Tag: وسیم بادامی

  • نوشین شاہ نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

    نوشین شاہ نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

    معروف اداکارہ نوشین شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں اپنے ایک پرانے ٹویٹ پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نوشین شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جواب دیے۔

    نوشین شاہ نے بتایا کہ کبھی کبھار وہ غصے میں آ کر ایسا ردعمل دے دیتی ہیں جس پر بعد میں انہیں پچھتاوا ہوتا ہے۔

    وسیم بادامی نے نوشین کے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیا جس میں نوشین نے نامناسب زبان استعمال کی تھی، نوشین نے اس پر وضاحت کی کہ اس وقت ایک خاتون کا کمنٹ پڑھ کر وہ بہت غصے میں آگئی تھیں اور بے اختیار انہوں نے ایسی زبان استعمال کی۔

    نوشین نے کہا کہ وہ اس ٹویٹ میں استعمال کی گئی زبان پر شرمندہ ہیں اور اس پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہیں۔

    اپنے شوبز انڈسٹری میں آنے سے متعلق نوشین نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا ڈرامہ شوٹ کروا دیا اور وہ آن ایئر بھی ہوگیا، ایک دن وہ ڈائننگ ٹیبل پر گھر والوں کے ساتھ کھانا کھا رہی تھیں جب ٹی وی پر ان کا ڈرامہ چلنا شروع ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں ٹی وی پر دیکھ کر ان کی والدہ سخت غصے میں آگئیں اور میز پر موجود ہر چیز بشمول چھری، کانٹا، چمچ کا ان پر استعمال کیا اور انہیں مارا۔

    نوشین کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اب ان کے والدین کو ان پر فخر ہوگا۔

  • سمیع خان کا اصل نام کیا ہے؟ وہ ایوارڈ شوز میں کیوں نہیں جاتے؟

    سمیع خان کا اصل نام کیا ہے؟ وہ ایوارڈ شوز میں کیوں نہیں جاتے؟

    کراچی: معروف اداکار سمیع خان نے وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے دلچسپ جوابات دیے اور مداحوں کو اپنے بارے میں بہت کچھ بتایا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار سمیع خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جواب دیے۔

    سمیع خان نے بتایا کہ ان کا پورا نام منصور اسلم خان نیازی ہے لیکن طویل ہونے کی وجہ سے اس نام کو مختصر کر کے انہوں نے سمیع خان کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ عیسیٰ خیل سے تعلق رکھتے ہیں۔

    ایک سوال پر سمیع خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری نے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بہتر کیا، اس کے مقابلے میں لاہور کی انڈسٹری جمود کا شکار ہوگئی۔

    معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں ان کے خیالات سے کوئی سروکار نہیں، وہ ان کے ساتھ کام ضرور کر رہے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ ان کے نظریات سے متفق ہوں۔

    سمیع نے کہا کہ ان کے خیال میں اختلاف رائے رکھنا اچھی بات ہے تاہم اسے دوسروں پر تھوپا نہیں جانا چاہیئے۔

    اس سوال پر کہ ایوارڈ شوز میں دھاندلی ہوتی ہے یا نہیںِ، سمیع نے کہا کہ وہ ایوارڈ شوز میں جاتے ہی نہیں ہیں۔ ان کے لیے سب سے بڑا ایوارڈ مداحوں کی محبت ہے۔

    سیاسی حالات کے بارے میں اظہار رائے کرتے ہوئے سمیع خان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں جہاں اس قوم نے اتنے لوگوں کو بار بار موقع دیے ہیں تو وزیر اعظم عمران خان کو بھی ایک اور موقع ملنا چاہیئے۔

