Tag: وصولیاں

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانی کی مدت اکیس نومبر تک بڑھادی

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانی کی مدت اکیس نومبر تک بڑھادی

    اسلام آباد: ایف بی آر نےٹیکس گوشوارےجمع کرانی کی مدت میں اکیس روزکی توسیع کردی۔۔گوشوارےاکیس نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

    ترجمان ایف بی آرکےمطابق ٹیکس دہندگان کی مشکلات کو دیکھتے ہوئےانکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانے کی آخری تاریخ اکیس نومبر تک بڑھادی گئی ہے، ایف بی آرکاٹیکس گوشوارےآن لائن جمع کرانےکا نظام کئی روز سےانتہائی سست روی کا شکارتھا جس کی وجہ سےاکتیس اکتوبر آخری تاریخ کو لاکھوں ٹیکس دہندگان گوشوارے جمع کرانےسےمحروم رہ گئےتھے۔

    سینیئرممبر ایف بی آر شاہد حسین اسدکےمطابق آخری تاریخوں میں لاکھوں گوشوارےایک ساتھ جمع کرانےسے ایسا ہوا، جبکہ کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کےسابق صدر علی رحیم کا کہنا تھاکہ آن لائن سسٹم کا بیٹھ جانا ایف بی آر کی نااہلی تھی۔

  • پارلیمینٹرینز کےگوشوارے جمع کرانیکا کل آخری دن

    پارلیمینٹرینز کےگوشوارے جمع کرانیکا کل آخری دن

    اسلام آباد: منتخب ارکان اسمبلی کی جانب سےاپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، تین سو ساٹھ ارکان نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرادیئے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تین سوساٹھ ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کروادیئے ہیں، گوشوارے جمع کرانے والوں میں فاروق ایچ نائیک اعتزاز احسن سکندر بوسن ، شاہی سید بھی شامل ہیں، قومی اسمبلی کے ایک سو چالیس، سینٹ کے پچپن ،پنجاب اسمبلی کے 63 سندھ اسمبلی کے 53 خیبر پختونخوا کے34 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 15 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کر وائیں ہیں، کل گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے ۔

  • ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

    ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

    اسلام آباد: ایف بی آرنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے آخری تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، ان اکتیس اکتوبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

    انکم ٹیکس گشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ اکتیس اکتوبرہوگئی، تفصیلات کے مطابق گوشوارے جمع کروانے کی اصل آخری تاریخ اکتیس اگست تھی جس میں دو بار ایک ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

  • ٹیکس وصولی میں کوئی کمی نہیں آئی،ایف بی آر

    ٹیکس وصولی میں کوئی کمی نہیں آئی،ایف بی آر

    اسلام آباد: ایک طرف توحکومت دھرنوں سے ملکی خزانے کو ہونے والے نقصانات کا راگ الاپ رہی ہے تو دوسری جانب ایف بی آر کہتا ہے کہ ٹیکس وصولی میں کوئی کمی نہیں آئی۔

    فیڈرل بورڈآف ریونیوکےترجمان اورممبران لینڈ ریونیو شاہد حسین اسد نے کہا ہے رواں ماہ چھبیس اگست تک ایک سو چونتیس ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بائیس فیصد زائد ہیں۔

    گزشتہ سال اس دوران ایک سو دس ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کے باوجود اگست کے دوران ٹیکس وصولیوں میں بیس فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔سیاسی گرماگرمی سے اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی دیکھنےمیں آئی لیکن ایف بی آرکی وصولیاں ٹریک پر رہیں۔

  • ٹیکس وصولیوں میں 16.4 فیصد کا اضافہ

    ٹیکس وصولیوں میں 16.4 فیصد کا اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کے دوران جولائی سے نومبر 2013ء تک ٹیکس وصولیوں میں 16.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 798 ارب 60 کروڑ روپے کے محصولات وصول کئے گئے۔

    رواں مالی سال 2013-14ء کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف 2475 ارب ہے ، جس میں سے جولائی 2013ء سے نومبر 2014ء کے دوران 798 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی، جس میں سے براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 271 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں 393 ارب 70 کروڑ روپے، فیڈرل ایکسائز کی مد میں 46 ارب 30 کروڑ اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 87 ارب 60 کروڑ روپے وصول کئے گئے، گذشتہ مالی سال کے دوران جولائی سے نومبر کے دوران 685 ارب روپے وصول ہوئے تھے۔