Tag: وزیر ہوا بازی

  • سعودی عرب پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر، وزیر ہوا بازی پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ پر برس پڑے

    سعودی عرب پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر، وزیر ہوا بازی پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ پر برس پڑے

    اسلام آباد : وزیر ہوا بازی سعدرفیق نے پی آئی اے کی سعودی عرب پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر پر انتظامیہ سے باز پرس کرتے ہوئے ہدایت کی عازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ہوا بازی سعدرفیق کی زیرصدارت پی آئی اے کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا، اجلاس میں وفاقی وزیرہوابازی سعدرفیق کاپی آئی اےانتظامیہ پر اظہار برہمی کیا۔

    اجلاس میں پی آئی اے کی سعودی عرب پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر پر انتظامیہ سے باز پرس کی گئی ، انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جہازوں کے پرزہ جات نہ شیڈول متاثرہوا۔

    وفاقی وزیرہوا بازی سعدرفیق پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ پر بھی برس پڑے، مینٹی ننس نہ ہونے، پرزہ جات کی تاخیر سے آمد اور ادائیگیاں نہ ہونے پر جہاز نہیں پہنچے تھے ، پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کے 2 طیارے گراؤنڈ ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکی جانب سےبزنس پلان پرعملدرآمدنہ ہونے پر بھی وفاقی وزیر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے حج آپریشن سےقبل تمام طیاروں کی مینٹینس مکمل کرے۔

    وفاقی وزیر نے پی آئی اے انتظامیہ کو احکامات جاری کیے کہ عازمین کو کسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔

  • پی آئی اے میں کل 34 طیارے، 31 کو مرمت کی ضرورت

    پی آئی اے میں کل 34 طیارے، 31 کو مرمت کی ضرورت

    اسلام آباد: وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں طیاروں کی تعداد 34 ہے جن میں سے قابل مرمت طیاروں کی تعداد 31 اور 3 ناقابل مرمت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے جہازوں کی تفصیلات سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کروا دیا۔

    اپنے جواب میں وزیر ہوا بازی نے بتایا کہ پی آئی اے میں طیاروں کی تعداد 34 ہے، اس وقت قابل مرمت طیاروں کی تعداد 31 اور 3 ناقابل مرمت ہیں۔

    وزیر ہوا بازی کے مطابق بی 777 کی تعداد 12 اور اے 320 طیاروں کی تعداد بھی 12 ہے، اے ٹی آر 72 کی تعداد 5 اور اے ٹی آر 42 کی تعداد 5 ہے۔

    ان کے مطابق قابل مرمت طیاروں میں بی 777 کی تعداد 12، اے 320 کی تعداد 12، اے ٹی آر 72 کی تعداد 4، اور اے ٹی آر 42 کی تعداد 3 ہے۔

    اسی طرح ناقابل مرمت طیاروں میں بی 777 اور اے 320 شامل نہیں جبکہ ایک اے ٹی آر 72 اور 2 اے ٹی آر 42 ناقابل مرمت ہیں۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس اور برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا کے لیے آپریشن کی بندش سے قومی ایئر لائن کو رواں سال 100 ارب روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

    پی آئی اے کو امریکا میں آپریشن کی بندش کی وجہ سے 5 پروازوں پر 28 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا ہے۔

    یورپی یونین کی جانب سے پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سے 33 ارب روپے سے زائد ریونیو کے نقصان کا خدشہ ہے جبکہ حج آپریشن نہ ہونے کے باعث بھی قومی ایئر لائن کو 12 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