  • ارطغرل غازی کے ’’ترگت الپ‘‘ سے کرینگے وسیم بادامی ’معصومانہ سوالات‘

    ارطغرل غازی کے ’’ترگت الپ‘‘ سے کرینگے وسیم بادامی ’معصومانہ سوالات‘

    کراچی: ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے مشہور اداکار ‘ترگت الپ‘ بڑی عید پر وسیم بادامی کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اے آر وائی نیوز اور ڈیجیٹل عید الاضحیٰ کے موقع پر ناظرین کے لیے نت نئے مزاحیہ پروگرام اور ٹیلی فلمز نشر کی جائیں گی اور کچھ پروگرامز میں مشہور شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

    ترک ڈرامے ارطغرل کے مشہور کردار ترگت الپ بھی عید الاضحیٰ کے اسپیشل شو میں وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیں گے۔

    پروگرام میں ترغب الپ کے علاوہ اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بطور میزبان اور معروف گلوکار فخر عالم بھی شرکت کریں گے۔

    ترگت الپ کا اصل نام جنگیز جوشتون ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’السلام و علیکم پاکستان میں ہوں جنگیز جوشتون، میں بہت جلد آپ کے درمیان ہوں گا پھر ملاقات ہوگی، شکریہ۔ میرے ہمراہ شاہد خان آفریدی اور وسیم بادامی کے ساتھ ہوں گا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’اس عید کے موقع پر میں اور وسیم بادامی مہمان جنگیز جوشتون کے ہمراہ ہوں گے،واضح رہے کہ وسیم بادامی کا پروگرام عید کے تیسرے روز رات 11 بجکر 03 منٹ پر ’اے آر وائی نیوز‘ پر نشر کیا جائے گا۔

  • ’’میرے لیے ماں جنت کے وعدے سے بڑھ کر ہے‘‘

    ’’میرے لیے ماں جنت کے وعدے سے بڑھ کر ہے‘‘

    ماں کی عظمت اور اہمیت کا کوئی انکاری نہیں، جب ماں کے موضوع پر سنجیدہ گفتگو شروع ہوتی ہے تو  بیشتر افراد کو اپنی غلطیوں کا بخوبی احساس ہوتا ہے اسی باعث اُن کی آنکھوں میں آنسو چھلک پڑتے ہیں۔

    ایک روز قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں نامور گلوکار رحیم شاہ نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے ساتھ ماں کے موضوع پر ایسی گفتگو کی کہ اسٹوڈیو میں بیٹھا ہرشخص اشکبار ہوگیا۔

    اس موقع پر رحیم شاہ نے اپنے زندگی کے حالات و واقعات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ اُن کے والد مزدوری کا کام کرتے تھے، معاشی طور پر اُن کا گھرانہ کمزور ضرور تھا مگر خاندانی اعتبار سے انہیں خدا نے بہت نوازا۔

    کیریئر کا پہلا گانا ’’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘‘

    اپنے کیریئر کے پہلے گانے کے حوالے سے رحیم شاہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے 1997 میں گانے کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا تو معلوم ہوا کہ صرف 12 ہزار روپے ویڈیو کے اخراجات ہیں جبکہ ماڈل کو 2500 روپے دینا ہوں گے، جن کا انتظام نہیں ہوسکا تھا۔

    گلوکار کے مطابق انہوں نے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے اور نہ ہی کسی سے مدد مانگی اس لیے انہوں نے پیسوں کے عوض خون کی ایک بوتل فروخت کی اور ماڈل کی فیس ادا کی، البتہ جب گانا ریلیز ہوا تو اُس کے بعد اللہ کا کرم ہوگیا۔

    وسیم بادامی کی فرمائش پر رحیم شاہ نے والدہ کی عظمت کے حوالے سے گایا ہوا مشہور زمانہ گیت ’’ماں‘‘ بھی سنایا، اُن کی دردبھری آواز میں گانا سُن کر تمام حاضرین بشمول اینکر وسیم بادامی، کرکٹر باسط علی، کامیڈین سخاوت علی بھی آبدیدہ ہوگئے۔

