Tag: وسیم اختر

  • کراچی میں عمارت زمین بوس کا واقعہ، میئرکراچی سندھ حکومت پر برہم

    کراچی میں عمارت زمین بوس کا واقعہ، میئرکراچی سندھ حکومت پر برہم

    کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نے عمارت گرنے کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گلبہار میں عمارت گرنے کا واقعہ بہت بڑا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مئیر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ سے عمارت گرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے اور دیگر ادارے کہاں ہیں؟ غیرقانونی تعمیرات کے لیے اجازت دی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا بہت پیسے کمالیے اب ایس بی سی اے کے خلاف ایکشن لیا جائے، ضرورت پڑی تو متاثرین کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کریں گے، جو لوگ ملبے میں پھنسے یا لاپتہ ہیں ان کی فہرست بنا رہے ہیں۔

    کراچی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 14 افراد جاں بحق، 35 زخمی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمارت گرنے کے واقعے میں اب تک 13افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، کریکٹر مدد سے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کا کام کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں رہائشی عمارت گرنے سے 14 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مکین تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں ریسکیو ٹیموں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • مالی وسائل کی وجہ سے عباسی شہید اسپتال میں مسائل ہیں، وسیم اختر

    مالی وسائل کی وجہ سے عباسی شہید اسپتال میں مسائل ہیں، وسیم اختر

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مالی وسائل کی وجہ سے عباسی شہید اسپتال میں مسائل ہیں، اسپتال بند نہیں کرسکتے ہم نے ہمت نہیں ہاری۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی کورنگی زو روشن پاکستان پروگرام میں نئےمچھلی گھر کا میئر کراچی وسیم اختر اور سابق کرکٹر یونس خان نے افتتاح کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مچھلی گھر کو دوبارہ صحیح حالت میں لایا گیا ہے، فنڈز تو نہ ہونے کے برابر ہیں، نہیں مل رہے، ہم ترجیح دیکھتے ہوئے فنڈ استعمال کرتے ہیں۔

    میئر کراچی نے کہا کہ لانڈھی کورنگی کا علاقہ بڑی مشکل سے بنایا ہے، مالی وسائل کی وجہ سے عباسی شہید اسپتال میں مسائل ہیں، اسپتال بند نہیں کرسکتے ہم نے ہمت نہیں ہاری۔

    وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت نے موقع کا فائدہ اٹھا کر شہر کے ادارے کو ایس بی سی اے بنا دیا، لاڑکانہ کی اتھارٹی الگ ہونی چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام دیکھے کس طرح کراچی کو تقسیم کیا جا رہا ہے، کراچی کے ٹیکس کی بندر بانٹ اتھارٹیاں بناکر کی جا رہی ہے۔

  • کراچی کی بہتری کے لیے ہر دروازے پرگیا ہوں، وسیم اختر

    کراچی کی بہتری کے لیے ہر دروازے پرگیا ہوں، وسیم اختر

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کی بہتری کے لیے ہر دروازے پرگیا ہوں، بنا اختیارات کے ہم نے کچھ نا کچھ ڈلیور کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میئر کراچی وسیم اختر نے آل سٹی تاجر اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بلدیاتی صورت حال سے سب واقف ہیں۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کی بہتری کے لیے ہر دروازے پرگیا ہوں، جیل سے نکل کر سیدھا وزیراعلی سندھ کے پاس گیا کہ مل کر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے تاجر تو اسلام آباد جا کرمسائل حل کروا لیتے ہیں، بلدیاتی مسائل کا زیادہ شکار چھوٹے تاجر ہیں۔

    میئر کراچی نے کہا کہ نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی چاہتے ہیں، بنا اختیارات کے ہم نے کچھ نا کچھ ڈلیور کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں بھی شہرکی ترقی چاہتی ہیں، ججز نے وزیراعلیٰ سے پوچھا میئر کیسے شہر چلائے تمام اختیارات آپکے پاس ہیں؟

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ گڈاپ،لیاری کو نئے اضلاع بنانے کی ہم مخالفت کریں گے، عدالت نے کراچی ماسٹر پلان کا کہا توانہوں نے سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی بنا دی، کراچی کا 1200 ارب روپیہ ملتا ہے آخر جاتا کہاں ہے؟

  • تجاوزات پر حکومت سندھ برابر کی ذمے دار ہے، میئر کراچی

    تجاوزات پر حکومت سندھ برابر کی ذمے دار ہے، میئر کراچی

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کی جگہ کو لیز کیسے کیاگیا، تجاوزات پر حکومت سندھ برابر کی ذمے دار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے سرکلر ریلوے پر قبضہ کلیئر کرنا ہے، جہاں لوگ رہ رہے ہیں ان کو حکومت سندھ ان کو متبادل جگہ دیں۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جنہوں نے گھر بنائیں ہیں تو سندھ حکومت نے کیسے گھر بننے دیا، تجاوزات کی جگہ کو لیز کیسے کیاگیا، تجاوزات پر حکومت سندھ برابر کی ذمے دار ہے۔

    میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ یوسی چیئرمین کی ذمےداری ہے کہ کام کا معیار خود دیکھیں، اگرمیئر اپنے طور پرمسائل کو دیکھ رہا ہے توتعریف کرنی چاہیے۔

    پیپلزپارٹی نے بلدیاتی اداروں کو مفلوج بنا دیا ہے، وسیم اختر

    یاد رہے کہ رواں ماہ 3 فروری کو میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی اداروں کو مفلوج بنا دیا ہے، بیانات سے بری ہوا جاسکتا ہے نہ ہی ذمے داریوں سے آزاد ہوا جا سکتا ہے۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ عوام تمام باتوں کاحساب لیں گے، پی ایف سی ایوارڈ جاری کیا جائے، یقین ہے وزیراعلیٰ سندھ ہماری تجاویز پر مثبت انداز میں سوچیں گے۔

  • پیپلزپارٹی نے بلدیاتی اداروں کو مفلوج بنا دیا ہے، وسیم اختر

    پیپلزپارٹی نے بلدیاتی اداروں کو مفلوج بنا دیا ہے، وسیم اختر

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کومفلوج بنا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی اداروں کو مفلوج بنا دیا ہے، بیانات سے بری ہوا جاسکتا ہے نہ ہی ذمے داریوں سے آزاد ہوا جا سکتا ہے۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ عوام تمام باتوں کاحساب لیں گے، پی ایف سی ایوارڈ جاری کیا جائے، یقین ہے وزیراعلیٰ سندھ ہماری تجاویز پر مثبت انداز میں سوچیں گے۔

    میئر کراچی نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ سیاست نہیں خدمت کا نظریہ ہے، ان اقدامات سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔

    سازش کے تحت کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، وسیم اختر

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں ہمارے لوگ مشکل میں ہیں، سندھ حکومت نے بلدیاتی اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بلدیاتی اداروں کے پاس وسائل نہیں، کورنگی کے ایریا میں 2 کروڑ کی لاگت سے ڈیڑھ کلو میٹر سڑک کئی سال بعد تعمیر ہورہی ہے۔

  • میئرکراچی اچانک امریکا روانہ

    میئرکراچی اچانک امریکا روانہ

    کراچی: شہرقائد کے میئر وسیم اختر فیملی کے ہمراہ نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر وسیم اختر آئندہ ہفتے امریکا سے واپس آئیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں ڈپٹی مئیر کراچی ارشد حسن قائم مقام مئیر کراچی کے فرائض انجام دیں گے۔

    میئر کراچی گزشتہ سال جولائی میں بھی امریکا گئے تھے۔ اس مرتبہ وہ خاندان کے ہمراہ گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ میئرکراچی سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنما وفاقی حکومت سے ناراض ہیں۔ 12 جنوری کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے استعفی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے دوسرے ہی روز 13 جنوری کو وفاقی وزیر اسد عمر ایم کیو ایم پاکستان کو منانے بہادرآباد گئے تھے تاہم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنا فیصلہ واپس لینے سے صاف انکار کردیا تھا اور پھر 16 جنوری کو اپنا استعفی بھی وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا واضح موقف ہے کہ جب تک شہری سندھ کے مسائل حل نہیں ہوتے اور معاہدوں پر عمل نہیں ہوتا تو بات چیت اگے نہیں بڑھ سکتی۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ناراض ایم کیو ایم رہنماؤں کو منانے کراچی پہنچے تھے۔

  • میئر کراچی کو با اختیار کر دیا جائے تو شہر کے کافی مسائل حل ہوجائیں گے، گورنر سندھ

    میئر کراچی کو با اختیار کر دیا جائے تو شہر کے کافی مسائل حل ہوجائیں گے، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کو با اختیار کر دیا جائے تو شہر کے کافی مسائل حل ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے حکومتی ارکان وصوبوں کو بے گھر افراد کی مدد کی ہدایت کی۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر کمبل، گرم کپڑے، تکیے، بنیادی اشیا فراہم کر رہے ہیں، انشااللہ پورے سندھ میں یہ عمل کیا جائے گا، تمام صوبوں کے اراکین اس میں حصہ لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال میں سب سے زیادہ ڈاگ بائیٹ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، جنگلی کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ اینٹی ریبیز ویکسین کی تعداد اب بھی کم ہے، پورا کرنے لیے کے اقدامات کریں گے، کتوں کی تعداد پرقابو نہ پایا گیا تو مزید جانیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈاکٹرظفر مرزا کہتے ہیں صوبہ رابطہ کرے گا تو ان کی مدد کی جائے گی، سندھ حکومت کراچی کے معاملات سدھارنا چاہے تو سدھار سکتی ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کو با اختیار کر دیا جائے تو شہر کے کافی مسائل حل ہوجائیں گے۔

  • وزیر اعظم صاحب آپ نے کراچی سے 14 سیٹیں تو لے لیں اب مسائل کون حل کرے گا؟ وسیم اختر

