Tag: وطن واپس

  • شام میں پھنسے 318 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    شام میں پھنسے 318 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    شام میں پھنسے 318 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں پھنسے 318 پاکستانی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں، شام سے لبنان کے شہر بیروت پہنچنے والے پاکستانی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے وطن پہنچے ہیں۔

    پاکستان پہنچنے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے استقبال کیا، احسن اقبال نے کہا شام کی تازہ صورتحال کے باعث زائرین وہاں پھنس گئے تھے۔

    وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو خیریت سے ملک واپس آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی پر لبنان کے وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔

     یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے لبنانی وزیر اعظم سے رابطہ کیا تھا اور وزیر اعظم کی درخواست پر لبنان نے پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کئے تھے۔

    واضح رہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے قبضے کے نتیجے میں معزول صدر بشارالاسد کے طویل مدتی اقتدار کا خاتمہ ہوگیا تھا جس کے بعد محمد البشیر کو شام میں عبوری حکومت کے وزیراعظم کے طور نامزد کیا گیا تھا۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی ،  اہم اجلاس طلب

    وزیر اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی ، اہم اجلاس طلب

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے وطن پہنچتے ہی اہم اجلاس طلب کر لیا تاہم : وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے، وہ یو این جنرل اسمبلی سےخطاب کیلئے امریکا گئے تھے ، جس کے بعد وہ امریکا سے لندن روانہ ہوئے آج صبح لندن سے اسلام آباد پہنچے۔

    د:وزیر اعظم نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایس سی اواجلاس کی تیاری سےمتعلق جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزرااور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کوطلب کیا گیا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہوگا ، اجلاس میں ملائیشین وزیراعظم کے دورے کی تیاریوں کاجائزہ بھی لیا جائے گا۔

    دوسری جانب وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

  • ’پاکستان 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو اقوام متحدہ کے ذریعے وطن واپس بھیجے گا‘

    ’پاکستان 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو اقوام متحدہ کے ذریعے وطن واپس بھیجے گا‘

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے رجسٹرڈ افغانیوں کی وطن واپسی کا روڈ میپ بتا دیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغانیوں کی وطن واپسی کا روڈ میپ بتا دیا اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ 14 لاکھ افغانیوں کو اقوام متحدہ کے ذریعے ان کے وطن واپس بھیجا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازع ختم ہونے کے بعد 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجا جائے، جس کے اخراجات کیلیے اقوام متحدہ نے وعدہ کیا تھا۔

    منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک 50 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔ ہزاروں افغانی پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، جن کے خلاف پاکستان اپنے قوانین پر عملدرآمد کرے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا مرحلہ وار عمل گزشتہ سال سے جاری ہے اور اب تک ہزاروں غیر قانونی افغانیوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

  • کرغزستان میں ہم پر کیا گزری؟ پاکستان پہنچنے والے طلباء کی دلخراش گفتگو

    کرغزستان میں ہم پر کیا گزری؟ پاکستان پہنچنے والے طلباء کی دلخراش گفتگو

    لاہور : کرغزستان سے اپنی جان بچا کر بخیریت وطن واپس آنے والے پاکستانی طلباء نے آپ بیتی سنادی، 30 طلبا میں ایک زخمی طالب علم بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرغزستان میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے طلبہ وہاں کس پریشانی میں مبتلا ہیں؟ اس کی تفصیلات ایک طالب علم نے بیان کردیں۔

    لاہور ایئر پورٹ پر بشکیک سے واپس آنے والے طالب علم شاہ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بشکیک میں مصری لوگوں نے ایک جھگڑے کے دوران مقامی لڑکوں کو مارا تھا۔

    لڑائی کے دوران ویڈیوز بھی بنائی گئیں، مصری لڑکوں نے وہ ویڈیوز سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی تھیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کے بعد فسادات شروع ہوئے۔

    طالب علم شاہ زیب نے بتایا کہ وہاں کے مقامی ٹرانسپورٹرز بھی غیر ملکی طلبا پر تشدد کر رہے ہیں جبکہ یونیورسٹیز انتظامیہ بھی جھوٹ بول رہی ہے،

    اس کے علاوہ گزشتہ رات سے طلباء کے رہائشی فلیٹس میں آکر اور انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارا جارہا ہے،مقامی لوگ ساری ساری رات فلیٹس کو گھیر کر لوگوں کپر تشدد کرتے ہیں۔