    جنت میری ہے پاؤں تیرے ۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    گانا مکمل ہونے کے بعد ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رحیم شاہ نے کہا کہ ’’میرے لیے جنت کے وعدے سے بڑھ کر ہے ماں، کاش میری والدہ مجھے سمجھ جائیں‘‘۔

    اس موقع پر سابق کرکٹر باسط علی نے اے آر وائی کے توسط سے اپیل کی کہ ’’والدین کا کوئی دن مخصوص نہیں بلکہ ہر دن ہی اُن کا ہے، لہذا اپنے والدین کی خدمت کریں اور اُن کو ناراضی کو دور کریں‘‘۔

    مکمل ویڈیو

    سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد ، کامیڈین سخاوت نے باسط علی کی بات سے اتفاق کیا جبکہ وسیم بادامی نے بھی اپنی والدہ سے معافی مانگی۔

  • اسپاٹ فکسنگ کے بعد شاہد آفریدی نے محمد عامر کو تھپڑ مارا تھا؟

    اسپاٹ فکسنگ کے بعد شاہد آفریدی نے محمد عامر کو تھپڑ مارا تھا؟

    کراچی: سابق اسٹار آل راؤنڈر پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے اسپاٹ فکسنگ کے بعد ہوٹل کے کمرے میں بلا کرمحمد عامر کو تھپڑ نہیں مارا تھا، عبدالرزاق نے کہا آواز آئی تھی تو میں نے ان سے کہا بھائی بولنے سے پہلے مجھ سے پوچھ ہی لیتے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جواب دئیے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بنگلہ دیش بہت مضبوط ٹیم ہے، سیمی فائنل کا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، پہلے دومیچز جیتنے ہوں گے، اس کے بعد سیمی فائنل کی راہ خود ہی ہموار ہوجائے گی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد سب کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلنے والا کھلاڑی ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان کی تاریخ کے بہترین کوچ نہیں ہیں۔

    آفریدی نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ٹیم میں سب کو اس وقت کے کپتان یونس خان سے مسائل تھے، میں نے کھلاڑیوں سے کہا یونس کے پاس لے چلتا ہوں ان کے سامنے تحفظات رکھ دیں تو کھلاڑیوں نے کہا کہ ہمیں چیئرمین کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ سے بات کرنی ہے۔

    جاوید میانداد کو اپنی کتاب گیم چینجر میں چھوٹا آدمی کہنا صحیح تھا کے سوال کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ ففٹی ففٹی، سعید اجمل یونس کو ہٹانے پر حلف لینے کی جو بات کہہ رہے ہیں وہ کتاب میں لکھ چکا ہوں، میرا یونس کو کپتانی سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومت بہتر کرنے کے لیے عمران خان کو تھوڑا ٹائم دینا چاہئے، میں نے اپنی کتاب میں وزیراعظم کو تقریباً دو سال دئیے ہیں، عمران خان کرکٹ کے بعد سیاست میں آئے اور بہت محنت کی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بلاول بھٹو میں بہت میچوریٹی آئی ہے میری خواہش ہے کہ بلاول اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلیں جبکہ پرویز مشرف نے اپنے دو تین سال ملک میں کچھ بہتری کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میں کبھی سیاست جماعت نہیں بناؤں گا البتہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر بھی سکتا ہوں اور نہیں بھی۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب والد کے پیسے اسٹاک ایکسچینج میں ڈوب گئے تھے اور میں نے چھپ کر والدین کو روتا ہوا دیکھا تو اللہ سے دعا کی کہ یا اللہ مجھے بڑا کرکٹر بنادے اور اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کرلی، ان سب حالات میں میرے والدین نے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے۔

  • ‘میں شادی کے لیے راضی ہوں لیکن وہ نہیں مان رہی’

    ‘میں شادی کے لیے راضی ہوں لیکن وہ نہیں مان رہی’

    کراچی: معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں لیکن وہ نہیں مان رہی، وہ کون ہے اس کا جواب انہوں نے تاحال نہیں دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار و میزبان یاسر حسین نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں میزبان وسیم بادمی کے معصومانہ سوالات کا سامنا کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

