Tag: وطن واپس پہنچ گئے

  • قومی ہیرو ارشد ندیم جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے

    قومی ہیرو ارشد ندیم جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: قومی ہیرو ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جھنڈے گاڑنے کے بعد جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اولمپیئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل اپنے نام کیا تھا، واپس وطن پہنچنے پر ارشد کا شاندار استقبال کیا، جیولن تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے بڑی 86.40 میٹر کی تھرو کی تھی

    ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی سے قبل قوم کے نام خاص پیغام

    ارشد ندیم نے 52 سال بعد پاکستان کیلئے ایشین ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، بھارتی ایتھیلیٹ دوسرے اور جاپانی ایتھلیٹ تیسرے پوزیشن پر رہے تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں اور پوری تیاری کی وجہ سے گولڈ میڈل جیتا ہے، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہونے والی ہے جس کی تیاری کررہے ہیں۔

    گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ پیرس اولمپکس کے بعد پہلا مقابلہ تھا جس میں کامیابی حاصل کی، کامیابی پراللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے، ایشین چیمپئن شپ میں 50 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل ملا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی ملک کا نام روشن کروں، پاک افواج کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ ساتھ رہوں گا۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-asian-athletics-championships-javelin-throw-final/

  • کراچی : عراقی پولیس کے تشدد کے شکار پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    کراچی : عراقی پولیس کے تشدد کے شکار پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    کراچی : عراقی پولیس کے تشدد کے شکار پاکستانی زائرین کئی گھنٹوں بعد وطن واپس پہنچ گئے، زائرین نے عراقی ایئرلائن میں اے سی خراب ہونے پر احتجاج کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ عراق میں بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے مسافر کراچی پہنچ گئے، پاکستانی زائرین نے عراقی ایئرلائن میں اے سی خراب ہونے پر احتجاج کیا تھا جس پر انتظامیہ نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بغداد ایئر پورٹ میں محصور کردیا تھا۔

    پاکستانی مسافر کئی گھنٹے بعد پرواز آئی اے409 کےذریعےکراچی پہنچ گئے۔ مسافروں نے پاکستانی سفارتخانے اور اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کیا۔

    وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کے مطابق عراقی پولیس نے تین سے زائد مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، عمر رسیدہ مسافر سمیت خواتین مسافروں پر بھی تشدد کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز پرخبر نشرہوئی جس پر پاکستانی سفارت خانے نے ایکشن لیتے ہوئے عراقی حکام سے کامیاب مذاکرات کئے اور پرواز روانہ کی گئی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور عراق کے درمیان مسافر کارگو سروس شروع کرنے پر غور

    مسافروں کے مطابق عراقی پولیس نے پاکستانی مسافروں سے موبائل فون میں تشدد کی ویڈیو ڈیلیٹ کروائی اور تمام مسافروں کا موبائل فون بھی چیک کیا۔

  • اسلام آباد : ملائشیا میں پھنسے322 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد : ملائشیا میں پھنسے322 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد : ملائشیا میں پھنسے322 پاکستانی قیدی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ گئے، جہاز میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، غلام سرور خان اور زلفی بخاری بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائشیا کی جیلوں میں قید322پاکستانیوں کو لے کر پی آئی کا جہاز اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ گیا۔ اس موقع پر انتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے، طیارہ پاکستان پہنچنے پر پاکستانیوں نے جہاز میں نعرے بازی کی، پورا جہاز پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

    پاک بھارت تعلقات میں تناؤ آنے کے بعد فروری سے تین سوبائیس پاکستانی ملائیشیا میں پھنسے ہوئے تھے۔ ملائیشیاں میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے حکومت نے خصوصی طیارہ کوالا لمپور بھیجاتھا۔

    اسلام آباد کےہوائی اڈے پر اپنے پیاروں کو لینے کےلئے عزیزوں اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پاکستان پہنچنے پر محصور پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور قومی پرچم لہرا کر وطن سےمحبت کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر پاکستانیوں کے استقبال کے لیے غلام سرور خان اور زلفی بخاری بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دل میں اوورسیز پاکستانیوں کی قدر ہے، عمران خان کا دل دکھتا ہے۔