    وزیر اعظم صاحب آپ نے کراچی سے 14 سیٹیں تو لے لیں اب مسائل کون حل کرے گا؟ وسیم اختر

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی میں بچیاں اغوا ہو رہی ہیں، جس کو چاہے سپاہی گولی مار دیتا ہے۔ وزیر اعظم صاحب آپ نے 14 سیٹیں تو لے لیں اب شہر کہاں جائے؟

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ میئر بننے کے بعد پہلی بار ٹینڈر کیا، ادویات نہیں تھیں۔ کراچی کے لیے ہزار ارب بھی کم ہیں یہ وزیر اعلیٰ بھی کہتے ہیں۔

    میئر کراچی نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہتا ہوں وہاں بیٹھنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ کراچی زیادہ ٹیکس دیتا ہے آپ شہر کے مسائل حل نہیں کر رہے۔ کراچی سے آپ نے 14 سیٹیں تو لے لیں اب شہر کہاں جائے؟ مسائل کون حل کرے گا؟

    انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اسلام آباد اپنے کاموں کے لیے جاتے ہیں، آج تک کسی نے کراچی کے لیے بات کی؟ پارٹی اور میں نے بھی بہت غلطیاں کیں۔ لیکن غلطیوں سے ہی انسان سیکھتا ہے۔

    میئر کراچی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم صاحب کراچی آ کر بیٹھیں تو سب ٹھیک ہوگا۔ شہر میں کوئی محفوظ نہیں، لڑکیاں اغوا ہو رہی ہیں۔ جس کو چاہے سپاہی گولی مار دیتا ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وسیم اختر نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں نئے صوبے بن رہے ہیں ہم 72 سال پیچھے کھڑے ہیں، 20 صوبے ہونے چاہئیں، بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوگیا۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہر ماہ 10 کروڑ کی کمی کے ساتھ 13 ہزار ملازمین کووقت پر تنخواہ دی جاتی ہے، تنخواہ کی ادائیگی کے بعد شہر کے مسائل حل کرنا آسان کام نہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم سے درخواست ہے صحت کے شعبے میں کراچی کی مدد کریں۔ میں اضافی مدد نہیں مانگ رہا، جو اس شہر کا حق ہے وہ دیا جائے۔

  • بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوگیا، 20 صوبے ہونے چاہئیں: وسیم اختر

    بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوگیا، 20 صوبے ہونے چاہئیں: وسیم اختر

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ 20 صوبے ہونے چاہئیں، بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوگیا، سیوریج سمندر میں جا رہا ہے اور شہر میں کچرا بھرا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں نئے صوبے بن رہے ہیں ہم 72 سال پیچھے کھڑے ہیں، 20 صوبے ہونے چاہئیں، بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوگیا۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہر ماہ 10 کروڑ کی کمی کے ساتھ 13 ہزار ملازمین کووقت پر تنخواہ دی جاتی ہے، تنخواہ کی ادائیگی کے بعد شہر کے مسائل حل کرنا آسان کام نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست ہے صحت کے شعبے میں کراچی کی مدد کریں۔ میں اضافی مدد نہیں مانگ رہا، جو اس شہر کا حق ہے وہ دیا جائے۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت مضبوط ہو جائے تو یہ ملک بہت جلد ترقی کرے اور مسائل ختم ہو جائیں۔ کسی کو بھی دلچسپی نہیں کہ ملک میں ترقی کا عمل شروع اور مسائل حل ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے، ماحولیاتی آلودگی پر ہماری ذمے داری زیادہ ہے، حکومت اس پر توجہ دے ورنہ عالمی سطح پر بڑے نقصان کا سامنا ہوگا۔ سیوریج سمندر میں اور کچرا شہر میں، عالمی سطح پر پیغام درست نہیں جا رہا۔

  • میئرکراچی کا نئے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اعلان

    میئرکراچی کا نئے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اعلان

    کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نے نئےبلدیاتی انتخابات کےحوالے سےبڑااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرانہی اختیارات کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کرانےہیں تونہ کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق منی اولمپکس گیمزکی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے میئروسیم اختر نے کہا کہ وفاق سےملنےوالی گرانٹ بلدیات کونہیں مل رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں اقرباءپروری ہے،کرکٹرزکےساتھ زیادتی ہورہی ہےجب تک کھیل میں میرٹ نہیں ہوگاترقی نہیں ہوسکتی۔

    میئر کراچی نے کہا کہ وزیراعظم کھیل کی طرف توجہ دیں ،کرکٹ اورگروانڈزتباہ ہوگئےہیں، سرفرازاحمدکےساتھ زیادتی کانتیجہ حالیہ دورےمیں دیکھ لیا ہے۔

    بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگرانہی اختیارات کیساتھ بلدیاتی انتخابات کرانےہیں تونہ کرائیں کیونکہ اختیارات کےبغیرکوئی بلدیات کچھ نہیں کرسکتی اگرعوام کوریلیف دیناہےتواختیارات دینےہوں گے۔