Tag: وطن واپسی

  • صائم ایوب کی وطن واپسی، میدان میں ایکشن دکھانے کو تیار

    صائم ایوب کی وطن واپسی، میدان میں ایکشن دکھانے کو تیار

    پاکستان کے نوجوان کرکٹر صائم ایوب میدان میں ایکشن دکھانے کو تیار ہیں اور ری ہیب کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    پاکستان کے باصلاحیت نوجوان اوپنر بیٹر صائم ایوب جو رواں برس کے آغاز میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد کئی ماہ کرکٹ سے دور ہو گئے تھے وہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    صائم ایوب لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچے ہیں۔ نوجوان کرکٹر کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد وہ اہلخانہ کے ہمراہ عید منانے کے لیے کراچی آئیں گے۔

    پاکستان واپسی سے قبل صائم ایوب نے ناٹنگھم میں بلے تیار کرنے والے ایک کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور وہاں اپنے لیے بیٹ پسند کیے۔

    واضح رہے کہ صائم ایوب رواں برس جنوری میں جنوبی افریوہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ٹخنے کی شدید نوعیت کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ دو ماہ سے زائد عرصہ کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے تھے۔

    نوجوان بیٹر کو جنوبی افریقہ سے ہی بغرض علاج لندن لے جایا گیا جہاں علاج کے بعد انہوں نے اپنا ری ہیب بھی مکمل کیا۔

    صائم ایوب انجری کے باعث پاکستان میں 29 سال بعد ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا حصہ بھی نہ بن سکے جب کہ وہ رواں دورہ نیوزی لینڈ میں بھی ٹیم میں شامل نہیں ہوئے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے آنے والی قومی بیٹر کی میڈیکل رپورٹس حوصلہ افزا ہیں تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

  • ویڈیو رپورٹ: مزید 902 افغان شہریوں نے پاکستان چھوڑ دیا

    ویڈیو رپورٹ: مزید 902 افغان شہریوں نے پاکستان چھوڑ دیا

    اسلام آباد: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 902 افغان شہریوں کی واپسی عمل میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندے جوق در جوق اپنے وطن لوٹ رہے ہیں، حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

    گزشتہ روز 902 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپس ہوئی، جن میں 274 مرد 168 خواتین اور 460 بچے شامل تھے، افغانستان روانگی کے لیے 38 گاڑیوں میں 62 خاندانوں کی وطن واپسی عمل میں آئی ہے۔

    7 جنوری تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 61 ہزار 783 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

  • پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی  تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 188 تک پہنچ گئی

    پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 188 تک پہنچ گئی

    اسلام آباد: پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 188 تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جا رہی ہے۔

    گذشتہ روز 1004 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، جن میں 275 مرد، 198 خواتین اور 531 بچے شامل ہیں۔

    افغانستان روانگی کے لیے 47 گاڑیوں میں 82 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عملمیں لائی گئی ہے، 05 جنوری تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 188 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

  • غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی جاری، مزید 1 ہزار 199 افراد اپنے وطن واپس روانہ

    غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی جاری، مزید 1 ہزار 199 افراد اپنے وطن واپس روانہ

    اسلام آباد: پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے، حکومتی اعلان سے قبل بھی غیرقانونی غیر ملکیوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے واپس لوٹ گئی تھی۔

    اے آر وائے نیوز کے مطابق 31 دسمبر کو 1199 غیرقانونی مقیم غیر ملکی اپنے وطن واپس چلے گئے، 1199 غیر ملکیوں میں 389 مرد، 323 خواتین اور 487 بچے اپنے ملک واپس گئے۔

    31دسمبر تک 4 لاکھ 55 ہزار 645 غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے، جبکہ روانگی کیلئے 73 گاڑیوں میں 92 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

    غیرقانونی افغان باشندوں سے خطے کے دیگر ممالک بھی تنگ ہیں، جو انہیں واپس بھیجنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ دیکھا جائے تو پاکستان ایک طویل عرصے سے افغان باشندوں کی میزبانی کررہا ہے۔

    پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بڑھتی مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث انہیں پاکستان سے واپس بھیجنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کاعمل جاری ہے۔

    خطے میں صرف پاکستان واحد ملک نہیں ہے جس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کوواپس بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔ وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق ایران سے بھی غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کاسلسلہ جاری ہے۔

