Tag: وشاکاپٹنم

  • لڑکی ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    لڑکی ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    وشاکھاپٹنم: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ریلوے اسٹیشن پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، جب ایک طالبہ ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گئی۔

    اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس میں لڑکی کو ریل اور پلیٹ فارم کے درمیان بری طرح پھنسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے اور اہل کار اسے نجات دلانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

    یہ واقعہ شہر وشاکھاپٹنم کے ڈوواڈا اسٹیشن پر پیش آیا، جب گنٹور رائے گڑھ ٹرین سے اترنے والی ایک طالبہ کا پیر پھسل گیا اور وہ ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گئی۔

    اہل کاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرین روک دی، جس سے لڑکی ایک خوف ناک انجام سے بال بال بچ گئی۔

    لڑکی کافی دیر تک پھنسی رہی، اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شدید تکلیف میں تھی، تاہم اہل کار اسے تسلی دیتے رہے، بعد ازاں اسے پلیٹ فارم سے نکال لیا گیا اور فوری پر اسپتال منتقل کر دیا۔

  • وشاکاپٹنم: بھارت کا بحری جہاز ڈوب گیا، ایک سیلر ہلاک

    وشاکاپٹنم: بھارت کا بحری جہاز ڈوب گیا، ایک سیلر ہلاک

    وشاکاپٹنم :بھارتی بحریہ کا جہاز ڈوبنے سے ایک نیوی سیلرہلاک ہوگیا جبکہ تین اہلکاروں کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وشاکاپٹنم بندرگاہ پرتعینات بھارتی بحریہ کے جہاز کو معمول کی مشق سے واپسی پرحادثہ پیش آیا، جہاز میں بھارتی بحریہ کے اٹھائیس اہلکار سوار تھے، جن میں چوبیس کوبچا لیا گیا جب کہ تین کی تلاش جاری ہے۔

    زرائع کے مطابق جہاز معمول کی تارپیڈو کی تلاش میں تھا کہ وہ اسٹیئرنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں پانی بھر جانے سے ڈوب گیا، ایک سوبارہ ٹن وزنی اور ساڑھے اٹھائیس میٹرطویل جہاز وشاکا پٹنم کے ساحل سے پینتیس ناٹیکل میل دورجنوب میں ڈوبا۔