    ان پاکستانیوں کے لیے جو بیرون ممالک کی جیلوں میں قید ہیں،  پاکستانی قیدیوں کی رہائی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے عمل میں آئی ہے، انہوں نے ملائشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے اہم کردار ادا کیا۔

    زلفی بحاری نے کہا کہ غیر قانونی ایجنٹ کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، قطر کے ویزوں کے لیے سہولت سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں2100قید پاکستانیوں میں300 پاکستانی وطن پہنچ گئے، تین ماہ کے مرحلے میں سعودی عرب میں قید باقی پاکستانی بھی وطن پہنچ جائیں گے۔

  • آرمی پبلک اسکول کے طلباء  وطن واپس پہنچ گئے

    آرمی پبلک اسکول کے طلباء وطن واپس پہنچ گئے

    پشاور: آرمی پبلک اسکول میں ہمت اور بہادر ی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء چین کے دس روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    جرات اور بہادری کی داستان رقم کرنے والے آرمی پبلک اسکول پشاور کے بہادر بچوں نے چین کا سفر کیا، دس روزہ تعلیمی اورتفریحی دورے میں بچوں نے چین کے درالحکومت بیجنگ، ہانگ کانگ سمیت مختلف شہروں میں گئے۔

    جہاں انہوں نے مختلف سیاحتی مقامات دیوار چین، میوزیم، بیجنگ زو وغیرہ کی سیر کی، بچوں نے چینی خلائی مرکز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے خلابازوں سے ملاقات کی ۔

    بچوں کی تفریح کیلئے اسپیشل ڈرگن شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔

    بیجنگ میں پاکستانی ایمبیسی کالج کی جانب سے بچوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا، جسمیں بچوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ثابت قدم رہنے کے عزم کو دہرایا۔

  • آرمی چیف افغانستان کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    آرمی چیف افغانستان کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، جس میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ایک بار پھر افغانستان کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور افغان صدر اشرف غنی ملاقات میں باہمی تعلقات میں بہتری کے عمل کو سراہا گیا اور دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھنے سمیت اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہ ہونے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

    افغان چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دشمن پاکستان کے بھی دشمن ہیں۔

    اس سے قبل آرمی چیف نے کابل میں سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    آرمی چیف نے سانحہ پشاور میں ملوث افغانستان سے گرفتار چھ افراد کا معاملہ بھی عسکری و سیاسی قیادت کے سامنے رکھا اور ملافضل اللہ کی گرفتاری سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

  • عمران خان اپنے صوبے کی خبر لیں،تبدیلی آئی یا نہیں؟، نواز شریف

    عمران خان اپنے صوبے کی خبر لیں،تبدیلی آئی یا نہیں؟، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف سارک کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مودی سے سلام دعا ہوئی بات چیت نہیں،عمران خان کا ایجنڈا قومی نہیں ذاتی ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف سارک کانفرنس میں شرکت کے بعد نیپال سے وطن واپس آئے تو طیارے میں ہی دھرنے والوں پر نقطہ چینی شروع کردی، انکا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے صوبے کو دیکھیں پھر ملک گیر تبدیلی کی بات کریں۔

    بھارتی وزیرِاعظم سے آمنے سامنے پر اُن کا کہنا تھا کہ مذاکرات منسوخ ہوئے ہیں سلام دعا سے تو نہیں گئے، اس سے قبل نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس کے اختتام پر وزیرِاعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سرد مہری کو ختم کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا۔

    اختتامی سیشن میں وزیرِاعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمان نوازی پر نیپال کی حکومت اورعوام کے شکرگزار ہیں، اختتامی سیشن میں سارک ممالک میں توانائی میں تعاون کے فریم ورک کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں، پاکستان کی طرف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے معاہدے پر دستخط کئے، آئندہ سارک سربراہ کانفرنس پاکستان میں ہوگی۔