Tag: وطن روانہ

  • سری لنکن ٹیم وطن روانہ، پاکستانیوں نے دل جیت لیے

    سری لنکن ٹیم وطن روانہ، پاکستانیوں نے دل جیت لیے

    کراچی: سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد اپنے وطن روانہ ہوگئی، پاکستانی عوام اور شائقین نے مہمان ٹیم کے دل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کو کڑی سیکیورٹی میں ہوٹل سے ایئرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں سے وہ اپنے وطن کے لیے روانہ ہوگئے، سری لنکن ٹیم نے بہترین میزبانی پر پاکستان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

    سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے کی جانب سے بہترین انتظامات اور سیکیورٹی پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا گیا۔ جبکہ اینجلومیتھیوز نے بھی شاندار مہمان نوازی پر پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔

    مہمان ٹیم جہاں پاکستانی عوام کے پرستار ہوئے وہیں قومی کھانوں کے بھی شوقین ہوگئے۔

    شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوزیشن بہتر

    واضح رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ اپنے نام کیا، قومی ٹیم نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں 263 رنز سے شکست دی، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بولرز اور بلے باز دونوں چل گئے۔

    سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستانی بولرز نے کسی کھلاڑی کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور فتح اپنے نام کی، قومی ٹیم کی اس شاندار فتح کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں فتح نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوزیشن بہتر کردی، قومی ٹیم نے 80 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرا نمبر حاصل کرلیا ہے۔

  • ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا جے ایف 17تھنڈر طیارے کا معائنہ ،  وطن روانہ

    ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا جے ایف 17تھنڈر طیارے کا معائنہ ، وطن روانہ

    اسلام آباد: ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن روانہ ہوگئے ، مہاتیر محمد نے روانگی سے قبل جے ایف 17تھنڈر طیارے  کا معائنہ بھی کیا ،  انھوں نے  جے ایف17طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو واپس روانہ ہو گئے، نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔

    روانگی سے قبل پاک فضائیہ کی جانب سے ملیشین وزیراعظم کو جیکٹ تحفے میں دی گئی، اعلیٰ حکام نے مہاتیر محمد جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اہم فیچرز سے آگاہ کیا۔

    ملائیشیا کے وزیر اعظم نے پاک چین اشتراک سے تیار ہونے والے جدید ترین لڑاکا طیارے میں گہری دلچسپی لی، انہوں نے اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے کامعائنہ بھی کیا اور اس کے مختلف حصے دیکھے۔

    یوم پاکستان پریڈ میں پاک فضائیہ کے جےایف سیونٹین تھنڈر طیارے نے تھنڈرٹرن کئے اور فضا میں قوس و قزح کے رنگ بکھیردیئے، جس پر شرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

    خیال رہے ملیشین وزیراعظم نے جے ایف17طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کودفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

    مزید پڑھیں :‌ ملیشیا کا جے ایف 17 طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

    یاد رہے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو یوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان اعزاز کی حیثیت سے شرکت کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے خصوصی طورپر مدعو کیا گیا، 21 مارچ کو ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین دوزہ دورے پر پاکستان آئے تھے ، اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیر اعظم عمران خان سے ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات کئے، انہوں نے صدر مملکت کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

    دورے میں ملیشیا کے وزیر اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کی ، اس موقع پر پاکستان اور ملیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

    ملیشیا وزیراعظم نے پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کاپلانٹ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کےلئے گاڑیوں کا پلانٹ لگانا تحفہ ہے جبکہ مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو”پروٹون کار "تحفے میں بھی دی۔

    ملیشیا وزیراعظم مہاتیر محمد نے صدر مملکت سے بھی ملاقات کی، صدر مملکت نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور پائیدار پاک ملائیشیا دوستی کے لئے ان کی گرا ں قدر خدمات میں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز “نشان پاکستان” بھی عطا کیا، جس کے بعد مہاتیر محمد یوم پاکستان پر مدعو کرنے پر اور پاکستان کا اعلیٰ سول ایوراڈ نشان پاکستان دینے پر شکریہ ادا کیا۔

    ملیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ہمراہ یوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان اعزاز کی حیثیت سے شرکت کی اور انہیں مسلح افواج کی جانب سے سلامی دی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے روانہ

