Tag: وضاحت طلب

  • پاکستانی پائلٹوں کے مشتبہ لائسنسز ، ایک اور غیر ملکی ایئرلائن نے بھی وضاحت طلب کرلی

    پاکستانی پائلٹوں کے مشتبہ لائسنسز ، ایک اور غیر ملکی ایئرلائن نے بھی وضاحت طلب کرلی

    اسلام آباد : پائلٹوں کے مشتبہ لائسنسز کے معاملے پر ایتھوپین ائیرلائن نے سول ایوی ایشن سے پاکستانی پائلٹوں کی اسناد اور لائسنس سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ، یورپی یونین، یوکے کے بعد پائلٹوں کےمشتبہ لائسنسز کے حوالے سے ایتھوپین ائیرلائن نے بھی سول ایوی ایشن سے وضاحت طلب کر لی اور ائیرلائن انتظامیہ نے پاکستانی پائلٹوں کی اسناد اور لائسنس سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔

    ایتھوپین ائیرلائن انتظامیہ نے وزارت خارجہ اور سی اے اے حکام کو خط لکھا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹوں کے مشتبہ لائسنسز نے دنیا بھر کی طرح ایتھوپیا میں بھی تشویش پیدا ہوئی ، ایتھوپین ائیرلائن میں 5 پاکستانی پائلٹ کام کررہے ہیں۔

    خط میں کہا گیا پائلٹس میں میاں طاہر ریحان، شہزاد عزیز، محمد جمیل، انعام اللہ جان اور محمد سہیل شامل ہیں ، پانچوں پائلٹ گزشتہ ایک سال سے ایتھوپین ائیرلائن بطور کپتان خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

    ایتھوپین ائیرلائن کا کہنا ہے کہ مشتبہ لائسنس کے حوالے سے ائیرلائن سی ای او کی پاکستانی پائلٹس سے میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں پائلٹس کی نوکریاں لائسنس اور اسناد کی تصدیق سے مشروط کی گئی ہیں۔

    خط میں مزید کہا گیا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پانچوں پائلٹس کی اسناد اور لائسنس کے اصلی یا جعلی ہونے سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کرے، پاکستانی سی اے اے سے لائسنز ہولڈر پائلٹس 30سال تک پی آئی اے میں بھی کام کرتے رہے ہیں، پائلٹس کو لائسنسز کئی برس قبل سی اے اے پاکستان نے جاری کی۔

  • معین خان برسبین سے براستہ دبئی کراچی پہنچ گئے

    معین خان برسبین سے براستہ دبئی کراچی پہنچ گئے

    کراچی: چیف سلیکٹر معین خان برسبین سے براستہ دبئی کراچی پہنچ گئے، سابق کپتان ایک دن آرام کے بعد چئیرمین پی سی بی سے ملاقات کے لئے لاہور جائیں گے۔

    پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان گزشتہ شب برسبین سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے تھے، طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد معین خان فلائیٹ ای کے سکس زیرو ایٹ کے ذریعے براستہ دبئی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ میڈیا سے نظرے چرا کر خاموشی سے گھر کے لئے روانہ ہوگئے۔

    دوسری جانب ناراض شائقین کا غصہکم ہونے کا نام ہی نہیں لے راہا ہے، ٹیم کی ناقص کارکردگی اور معین خان کی کسینو جانے پر ناراض شائقین گندے انڈوں کے ساتھ ان کا استقبال کرنے کے لئے آئیر پورٹ پہنچے گئے۔

     ناراض شائقین کی معین خان سے ملاقات نہ ہوسکی تو احتجاجی طور پر انڈے اپنے ہی سر پر پھوڑ ڈالے۔

     شائقین کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی صفر ہے اور چیف سلیکٹر کسینو میں رنگ رلیاں منا رہے ہیں، معین خان ایک روز کراچی میں قیام کے بعد لاہور جاکر چیئرمین پی سی بی کو تحریری معافی نامہ پیش کرینگے،ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔

  • معین خان بڑی رقم کےساتھ کسینوکےوی آئی پی لاؤنج میں تھے، عینی شاہد کا انکشاف

    معین خان بڑی رقم کےساتھ کسینوکےوی آئی پی لاؤنج میں تھے، عینی شاہد کا انکشاف

    کراسٹ چرچ: عینی شاہد نے معین خان کا بھانڈا پھوڑ دیا معین خان نے کسینو کے وی آئی پی لاؤنج میں جوا کھیلا تھا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میچ سے ایک رات قبل معین خان کافی دیر تک کرائسٹ چرچ کے کسینو میں رہے۔

    عینی شاہد نےاےآروائی نیوزکی خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معین خان رات 2 بجے سے تقریباَ ساڑھے 3 بجے تک کسینو کےوی آئی پی لاؤنج میں تھے،ان کےپاس بڑی رقم تھی ،دس سےپندرہ ہزارڈالر کاجوا کھیلا ہوگا۔

    عینی شاہد نے ایک اور انکشاف کیا کہ کیسینو میں معین خان کے ساتھ جیونیوز کے اینکر یحیٰی حسینی بھی تھے۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ میں نے خود بیگم معین خان کو بھی کیسینو میں بڑی رقم کے ساتھ  جواء کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں عینی شاہد کا کہنا تھا کہ معین خان کسینو کےوی آئی پی لاؤنج میں تھے اور وی آئی پی لاونج میں داخلے کے لئے کم از کم دس سے پندرا ہزار ڈالر درکار ہوتے ہیں۔

    کیسینو میں موجود ایک پاکستانی نژاد ڈاکٹر نے بھی معین خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کی بدترین شکست کے بعد چیف سلیکٹر کو کیسینو میں دیکھ کر حیرت ہوئی۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ  ان کے کچھ ساتھیوں نے بھی معین خان کے ساتھ تصویریں بنوائی ہیں جہیں حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ  بطور ثبوت اے آر وائی نیوز کو پیش کی جاسکیں۔

  • کیسینو جانے پرچیف سلیکٹرمعین خان سے وضاحت طلب

    کیسینو جانے پرچیف سلیکٹرمعین خان سے وضاحت طلب

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیسینو جانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے ایک روز قبل قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان کسینو میں دیکھے گئے تھے۔

    پی سی بی نے معین خان سے کیسنو جانے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ معین خان کیسینو میں کیا کررہے تھے، پی سی بی نے معین خان کو شوکاز جاری کردیا ہے۔

    شوکاز نوٹس میں استفسارکیا گیا ہے کہ وہ کسینومیں کیوں گئے تھے،اس کی وضاحت کریں  ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق میڈیا میں اُنیوالی اُن خبروں پر نوٹس لیاگیا ہے۔

    جن میں بتایاگیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے میچ سے ایک دن قبل معین خان جوئے کے اڈے پر گئے تھے ۔

    ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی سی بی مسلسل شکستوں کی وجہ سے پہلے بھی معین خان سے خوش نہیں تھے اوراب کسینوکی خبروں نے مزید بگاڑ پیداکر دیا ہےاور پاکستان کی ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست پر بھی سوال پیدا ہورہے ہیں۔

  • چئیرمین پی سی بی نے محمد حفیظ سے بیان کی وضاحت طلب کرلی

    چئیرمین پی سی بی نے محمد حفیظ سے بیان کی وضاحت طلب کرلی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے محمد حفیظ سے اسکواڈ سے باہر ہونے کے بیان کی وضاحت طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ گزشتہ روز لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر معین خان سمیت ٹور سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے سے پہلے ان سے پوچھا تک نہیں گیا۔ ان کی انجری دو ہفتے میں ٹھیک ہوجاتی۔ ایک ہفتہ گزر چکا تھا لیکن سلیکشن کمیٹی نے انہیں بتایا کہ ان کا متبادل طلب کرلیا گیا ہے۔

    پروفیسر کے بیان نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے محمد حفیظ سے بیان کی وضاحت طلب کرلی ہے۔