Tag: وسطی اور بالائی علاقوں

  • اسلام آباد سمیت ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں زلزلہ

    اسلام آباد سمیت ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں زلزلہ

    اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    پاکستان کے مختلف شہر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، مری سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز پشاور سے تین سو کلومیٹر دور ہندوکش کے علاقے میں تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح تین بجکر آٹھ منٹ پر محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر جس کی شدت پانچ اعشاریہ چھ جبکہ گہرائی ایک اناسی کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا، آزاد کشمیر کے مختلف شہروں مظفرآباد، راولاکوٹ ، بٹگرام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