  • آئی سی سی ورلڈ کپ چیمپئنز کی وطن واپسی

    آئی سی سی ورلڈ کپ چیمپئنز کی وطن واپسی

    آئی سی سی ورلڈ کپ کے چیمپئنز چھٹی بار کپ جیتنے کے بعد اپنے وطن واپسی پہنچ گئے ہیں۔

    اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا اور بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

    آسٹریلوی کھلاڑی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارت سے آسٹریلیا واپس پہنچ گئے،  اسٹار پلیئرز میں کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل وود، مارنس لبوشین، مچل مارش، ایلکس کیری اور کیمرون گرین شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ چیمپئنز کی وطن پہنچنے کی تصاویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑیوں کی وطن واپسی پہنچنے پر آسٹریلوی مداح پُرستار کی تصاویر بنا رہے ہیں۔

    سڈنی ائیر پورٹ پر آسٹریلوی کھلاڑی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنا آسان نہیں تھا، لیکن ایک ٹیم کے طور پر کھیل کر ہم کافی حد تک مطمئن ہیں‘۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں وطن آمد پر میڈیا اور ائیر پورٹ پر موجود لوگوں نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔

  • ڈھائی لاکھ افغان ڈی پورٹ

    ڈھائی لاکھ افغان ڈی پورٹ

    اسلام آباد: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کُل 243,165 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 21 نومبر کو 2 ہزار 990 غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا گیا، جن میں 803 مرد، 759 خواتین اور 1428 بچے شامل تھے، 306 گاڑیوں میں 627 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی۔

    31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کے محفوظ اور باعزت انخلا کا سلسلہ جاری ہے، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لیے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لیے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

    چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔

    ون ڈاکیومنٹ رجیم

    پاک افغان چمن بارڈر پر ون ڈاکیومنٹ رجیم پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے، پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر ایک دستاویزاتی نظام رائج کر دیا ہے، اور بین الاقوامی سرحد پر آمد و رفت کے لیے پاسپورٹ پر کامیابی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر زونل امیگریشن بلوچستان کے مطابق پاسپورٹ آفس چمن پہلے ایک کمرے پر مشتمل تھا اور وہاں صرف دو اہلکار تعینات تھے اور ایک کاؤنٹر تھا، تاہم عوام کی سہولت کے پیش نظر اور ون ڈاکیومنٹ رجیم پر عمل درآمد کے لیے اب وہاں 10 کاؤنٹرز بنا دیے گئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں چمن پاسپورٹ آفس سے تقریباً 1500 پاسپورٹ پروسیس کر دیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق 2 کاؤئنڑز صرف خواتین کے لیے مختص ہیں تاکہ انھیں لمبی قطار میں انتظار نہ کرنا پڑے۔

  • غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

    غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

    چمن : غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کل دولاکھ چالیس ہزار ایک سو پچھترغیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز 2ہزار 292 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی ہوئی ، جن میں 612 مرد، 564 خواتین اور 1ہزار 116 بچے شامل ہیں۔

    31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا جارہا ہے ، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ مختلف اضلاع میں ان کی عارضی رہائش کے لئے تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

    چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

    غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، 20 نومبر کو 231 گاڑیوں میں 445 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

    اب تک کل 2لاکھ 40ہزار 175 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہیں۔

  • ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کی فہرست پختونخوا پولیس کو ارسال

    ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کی فہرست پختونخوا پولیس کو ارسال

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی 2 ہزار غیر قانونی مقیم 959 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔

    ذرائع کے مطابق 17ستمبر سے اب تک طورخم بارڈر سے 2 لاکھ 21 ہزار 440 غیرملکی اپنے وطن جاچکے ہیں۔

    محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 18 ہزار غیرملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی ہے جس میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔

    کے پی پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار اپنے ملک جانے کا نوٹس دیا لیکن یہ لوگ نہیں گئے، فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

  • غیر قانونی افغان باشندوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری

    غیر قانونی افغان باشندوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری

    چمن : پاکستان سے روزانہ ہزاروں غیر قانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک کل 188,738 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ایک لاکھ بیاسی ہزار ایک سو چون افغان باشندوں کو واپس بھیجاجاچکا ہے۔

    چمن اور طورخم بارڈر سے روزانہ ہزاروں غیرملکی واپس افغانستان جارہے ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کئی مقامات پر عارضی ٹرانزٹ کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں پر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے کوائف اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد واپس اپنے ملکوں کو بھیجا جا رہا ہے۔

