Tag: وسائل

  • یمن میں‌ امن و استحکام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، محمد بن سلمان

    یمن میں‌ امن و استحکام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، محمد بن سلمان

    ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی عرب یمن میں استحکام کیلئے ہر تمام وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے آمادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس سے علاقائی امور اور خانہ جنگی کا شکار ملک یمن کے امن و استحکام سے متعلق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے یمن میں امن و امان کے قیام کی کوششوں کیلئے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

    محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت یمنی عوام کے مفادات کا تحفظ چاہتا ہے اور یمن کے امن و استحکام کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران یمن میں متحرک حکومتی افواج اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان مذاکرات کے مثبت نتائج کے حصول کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفیتھس کی کوششوں سے حوثی جنگجؤوں اور عرب اتحادی افواج کے درمیان قیدیوں کے تبادلہ ہوا، حوثیوں کی قید سے رہائی پانے والا سعودی شہری موسیٰ العواجی نے ریڈ کراس کے خصوصی طیارے کے ذریعے ریاض پہنچ گیا۔

  • جب تک آبادی کم نہیں ہوگی، مشکلات کم نہیں ہوں گی‘ چیف جسٹس

    جب تک آبادی کم نہیں ہوگی، مشکلات کم نہیں ہوں گی‘ چیف جسٹس

    اسلام آباد : ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پاکستان کے ذرائع کم ہو رہے ہیں، زرعی زمین کم ہورہی ہے، جب تک آبادی کم نہیں ہوگی، مشکلات کم نہیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل نے حکمت عملی پرمشتمل مسودہ پیش کرنا تھا۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ جب تک آبادی کم نہیں ہوگی، مشکلات کم نہیں ہوں گی، تیزی سے بڑھتی آبادی تو ڈیم سے بھی بڑا مسئلہ ہے۔

    اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ الیکٹرانک میڈیا پرآگاہی مہم جاری ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آبادیات کے مسئلے پر سمپوزیم ہوا،حکومت نے سفارشات تسلیم کیں، اب حکومت نے ایکشن پلان دینا تھا۔

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے ایکشن پلان نہیں بتایا لیکن کام شروع کردیا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صرف اشتہارات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے آگاہی پھیلانی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے پاس ابھی تک کوئی جامع منصوبہ نہیں، ہم حکومت کے فرائض کی نشاندہی کردیتے ہیں، حکومت ایکشن پلان بناتی رہے، معاملے کوختم نہیں کریں گے۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

  • نہ فنڈز ہیں،نہ اختیارات،میئرکراچی وسیم اختر

    نہ فنڈز ہیں،نہ اختیارات،میئرکراچی وسیم اختر

    کراچی : میئر کراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ فنڈزہیں نہیں،اختیارات بھی نہیں لیکن بڑی ذمہ داری مل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں شہر کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق میئرکراچی وسیم اختر نےکراچی میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ نہ فنڈز ہیں،نہ اختیارات لیکن اس کے باوجود دستیاب وسائل میں شہر کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

    مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں آٹھ سال سے کچرے کے پہاڑ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر کی بہتری کے لئے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔

    مزید پڑھیں:میئرکراچی وسیم اخترکی نواز لیگ رہنماؤں سے ملاقات

    یاد رہے کہ چار روز قبل میئر کراچی وسیم اختر نے نواز لیگ سندھ کے دفتر کا دورہ کیاتھامیئرکراچی کاسینیٹرنہال ہاشمی اورامان اللہ آفریدی نے پر تپاک استقبال کیاتھا۔

    میئرکراچی اور نواز لیگ کے رہنماؤں نے مکراچی کی ترقی کےلیے مل جل کرکام کرنے کا عزم کیاتھا۔اس موقع پروسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم لیکن ہمت نہیں ہاروں گا،وزیراعظم کو چاہیے وہ کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

    واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ تھاوزیراعظم سے امید ہے وہ اختیارات دلانے میں کردار ادا کریں گے جبکہ سینیٹر نہال ہاشمی نے میئر کراچی وسیم اخترکو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