Tag: وطن

  • پاکستانی ایتھلیٹس کی وطن واپسی، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    پاکستانی ایتھلیٹس کی وطن واپسی، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    کراچی: اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں سبز پرچم بلند کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹس وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز  2023 میں شرکت کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹس وطن واپس پہیچ گئے ہیں جہاں قومی دستے کے ارکان نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔

    اسنوکر چیمپئن کی وطن واپسی، ایئرپورٹ پر کوئی استقبال کے لیے نہیں آیا

    پاکستان نے جرمنی کے شہر برلن میں منعقدہ گیمز کے گیارہ کھیلوں میں شرکت کی، مختلف مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس نے 10 گولڈ میڈلز، متعدد سلور اور برونز میڈل جیتے ہے۔

    اس کے علاوہ پاور لفٹنگ میں سیف اللہ سولنگی نے دو گولڈ، ایک سلور اور ایک براونز میڈل جیتا ہے۔

  • وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا کے خاندانوں کو قوم کا خراجِ عقیدت

    وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا کے خاندانوں کو قوم کا خراجِ عقیدت

    لاہور: وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا کے خاندانوں کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

    حوالدار ناصر محمود شہید نے 14 جولائی کو دہشتگردوں کیخلاف دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، انہوں نے وطن عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔

    حوالدار ناصر محمود شہید کے والد نے کہا کہ جب والدین کو بیٹے کی شہادت کی خبر ملتی ہے تو قیامت تو ٹوٹتی ہے، بیٹا کہا کرتا تھا کہ ابو آپ کا وقت اور تھا اب وقت کا کچھ اور ہے، اب ہمارا دشمن ہمارے اندر ہی بیٹھا ہے۔

    والد نے کہا کہ توڑ  پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میرے لئے بہت بڑا صدمہ ہیں،  9 مئی کے حوالے سے اتنا ہی کہوں گا کہ دشمن بھی یہ کام نہیں کر سکا، جنہو ں نے یہ کام کیا ہے اُن کو قرار واقعی سزا ہونی چاہیے۔

    شہید کے والد کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کر کے بہت غلط کیا، آج انہی شہیدوں کے طفیل ہم یہاں بیٹھے ہیں، میرا سب کو یہ پیغام ہے کہ شہدا کی قدر کریں، اس میں ملوث تمام افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

    شہید کے بھائی نے کہا کہ ناصر میرا بازو تھا، اب جب وہ نہیں ہے اس دنیا میں تو معلوم ہوتا ہے کہ میری کوئی چیز کھو گئی ہے، مجھے ناصر کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے، بھائی نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے۔

    حوالدار ناصر محمود شہید کے بھائی نے مزید کہا کہ جب مجھے شہادت کی خبر ملی تو میں شکر الحمداللہ کہا کیونکہ وہ اپنی زندگی سنوار گیا، جس شان سے ناصر گیا ہے شہادت کی موت لے کر، اُس پر ہمیں فخر ہے۔

    شہیدحوالدار کی بیٹی نے کہا کہ جب میں کسی کو دیکھتی ہوں کہ وہ اپنے بچوں سے پیار کر رہے ہیں مجھے ابو کی  زیادہ یاد آتی ہے، ابو کہتے تھے کہ کبھی جھوٹ مت بولنا وہی بات مجھے سب سے زیادہ یاد آتی ہے، عید کے موقع پر بھی ابو کی بہت یاد آتی ہے، جب اکیلی ہوتی ہوں تو  احساس ہوتا ہے کہ ابو میرے ساتھ ہیں۔

    شہید حوالدار کی بہن  کا کہنا تھا کہ  شہید کی بہن ہونے پر مجھے بہت فخر ہے، بھائی کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے جیسے ہمارا دوست ہم سے چھن گیا ہو، جب ناصر آخری پر چھٹی آیا تو والدہ کے پاؤں پکڑ کر کہنے لگے کہ امی دعا کرنا کہ میں شہید ہو کر آؤں۔

    حوالدار ناصر محمود شہید کے بیٹے نے کہا کہ میں بڑا ہوکر آرمی جوائن کروں گا اور بابا کے جیسے اس ملک کی خاطر شہید ہوں گا۔

  • جرمنی کا وطن میں چھٹیاں منانے والے شامی مہاجرین کی سیاسی پناہ ختم کرنے کا اعلان

    جرمنی کا وطن میں چھٹیاں منانے والے شامی مہاجرین کی سیاسی پناہ ختم کرنے کا اعلان

    برلن:جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا ہے کہ چھٹیاں منانے کے لیے شام جانے والے مہاجرین کو جرمنی میں حاصل سیاسی پناہ ختم کر دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے ملک میں مقیم ایسے شامی مہاجرین کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا جو مختصر مدت کے لیے چھٹیاں منانے اپنے وطن واپس جاتے ہیں۔

    حالیہ دنوں میں کچھ مہاجرین چھٹیاں منانے وطن لوٹے اور بعد ازاں انہوں نے شام میں چھٹیاں مناتے ہوئے تصاویر اور پیغامات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے تھے۔

    زیہوفر کا کہنا تھاکہ اگر کوئی شامی مہاجر چھٹیاں منانے کے لیے باقاعدگی سے شام جاتا ہے تو وہ یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ اسے شام میں خطرہ ہے، ہم ایسے افراد سے (جرمنی میں انہیں فراہم کردہ) مہاجر کا درجہ واپس لے لیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جرمن حکام کو جوں ہی کسی مہاجر کے اپنے آبائی وطن جانے کی اطلاع ملے گی، وہ اس کے پناہ کے درجے کے بارے میں فوری طور پر تحقیقات اور کارروائی شروع کر دیں گے۔

    وطن اور قدامت پسند جرمن وزیر داخلہ نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان کی اس پالیسی سے کتنے مہاجرین متاثر ہوں گے،جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرت اور مہاجرین (بی اے ایم ایف) کے اہلکار چھٹیاں منانے کے لیے اپنے آبائی وطنوں کا رخ کرنے والے مہاجرین پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں کے دوران کئی ایسے واقعات سامنے آئے جن میں بی اے ایم ایف نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور معلومات کی بنا پر مہاجرین کو خبردار کیا۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک شام کی خراب صورت حال کے باعث شامی مہاجرین کو جرمنی سے ملک بدر کر کے ان کو واپس وطن بھیجے جانے پر پابندی عائد ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ پابندی رواں برس کے آخر میں ختم ہو جائے گی تاہم شام کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر پابندی کی مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کی وطن واپسی

    پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کی وطن واپسی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے، کپتان آج دوپہر کو کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین کراچی جبکہ بابراعظم، امام الحق اور آصف علی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ فخرزمان ، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور عماد وسیم اسلام آباد جبکہ فاسٹ باؤلر حسن علی اور حارث سہیل بھی وطب واپس آنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    فاسٹ باؤلر وہاب ریاض، محمد عامر، محمد حفیظ اور شعیب ملک انگلینڈ میں ہی مزید کچھ روز قیام کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آج دوپہر کو کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے تین مچیز میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہونے والی ٹیم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے پی سی بی کرکٹ کمیٹی رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کرے گی۔

  • وطن کو جلد مشکلات سے نکال لیں گے: وزیر اعظم کا عید کے موقع پر خصوصی پیغام

    وطن کو جلد مشکلات سے نکال لیں گے: وزیر اعظم کا عید کے موقع پر خصوصی پیغام

    اسلام آباد: وزیر  اعظم عمران نے تمام پاکستانیوں کو عیدالفطرکی مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت بہت جلد وطن عزیز کو معاشی اور معاشرتی مشکلات سے نکال لے گی.

    تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند نظر آگیا ہے، کل پورے ملک میں عید الفطر مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے سے منائی جائے گی.

    اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ خدا کا شکراداکرتا ہوں کہ اس نے ہمیں خوشیوں بھرا یہ دن عطا کیا.

    وزیراعظم نے کہا کہ اس دن کامقصد مسلمانو ں میں اتحاد، اخوت، سخاوت کوفروغ دینا ہے، ضرورت مند عزیز و اقارب کو بھی عیدکی خوشیوں میں شریک کریں، بخل، حسد،لالچ اور نفرت جیسے منفی رجحانات پرقابو پا کرسخاوت کو فروغ دیں.

    مزید پڑھیں: افواج پاکستان کی جانب سے اہل وطن کوعید مبارک

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ترقی وخوش حالی کے لیے صحیح سمت میں سفرکا آغاز کر دیا ہے، بہت جلد وطن عزیز کو معاشی ومعاشرتی مشکلات سے نکالیں گے، ریاست مدینہ کی طرزپرفلاحی ریاست میں ڈھالنےمیں کامیاب ہوں گے.

    انھوں نے کہا کہ حکومت حقیقی فلاحی ریاست کے لیے ذمہ دارانہ کردارادا کرتی رہے گی، آپ کی محنت یقینی طورپراس مقصد کےحصول کے لیے معاون ہوگی.

  • جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیامیں شاندارپرفارمنس کےبعدوطن واپس پہنچ گئی

    جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیامیں شاندارپرفارمنس کےبعدوطن واپس پہنچ گئی

    لاہور: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی،ہاکی ٹیم نےسلطان آف جوہر کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کوالالمپور سے قومی ائیر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچی۔جونئیر ہاکی ٹیم نے جوہر بارو میں ہونے والے سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں شرکت کی اور ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    جونیئر ہاکی ٹیم کےہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیااوراب ان کا اگلا ہدف بھارت میں ہونے والا جونئیر ہاکی ورلڈ کپ ہے لیکن میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت درکار ہے۔

    مزید پڑھیں:سلطان آف جوہار جونئیر ہاکی: آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

    یاد رہے کہ پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کو فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کےدرمیان ایونٹ کا فائنل ملائیشیا کے شہر جوہاربارو میں ہوا جہاں دونوں ٹیموں میں دلچسپ مقابلے کےبعد حریف ٹیم نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو1-3 سے شکست دے کر فائنل جیت لیاتھا۔