    کیمپ میں غیر ملکیوں کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں ، کسٹمز کی جانب سے مکمل تلاشی کے بعد غیر قانونی افغان شہریوں کو ایف آئی اے کے تعینات اہلکاروں کے پاس بھیجا جاتا ہے جہاں پر ان کی مکمل کاغذی کارروائی مکمل کی جاتی ہے۔

    چمن بارڈر پر قائم ہولڈنگ کیمپ میں واپس جانے والوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں، انتظامیہ کا کہناہے ڈاکٹرز مختلف شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

    پانچ نومبر دو ہزار تین کوغیرقانونی طور پر رہنےوالےغیرملکیوں کی بڑی تعداداپنےوطن روانہ ہوئی جبکہ طورخم بارڈرپروطن واپسی کے لئےغیرقانونی افغان باشندوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    گزشتہ روزچھ ہزار پانچ سوچوراسی غیرقانونی باشندے اپنےملک چلےگئے، غیرقانونی غیرملکیوں کامحفوظ انخلا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

    دوسری جانب نادرا نے ہنگامی بنیادوں پرخیبرپختونخوا میں اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے اور واپس جانیوالےغیرملکیوں کی رجسٹریشن کیلئے نادرا نے 22موبائل وینزلنڈی کوتل پہنچادی۔

    ٹرانزٹ پوائنٹ پر موبائل وینزکی سہولت کیساتھ 20 کاؤنٹر بھی تشکیل دیئےگئے ہیں ، نادرا کے 140 ملازمین دن رات 24 گھنٹے بلا تعطیل اپنی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔

    یکم نومبر سے نادرا نے اپنی یومیہ رجسٹریشن کرنےکی صلاحیت کو بڑھا کر 15,000کر دیا ہے، اس موقع پر نادرا کے اعلیٰ افسران موجودہیں اورجانے والے غیر ملکیوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

  • سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپسی کے لئے روانہ

    سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپسی کے لئے روانہ

    دبئی : مسلم لیگ نون کے قائد میں نوازشریف چار سال بعد وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگئے ،ان کا خصوصی طیارہ تقریبا پونے دو بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف دبئی سے چارسال بعد وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگئے، نوازشریف کا طیارہ امید پاکستان 10 بجکر 42 منٹ پر دبئی سے پاکستان روانہ ہوا۔

    خصوصی طیارے میں ایک سو چورانوے افراد بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں جبکہ دوسری خصوصی پرواز میں ن لیگ اوورسیزکے رہنما اور صحافی سوار ہیں۔

    خصوصی طیارہ تقریبا تقریباََ دو بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا، جہاں نواز شریف دو گھنٹے قیام کریں گے اور اہم قانونی امور نمٹائیں گے، اسحاق ڈار کے مطابق یہ قیام ایک گھنٹے تک ہوسکتا ہے، جس کے بعد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

    نواز شریف اسلام آباد سے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے اور لاہور ائیرپورٹ سے میاں نواز شریف جاتی امرا روانہ ہوں گے ، جاتی امرا میں قیام اور فاتحہ خوانی کے بعد جلسہ گاہ ہیلی کاپٹر پر روانہ ہوں گے

    لاہور میں نوازشریف کے قافلے کے استقبال کیلئے دو طیارے ڈیڑھ گھنٹے تک گل پاشی کریں گے، مینار پاکستان پر میاں صاحب کا خطاب رات نو بجے تک متوقع ہیں۔

    اس سے قبل نواز شریف دبئی ایئرپورٹ پہنچے تو کارکنوں نے اُن کا استقبال کیا، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چار سال بعد پاکستان جارہا ہوں، خوشی محسوس کررہا ہے، پاکستان چھوڑنے کی خوشی نہیں تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کے حالات دوہزار سترہ سے بہتر نہیں ، دکھ ہوتاہےملک ترقی کےجائے پیچھےچلاگیاہےوہ پاکستان جہاں علاج کی سہولت اور دوائیاں مفت تھیں، لوڈشیڈنگ ختم ہوچکی تھی، کیا آپ کو آج وہ پہلےوالاپاکستان نظر آتا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کے حالات بہت پریشان کن ہیں،امیدکی کرن ہاتھ سےجانےنہیں دینی چاہئے،ہم اس قابل ہیں حالات کو ٹھیک کیا جاسکے۔

    ن لیگی قائد کا کہنا تھا کہ میں نے اور مریم نوازنےڈیڑھ،ڈیڑھ سو پیشیاں بھگتی ہیں ،میری بیٹی کو کلین چٹ ملی کیونکہ وہ کسی عہدےپرنہیں تھی،میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے، ہم اٹھائیس مئی والے ہیں،نو مئی والے نہیں۔