاسز کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، گیس چوری کی روک تھام کے لیے بلا تاخیر خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس دونوں گیس کمپنیوں سے روزانہ کی بنیاد پررپورٹ طلب کرے۔ قومی اثاثوں کی حفاظت سوئی نادرن اور سوئی سدرن کی اولین ذمہ داری ہے۔

    معاون خصوصی ندیم بابر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ لائن لاسز میں کمی کے لیے کمر بستہ ہو جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ گیس و تیل کے مزید بلاکس آفر کیے جائیں گے اور او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کی ڈرلنگ سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی۔

  • کیا اسد عمر کے بعد وزیر پیٹرولیم بھی استعفے کا اعلان کر دیں گے؟

    کیا اسد عمر کے بعد وزیر پیٹرولیم بھی استعفے کا اعلان کر دیں گے؟

    اسلام آباد: کیا اسد عمر کے بعد وزیر پیٹرولیم بھی استعفے کا اعلان کر دیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں، ممکنہ طور پر آج رات یا کل صبح تک اہم اعلان ہوسکتے ہیں.

    [bs-quote quote=”وزیراعظم وزیرپٹرولیم کوبھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کر چکے ہیں،” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ذرائع”][/bs-quote]

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر پٹرولیم غلام سرور کو وزیر اعظم آفس طلب کر لیا.

    وزیرپٹرولیم غلام سرورخان کچھ دیر میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو بھی وزیر اعظم نے طلب کر رکھا ہے.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم وزیر پٹرولیم کوبھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کر چکے ہیں، جس کا اعلان جلد متوقع ہے.

    ذرائع کے مطابق وزیرپٹرولیم، داخلہ سمیت چار مزید وزارتوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی کابینہ کے ساتھ بیوروکریسی میں بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    مزید پڑھیں: عمران خان نے اسد عمر کو وزیراعظم آفس طلب کر لیا

    خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز نے 15 اپریل کو کابینہ میں ردوبدل کی خبرنشرکی تھی، جس کی تردید کی گئی، البتہ اسد عمر نے استعفے کا اعلان کرکے اس کی تصدیق کر دی.

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عمر ایوب کو بھی وزیر اعظم آفس طلب کر رکھا ہے، عمر ایوب کو وزیر خزانہ کے لیے فیورٹ تصور کیا جارہا ہے.

  • وزیر اعظم کی گیس اوور بلنگ پر تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی گیس اوور بلنگ پر تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے وزیر پیٹرولیم کو اوور بلنگ پر تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعظم نے عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات بھی دیے۔ وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ زائد گیس بل وصولی کی ایک ایک پائی عوام کو واپس دی جائے گی، 30 جون تک صارفین کے کیسز کی تصدیق کی جائے گی۔

    انہوں نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی کہ اوور بلنگ کے ذمہ داران کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، کڑی سزا کے عمل سے کوئی بھی بچ نہیں پائے گا۔

    سیاسی مخالفین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری مودی کی زبان بول رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایل این جی سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے، اس لیے وفاقی حکومت ان معاہدوں پر نظرِ ثانی کرے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ایل این جی ٹرمینل کا ایک معاہدہ 30 اپریل 2014 کو ہوا تھا، اس میں کل سرمایہ کاری 21 ملین ڈالر سے زائد تھی۔ ٹرمینل 2 جنوری 2018 میں شروع ہوا جب کہ معاہدہ یکم جولائی 2016 کو ہوا۔

    غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایل این جی ٹرمینل ٹو پر 2 لاکھ 45 ہزار ڈالر یومیہ ادا کرتی ہے، دیکھا جائے گا کہ ایل این جی اور 2 ٹرمینلز کے معاہدے بدنیتی پر مبنی ہیں یا نہیں، ان پر 44 فیصد ایکویٹی دنیا بھر میں کہیں نہیں۔

  • سعودی عرب پیٹرولیم سیکٹر میں 10 ارب کی سرمایہ کاری کرے گا: وزیر پیٹرولیم

    سعودی عرب پیٹرولیم سیکٹر میں 10 ارب کی سرمایہ کاری کرے گا: وزیر پیٹرولیم

    اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران 10 معاہدوں پر دستخط ہوں گے، سعودی عرب پیٹرولیم سیکٹر میں 10 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران گوادر ریفائنری، پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے معاہدوں سمیت 10 معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

    غلام سرور خان کے مطابق سعودی عرب ایل این جی سیکٹر میں بہتری کے لیے تعاون کرے گا، اسٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ٹیکنکل اور فنانشل تعاون کیا جائے گا۔

    وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پیٹرولیم سیکٹر میں 10 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا، آئل ریفائنری کے قیام سے درآمد میں سالانہ 1.2 ارب کی بچت ہوگی جبکہ ریفائنری سے 2 لاکھ بیرل سے 3 لاکھ بیرل روزانہ پیداوار ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب معدنیات سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، فاسفیٹک کھادوں اور متبادل توانائی سمیت اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

    وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گیس قیمتیں بڑھانے کا پریشر ہے، آئی ایم ایف جنوری سے قیمتیں بڑھانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کل 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استعمال کے لیے سامان اور لگژری گاڑیاں وزیر اعظم ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں، اس کے علاوہ شاہی مہمانوں کی رہائش کے لیے 8 ہوٹلوں میں ساڑھے سات سو کمروں کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں 40 رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ ہمراہ ہوگا۔

    پاکستان آمد کے بعد استقبال کے بعد شہزاد محمد بن سلمان کو وزیر اعظم ہاؤس لایا جائے گا، جہاں ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات ہوگی اور عشائیہ ایوان صدر کے بجائے وزیر اعظم ہاؤس میں ہی دیا جائے گا۔

    17 فروری کو صدر مملکت سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا اور سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئر پورٹ روانہ ہوں گے۔

  • زرداری اورنواز ادوار سے مشرف دور بہتر تھا، وزیر پیٹرولیم غلام سرور

    زرداری اورنواز ادوار سے مشرف دور بہتر تھا، وزیر پیٹرولیم غلام سرور

    کراچی : وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف کے ادوار سے مشرف دور بہتر تھا، جو سندھ کے خلاف سازش کرتا ہے وہ پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری غلام سرور نے کہا کہ سندھ کے خلاف کوئی سازش نہیں کامیاب نہیں ہوگی سندھ کے خلاف سازش کرنے والا دراصل پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے۔

    مجھے وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ آپ تمام صوبوں میں جائیں اور صوبوں کے لوگوں سے مل کران کے مسائل سنیں اور حل کرنے کی پوری کوشش کریں۔

    غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے سمندر میں ڈرلنگ شروع ہوگئی ہے، انشااللہ سمندر سے بھی ہمیں گیس ملنے کی پوری امید ہے، ہماری نیت اچھی ہے کوششیں جاری رہیں گی، وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ بہت جلد نئی ڈرلنگ بھی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر آنے والا دن اور سال ملکی معیشت کیلئے پہلے سے اچھا ہوگا، بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر موجود ہیں، ہم کام شروع کررہے ہیں، دس کمپنیوں کو کھدائی کے لائسنس دیئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی ایک حصے یا ضلع کی نہیں بلکہ پورے ملک میں ڈیولپمنٹ ہوگی، پیپلز پارٹی اور نواز شریف دورسے مشرف دور بہترتھا۔