    وسیم بادامی نے اقرا عزیز کا نام لیے بغیر جب یہ پوچھا کہ ’وہ جو شادی کے حوالے سے تاثر سے عام لوگوں میں وہ غلط ہے؟ جس کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ کیا سوچتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں مذاق کروں تو کوئی بات نہیں اگر مجھ سے کوئی مذاق کرے تو میں برا منا لیتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو تنقید کرنی آتی نہیں ہے ہم بدتمیز ہوجاتے ہیں۔

    ہانیہ عامر کے چہرے پر ایکنی کے حوالے سے یاسر حسین نے کمنٹس ’دانے دار‘ کرنے پر یاسر حسین نے کہا کہ ہانیہ میری ابھی بھی اچھی دوست ہے، میں نے ایک مذاق کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایک ڈرامے میں بچوں کے جنسی استحصال پر جب اداکار احسن خان کو منفی کردار پر ایوارڈ دیا گیا تو یاسر حسین نے کہا تھا کہ کاش میں بھی ایک بچہ ہوتا، جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔

    یاسر حسین نے کہا تھا کہ کسی نے مجھ پر غصہ نکالا اور ٹویٹ کردیا اور لوگوں نے اس پر تبصرہ کرنا شروع کردیا تھا۔

    ریپڈ فائر کا جواب دیتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ ہانیہ عامر، عاصم اظہر، اقرا عزیز بہت اچھی اداکارہ ہیں، صبا قمر میری پہلی اداکارہ، حدیقہ کیانی پاپ اسٹار ہیں، ماہر خان سپر اسٹار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے کچھ اداکار بہت سیاسی ہیں اور مجھے دوستوں اور دشمنوں کی پہچان نہیں ہے، عمران عباس کو میں اداکار نہیں مانتا ہوں، اداکار احسن خان کو میزبانی نہیں کرنی چاہئے۔

  • ’عورتوں کی کامیابی مردوں کو ہضم نہیں ہوتی‘

    ’عورتوں کی کامیابی مردوں کو ہضم نہیں ہوتی‘

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ مرد عورتوں کو لے کر اِن سکیور ہوتے ہیں اور عورتوں کی کامیابی مردوں کو ہضم نہیں ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کا سامنا کیا۔

    نادیہ خان نے کہا کہ عورت کامیاب ہو تو مرد اور عورتوں کے درمیان فرق پیدا ہوجاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شادی کی کامیابی میں نصیب کا عمل دخل بھی ہوتا ہے، ایسا بھی ہوتا ہے کہ پہلی شادی کامیاب نہیں ہوتی اس کے بعد دوسری شادی کامیابی سے ہم کنار ہوتی ہے۔

    مارننگ شوز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ میں نے جب مارننگ شو کیا اس میں کوئی پروگرام ایسا نہیں تھا جو متنازع ہو، میں نے کبھی اگلے روز معافی نہیں مانگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے شو کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی گئی تھی، میرے مارننگ شو میں سب لوگ آئے تھے اور جو لوگ رہ گئے تھے وہ بعد میں شو کا حصہ بنے۔

    نادیہ خان نے کہا کہ اگر میرے مارننگ شو میں کسی کو کوئی بات بری لگی ہو تو ان کی مرضی ہے اس میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔

    ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ آج کل مارننگ شوز کہاں ہیں، ختم ہورہے ہیں، مارننگ شوز ختم نہیں ہونے چاہئیں، صبح ٹی وی دیکھنے بیٹھتے ہیں تو بہت کم آُپشن ہوتا ہے پہلے ہر چینل پر شو ہوتا تھا مزہ آتا تھا کہیں نہ کہیں اپنی پسند کی چیز مل جاتی تھی۔