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے روانہ

    جدہ : وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرکے جدہ سے روانہ ہوگئے، سعودی وزیراطلاعات نے وزیراعظم کو شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے  روانہ ہوگئے، جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی وزیر اطلاعات مشعال بن مجید اور دیگر حکام نے انہیں رخصت کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کیا، عمران خان کی آمد سعودی عرب کی اہمیت کی عکاس ہے۔

    وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات

    سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سے ملاقات کے موقع پر مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور چوہدری فواد بھی موجود تھے، وزیرِ اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

  • مصباح الحق سسر کےانتقال پرٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ

    مصباح الحق سسر کےانتقال پرٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ

    لاہور:قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر انتقال کرگئے جس کہ وجہ سےوہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق بی سی بی کا کہناہے کپتان مصباح الحق اپنے سسر کے انتقال کی وجہ سے پاکستان واپس آرہے ہیں لہٰذا وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مصباح الحق کی غیر موجودگی میں پاکستان ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

    خیال رہے کہ یہ ٹیسٹ میچ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے لیے بھی یادگار تھا اور یہ بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا 50 واں ٹیسٹ میچ تھا اوروہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 16 ویں کپتان ہیں۔

    مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نےپاکستان کو8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 نومبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتر ی حاصل ہے۔

  • دو روزہ دورہ مکمل، ترک صدر وطن روانہ

    دو روزہ دورہ مکمل، ترک صدر وطن روانہ

    لاہور: ترک صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورہ مکمل کر کے ترکی روانہ ہوگئے۔ ائیرپورٹ پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ترک صدر کو الوداع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کل پاکستان پہنچنے والے ترک صدر دو روزہ کامیاب دورے کے بعد وطن روانہ ہوئے، وطن روانگی سے قبل وہ لاہو پہنچے جہاں اُن کا شاندار استقبال کیا گیا اور اُن کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

    lhr-3

    اسلام آباد سے ترک صدر مختصر دورے پر لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں اُن کا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمان صدر کے استقبال کے لیے ائیرپورٹ سے لے کر حضوری باغ تک سڑکوں کو سبز اور لال برقی قمقوں سے سجایا گیا تھا۔

    lhr-4

    حضوری باغ پہنچنے پر رجب طیب اردگان کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی کھانے تیار کیے گئے تھے۔ تقریب میں موسیقی کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں پاکستانی فنکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

    lhr1

    ائیرپورٹ سے بادامی باغ تک سیکیورٹی سے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس کی نفری سے ساتھ حفاظت پر ہیلی کاپٹر بھی پروٹوکول میں شامل تھا۔ مہمان صدر کی اہلیہ پاکستان دورے پر بہت خوش نظر آئیں۔

    lhr2

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دیے گئے عشایے میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی بعد ازاں رجب طیب ارگان اپنی اہلیہ کے ہمراہ وطن روانہ ہوگئے۔

  • امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی دو روزہ دورے کے بعد وطن روانہ

    امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی دو روزہ دورے کے بعد وطن روانہ

    اسلام آباد: امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی روزہ دورے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔

    امیر قطر کو وزیرِاعظم نواز شریف نے نور خان ائیر بیس پر رخصت کیا، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی گزشتہ روز پاکستان پہنچےتھے، انہوں نے یومِ پاکستان کی تقریبات میں شرکت سمیت وزیرِاعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

     شیخ تمیم بن حماد نے دورہ کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون کے پہلے ایگزیکٹیو پروگرام کےسمجھوتے پر دستخط کئے جبکہ پاکستان کے ساتھ کئی اہم معاہدوں پر دستخط بھی کئے۔

    گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف اور دیگر حکام نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کا استقبال کیا، امیر قطر نے اپنے وفد کے ساتھ وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اموراورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور قطر کے درمیان کھیل اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تعاون کےمعاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔

    تقریب میں وزیرِاعظم نواز شریف وفاقی وزراء اور امیر قطر بھی موجود تھے، وزیرِاعظم نواز شریف نے قطر کے امیر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، جس میں وفاقی وزراء مسلح افواج کے سربراہ ، وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، چوہدری اعتزاز احسن، راجہ ظفر الحق سمیت دیگر سرکاری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