Tag: وسائل کی کمی

  • کراچی میں آتشزدگی کے واقعات: 3 کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 4 اسنارکلز، 2 ناکارہ

    کراچی میں آتشزدگی کے واقعات: 3 کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 4 اسنارکلز، 2 ناکارہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آئے روز آتشزدگی کے واقعات پیش آرہے ہیں، تاہم آگ سے بچانے والا فائر بریگیڈ کا محکمہ شدید مالی بحران اور وسائل کی کمی کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ شدید مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے عوام کا جان و مال داؤ پر ہے۔

    فائر بریگیڈ کے پاس آگ بجھانے کے لیے پانی کا اپنا کوئی بندوبست نہیں، 3 کروڑ کی آبادی کے لیے موجود صرف 4 چار اسنارکلز میں سے بھی دو ناکارہ ہیں۔

    شہر میں موجود کل 55 فائر ٹینڈرز میں سے 40 کام کر رہے ہیں جبکہ 30 میں سے 29 فائر اسٹیشنز فعال ہیں، ان میں سے بھی بعض رات کو بند ہوتے ہیں، اکثر فائر اسٹیشن میں صرف ایک آگ بجھانے والا فائر ٹینڈر دستیاب ہے۔

    اتنے بڑے شہر میں 800 فائر فائٹرز 200 کی تعداد میں دیگر عملہ محکمے کا حصہ ہے۔

    فائر بریگیڈ کے محکمے کو گاڑیوں کی مرمت کے لیے سالانہ 10 کروڑ روپے درکار ہیں جبکہ مرمتی کام کے لیے سالانہ 2 کروڑ روپے بھی فراہم نہیں کیے جا رہے۔

    فائر فائٹرز بھی 34 ماہ کے فائر رسک الاؤنس سے محروم ہیں۔

  • پاکستان نوجوانوں کی آبادی کے تناسب سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک

    پاکستان نوجوانوں کی آبادی کے تناسب سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک

    اسلام آباد: نوجوانوں کی آبادی کے حوالے سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے مگر کیا نوجوان ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔

    نوجوانوں کا زیادہ پڑھا لکھا اور فنی تعلیم وتربیت کا حامل ہونا مسابقت کے اس دور میں ملک کو کہیں اونچا مقام مہیا کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔

    نوجوانوں کی آبادی کے تناسب سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے مگر نوجوانوں سے متعلق بنائی جانے والی قومی پالیسیوں کے فقدان کے باعث نئی نسل کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    نوجوان طبقہ کے مطابق بیروزگاری، وسائل کی کمی اور سفارش کلچر ان کی اور ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، جس کے باعث وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے میں ناکام ہیں۔

    اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کی مجموعی تناسب میں نوجوانوں کی آبادی کا تنا سب 30.7%ہے، ملک میں نوجوانوں کے معاشی مسائل کو حل کرنے سمیت معیاری تعلیمی سہولت تک ان کی رسائی کو یقینی بنایا جائے تو علاقائی و ملکی امور میں اپنا بھر پور تعمیراتی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

  • وسائل کی کمی دہشتگردوں تک رسائی میں رکاوٹ ہے،  قائم علی شاہ

    وسائل کی کمی دہشتگردوں تک رسائی میں رکاوٹ ہے، قائم علی شاہ

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں تک رسائی میں وسائل کی کمی کی دیوار کھڑی ہے ۔

    سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ :کرا چی میں امن و امان کے حوالے سے بہت کام کرنا ہے، محکمہ پولیس میں وسائل کم ہونے کے باعث دہشتگرودں تک رسائی نہیں ہو رہی۔

    انکا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے پاس جدید ہتھیار ہیں پولیس کو بکتر بند گاڑیاں فراہم کر کے دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائیگا، قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے حکومتِ سندھ نے تیاری مکمل کر لی ہے، بلدیاتی الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا الیکشن کمیشن اورعدالت کا کام ہے۔