    نادیہ خان نے اعتراف کیا کہ پہلے ان کا رویہ کافی خراب تھا مگر اس میں تبدیلی آگئی ہے، پروڈیوسر جب ہوتے ہیں تو رویہ مختلف ہوتا ہے جب آپ اداکاری کررہے ہوں تو اس کو انجوائے کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نادیہ خان نے 2003 میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر مارننگ شو کی میزبانی کی تھی جس کا نام بریک فاسٹ نادیہ خان کے ساتھ تھا۔

  • وینا ملک نے ریحام خان کو ڈرامہ کوئین قرار دے دیا

    وینا ملک نے ریحام خان کو ڈرامہ کوئین قرار دے دیا

    کراچی: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو ڈرامہ کوئین قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مقبول پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ کے کٹہرے میں تنازعوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے وینا ملک نے ریحام خان کو ڈرامہ کوئین قرار دے دیا۔

    وینا ملک نے میزبان وسیم بادامی کے چبھتے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کام کرنا بہت بڑی غلطی تھی مگر بگ باس میں جانے پر شرمندگی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے متنازعہ فوٹو شوٹ پر بھارت میں کیس بھی کیا تھا، بھارتی فلموں میں جتنا چاہے کام کرلیں لیکن میری پہچان پاکستان ہے اور بھارت میں مجھے یاد نہیں رکھا جائے گا تاہم پاکستانی مجھے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

    وینا ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا طارق جمیل سے دو ماہ قبل ملاقات ہوئی تھی میں نے ان سے روتے ہوئے کہا کہ آپ سے تین وعدے کیے تھے پہلا یہ کہ ’میں کسی بیکار سی فلم میں کام نہیں کروں گی۔‘ وہ میں نے پورا کیا۔

    اداکارہ نے دوسرے وعدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کوئی برے اور بولڈ کپڑے نہیں پہنوں گی وہ بھی میں نے پورا کردیا۔‘

    تیسرے وعدے پر وینا ملک نے کہا کہ میں نے ان سے کہا تھا کہ میرے سر سے دوپٹہ نہیں اترے گا، یہ وعدہ مجھ سے پورا نہیں ہوسکے گا لیکن میں جب بھی سفر کرتی ہوں برقع پہنتی ہوں اور دوپٹہ مجھے بہت پسند ہے، میں چھ مہینے بعد یہ وعدہ بھی پورا کردوں گی۔

    پروگرام میں شفاعت علی نے صحافی سہیل وڑائچ کا روپ دھارا اور وینا ملک کی فلم کے ہیرو بنے، وینا ملک سے جب پوچھا گیا کہ سہیل وڑائچ کے ساتھ ہیروئن آنا قبول ہے جس پر وینا نے کہا کہ میں ایک بار قبول ہے کہہ کر پچھتا رہی ہوں دوسری بار نہیں کہنا چاہتی۔

  • کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم، کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ کل سے شروع ہوگا

    کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم، کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ کل سے شروع ہوگا

    کراچی: پی ایس ایل سیزن فور کا آغاز 14 فروری سے ہورہا ہے تاہم کرکٹ کے دیوانوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کرکٹ کا سب سے بڑا شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ کل رات 11 بجے سے نشر ہوگا۔

    وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات اور منفرد انداز، پروگرام کی خاص بات ہیں، شو میں مختلف شخصیات کا روپ دھارے شفاعت علی فن کا جادو جگائیں گے، معروف کامیڈین سخاوت ناز بھی ہر لمحہ پرجوش کا حصہ ہوں گے۔

    میچ پر تبصرے کے لیے سابق کھلاڑیوں کی ٹیم زبردست تجزیہ کرے گی جن میں معروف بلے باز باسط علی اور سابق بولر تنویر احمد شامل ہیں۔