    طالب علم کا کہنا تھا کہ کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں سڑکوں پر بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر طلبا کو مارا جارہاہے، وہاں کی مقامی پولیس بھی کوئی تعاون نہیں کررہی، پولیس واقعےکے2سے3گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔

    ایک سوال کے جواب میں طالب علم شاہ زیب کا کہنا تھا کہ ہم نے واپسی کیلئے اپنے ٹکٹس خود بک کرائی ہیں، پاکستانی سفارت خانے کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت واپس آئے ہیں، کرغزستان میں پاکستان کے طالب علموں کی تعداد تقریباً10ہزار ہے جن کی بڑی تعداد اس وقت مشکل میں ہے۔

  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج وطن واپس پہنچیں گے

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج وطن واپس پہنچیں گے

    کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوآج وطن واپس پہنچیں گے ، اس سےقبل پیپلزپارٹی قیادت نےبلاول بھٹو کی پیرکووطن واپسی کا بتایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکی وطن واپسی ممکن نہ ہوسکی ، چیئرمین پیپلزپارٹی ذاتی مصروفیات کےباعث واپس نہ آسکے، اس سےقبل پیپلزپارٹی قیادت نےبلاول بھٹو کی پیرکووطن واپسی کا بتایا تھا۔

    ذرائع پی پی نے بتایا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوآج وطن واپس پہنچیں گے اور کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کےیوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کریں گے۔

    اس حوالے سے رہنماپیپلزپارٹی ناصرشاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کل وطن واپس آرہے ہیں، آصف زرداری بھی آج اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

    ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےیہ بھی کہابلاول مجھ سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہے، بلاول نے بہترین طریقےسے وزارت خارجہ چلائی۔

    رہنما پی پی نے کہا کہ یوم تاسیس جلسےسے آصف زرداری اور بلاول خطاب کرینگے، انتخابات میں پیپلزپارٹی سندھ میں کلین سویپ کرے گی۔

  • سینئر لیگی قیادت کا نواز شریف کوجلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی سینئرقیادت کے درمیان رابطہ ہوا ، ذرائع نے کہا کہ رابطے میں پنجاب میں حکومت ختم ہونے کے بعد مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا اور سینئر قیادت نے نواز شریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ رابطے کے دوران مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا،بدترین معاشی حالات اورمہنگائی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کاووٹ متاثر ہوا۔

    ذرائع نے کہا کہ نوازشریف نے سینئر قیادت کو عہدیداران اور کارکنوں سے رابطے کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پرپھٹ پڑے تھے اور شہباز شریف کو تمام اتحادیوں کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی تھی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا تھا کہ اب حکومت کرنی ہے تو ڈٹ جائیں اوربزدلی نہیں دکھانی ہے۔

  • چین کے کامیاب دورے کے بعد  شاہ محمود قریشی وطن واپس پہنچ گئے

    چین کے کامیاب دورے کے بعد شاہ محمود قریشی وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وزرائے خارجہ نے مشترکہ مفادات کے تحفظ، امن، خطےکی ترقی کے اقدامات اور کورونا کے انسداد کے لیے ویکسین کی مشترکہ تیاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وطن روانگی کے موقع پر حینان ہوائی اڈے پروزارت خارجہ چین کے حکام نے وفد کو الوداع کہا۔

    چینی حنان میں پاک چین وزرائےخارجہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ، جس میں کہا گیا شاہ محمودقریشی اوروانگ ژی میں اسٹریٹجک مذاکرات کا دوسرا دور ہوا، مذاکرات میں وزرائے خارجہ نے کورونا، تعلقات ، عالمی اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی۔

    مذاکرات میں مشترکہ مفادات کےتحفظ،امن،خطےکی ترقی کےاقدامات اور کوروناکےانسدادکےلیےویکسین کی مشترکہ تیاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    وزرائےخارجہ نےکوروناکوسیاسی رنگ اورالقاب دینےکی مخالفت کرتے ہوئے عالمی صحت پرڈبلیوایچ اوکےکردارکی حمایت کی، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے قومی مفادات کو تحفظ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ چین نےپاک چین آہنی بھائیوں کےعزم کودہرایا، چین نےپاکستان کےخطےمیں مضبوط شراکت ہونے کے اعادہ کیا۔

  • شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس آجائیں گے

    شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس آجائیں گے

    لندن : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سیلمان شہباز نے کہا ہےوالد صاحب آٹھ جون کو وطن واپس پہنچیں گے اور انشاءاللہ اور بجٹ سیشن میں ایوان میں موجود ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سیلمان شہباز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا مضحکہ خیز چہ مگوئیاں ایک بار پھر دم توڑ گئیں، شہباز شریف صاحب آٹھ جون کو وطن واپس جائیں گے انشاءاللہ اور بجٹ سیشن میں قائدِ حزبِ اختلاف کی حیثیت سے ایوان میں موجود ہوں گے۔

    یاد رہے شہباز شریف کے وکیل احتساب عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے موکل 11 جون تک وطن واپس آجائیں گے اور عدالت میں پیش ہوں گے۔

    نیب نے بھی شہبازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے سپریم کورٹ میں اپیل دوبارہ دائر کر رکھی ہے، جس میں کہا گیا خدشہ ہے شہباز شریف بیرون ملک فرار یا انڈرگراؤنڈ ہوجائیں گے اور ملزم کی عدم دستیابی پر نیب کی تحقیقات اور کارروائی رک جائےگی۔

    واضح رہے 10 اپریل کو شہبازشریف لندن روانہ ہوئے تھے ، روانگی سے قبل شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا عدالتی حکم پرمجھےضمانت ملی،نام ای سی ایل سےنکالاجاچکاہے ، پوتے،پوتی کودیکھنےلندن جارہاہوں،اپناطبعی معائنہ کراؤں گا اور انشااللہ جلد وطن واپس آؤں گا۔

  • فضائی حدود کی بندش : کوالالمپور میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    فضائی حدود کی بندش : کوالالمپور میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    کراچی : بھارت کی فضائی حدود سے پاکستان آنے والی پروازوں کی بندش کے باعث کوالالمپور میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے دیگرمسافروں کو بھی جلد لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے باعث بھارت کی فضائی حدود سے پاکستان آنے والی پروازوں کی بندش کے معاملے پر اے آر وائی نیوز کوالالمپور میں پھنسے پاکستانیوں کی آواز بن گیا۔

    اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد کوالالمپور سے پاکستانی مسافروں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، اس حوالے سے کنٹری منیجر پی آئی اے کولالمپور کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے150سے زائد مسافروں کو غیر ملکی ایئرلائنز کے ذریعے وطن واپس پہنچا دیا ہے، مزید پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ایک کپتان اور فرسٹ آفیسر سمیت 9 فضائی میزبان کو بھی کل غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس پہنچایا جارہا ہے۔

    پی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے آنے والے وہ مسافر  جو وطن واپس جانا چاہتے ہیں وہ پاکستانی سفارت خانے اور پی آئی اے کے کوالالمپور میں دفاتر سے رابطہ کریں۔

    کنٹری منیجر کا کہنا تھا کہ رہ جانے والے مسافروں کو جلد از جلد وطن واپس پہنچایا جائے گا،350سے زائد مسافر27فروری سے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پاکستان جانے سے رہ گئے تھے۔

    بھارت کی فضائی حدود سے آنے والے پروازوں کا آپریشن بند ہے، پی آئی اے کوالالمپور نے15اپریل تک ٹکٹوں کی فروخت مکمل طور پر بند کی ہوئی ہے۔

  • اسلام آباد : عراق میں پھنسے28پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد : عراق میں پھنسے28پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد : عراق میں محصور پاکستانیوں کی سن لی گئی، حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث 28 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کی کئی ماہ سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی پریشانی کا نوٹس لے لیا گیا، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز کا نوٹس لیا تھا۔

    جس کے بعد وہاں پر بھنسے ہوئے28پاکستانیوں کو خیریت سے پاکستان پہنچا دیا گیا، پاکستانی سفارت خانے نے زائرین کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں کی واپسی کا خرچہ اوورسیز پروموٹرز کی طرف سے ادا کیا گیا، پاکستانیوں کو بے یارومدد گار چھوڑنے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، متعلقہ اوورسیز پروموٹر کو ان ڈرائیوروں سے موصول رقم کی واپسی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