    پی ایس ایل سیزن فور کے تمام میچز پر پیش گوئیاں بھی کی جائیں گی، ستاروں کی چال سے میچ کا حال اور جیتنے والوں سے متعلق پیش گوئیاں کی جائیں گی اور پیش گوئی درست ثابت پوائنٹس دئیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرکٹ پروگرام ہر لمحہ پرجوش جو شائقین کی جانب سے کافی سراہا جاتا رہا ہے، کراچی کے شہری شو میں خصوصی طور پر شرکت کرتے ہیں اور پروگرام کو انجوائے کرتے ہیں۔

  • نواز شریف کنجوس، آصف زرداری بندے کی قیمت لگانا جانتے ہیں: شیخ رشید

    نواز شریف کنجوس، آصف زرداری بندے کی قیمت لگانا جانتے ہیں: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کنجوس ہیں وہ بندے کی قیمت نہیں لگاتے لیکن آصف زرداری بندے کی قیمت لگانا جانتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا آصف زرداری چھوٹی عدالتوں سے بچ نکلنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”جمہوریت شریف یا زرداری خاندان کو قبول کرنے کو تیار نہیں، جمہوریت کے پاس بھی آپشن صرف عمران خان ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شیخ رشید” author_job=”وفاقی وزیر ریلوے”][/bs-quote]

    شیخ رشید کا کہنا تھا ’آصف زرداری کا کیس نواز شریف کی طرز کا ہے، یہ لوگ کسی این آر او کی سازش کی طرف جا رہے ہوتے ہیں، شہباز شریف این آر او کی کوشش میں ہیں، نواز شریف کا نہیں معلوم۔‘

    انھوں نے کہا کہ جنوری، فروری اور مارچ اہم مہینے ہیں، 30 مارچ تک معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، 2019 پاکستان اور شاید دنیا کا سب سے اہم ترین سال ہے، پاکستان بحران سے نکل گیا تو اوپر چلا جائے گا، بحران ختم نہیں ہوا تو 180 ڈگری گر جائیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا ’نواز شریف کو شہباز شریف کی باتیں اب سمجھ آ رہی ہیں، مجھ سمیت تمام سیاست دانوں کا انجام برا دکھائی دے رہا ہے، دعا ہے 70 سالہ سیاست دان لوٹی دولت واپس لے آئیں۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  شیخ رشید کا ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان


    انھوں نے کہا ’لوگ کام کرنے پر ووٹ دیتے ہیں، وزیر بننے کی بنیاد پر نہیں، عمران خان نے 20 فی صد بھی ڈیلیور کر دیا تو لوگ ہمیں معاف کر دیں گے ورنہ اگلے الیکشن میں معاف نہیں کیا جائے گا، عمران خان سے جتنی محنت ہو سکتی ہے وہ کر رہے ہیں۔‘

    [bs-quote quote=”عمران خان نے 20 فی صد بھی ڈیلیور کر دیا تو لوگ ہمیں معاف کر دیں گے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا ’شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے خلاف عدالت جا رہا ہوں، یہ چاہتے ہیں نیب کیسز سے نکالا جائے پھر یہ تمام قانون منظور کرا دیں گے، حکومت میں بعض لوگوں کی رائے ہے اسمبلی ان کو راضی رکھ کر چلائی جائے۔‘

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری خاندان کی سیاست نہیں دیکھ رہا، جمہوریت شریف یا زرداری خاندان کو قبول کرنے کو تیار نہیں، وہ دونوں خاندانوں سے روٹھ چکی ہے، جمہوریت کے پاس بھی آپشن صرف عمران خان ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا ’ریل کا پہیہ نہیں چلے گا تو معیشت نہیں چلے گی، کے سی آر کی آڑ میں 4 ہزار بڑے گھر رکاوٹ ہیں، کراچی سرکلر ریلوے اب بحال نہیں ہوئی تو کبھی نہیں ہو سکتی، سندھ حکومت خالی کرائے متاثرین کو ریلوے اراضی ہم دیں گے، بلاول بھٹو کو دعوت دیتا ہوں میرے ساتھ ٹرین کا سفر کریں، پی پی سندھ حکومت کے دور میں کراچی بہتر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔‘