Tag: وطن واپس

  • فخرعالم 24ممالک کا فضائی سفرمکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    فخرعالم 24ممالک کا فضائی سفرمکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    کراچی : فخر عالم پرواز کا مشن مکمل کرکے کراچی پہنچ گئے، انہوں نے دس اکتوبر کو فلوریڈا سے اپنے مشن کا آغاز کرکے چوبیس ممالک کادورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز کی معروف شخصیت اور مشن پرواز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی فخرعالم وطن واپس پہنچ گئے، انہوں نے دس اکتوبر کو فلوریڈا سے مشن کا آغازکیا تھا، اس دوران انہوں نے24ممالک کادورہ کیا۔

    فخرعالم کا شمار دنیا کا چکر لگانے والےافراد کی فہرست میں200ویں نمبر پر ہے، کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے اس فضائی سفر کو پاکستانی عوام کے نام کرتا ہوں، دنیا کا سفر کامیاب رہا، ہمارے لوگ ہرجگہ موجود ہیں، روس میں کچھ مشکلات ہوئیں جو حکومت پاکستان کے تعاون سےدور ہوگئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج، ایئرفورس، سول ایوی ایشن کے تعاون کا شکر گزار ہوں، مجھے فخر ہے کہ دنیا کا چکر لگانے والا پہلا پاکستانی اور دوسرا مسلمان ہوں،24دنوں میں22ممالک کی فضائی حدود پار کیں۔

    مزید پڑھیں : ’مشن پرواز‘، فخر عالم دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی پائلٹ بننے کے قریب

    فخرعالم نے بتایا کہ میرا اگلا پروجیکٹ ٹاپ سیکریٹ ہے جس کیلئے امریکاجانا پڑے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈز میں حصہ ڈالنا ہمارا قومی فرض اور حق ہے۔

    فخر عالم کو اپنے کارنامے پر فخر، پاکستانی اور روسی حکام کا شکریہ

    فخر عالم کو اپنے کارنامے پر فخر ہے، مشن پرواز سے کامیاب واپسی پر فنکار فخرعالم نے پاکستان اور روس کی حکومت اور دفتر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

    فخر عالم کا کہنا تھا کہ اگلا مشن ٹاپ سیکرٹ ہے وقت آنے پر بتاؤں گا، حکام کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  • نوازشریف کل وطن واپس پہنچیں گے، ن لیگ کا صدربنانے کا فیصلہ

    نوازشریف کل وطن واپس پہنچیں گے، ن لیگ کا صدربنانے کا فیصلہ

    لندن : نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے، نوازشریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدربنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیر اعظم نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے یہ فیصلہ شہبازشریف سے ملاقات میں کیا، نوازشریف پیر کی صبح وطن واپس پہنچیں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں، شریف برادران کا مشترکہ مؤقف ہے کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا تو راہ فرارکیوں اختیار کریں؟ یاد رہے کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے26 ستمبرکو طلب کر رکھا ہے۔

    علاوہ ازیں نوازشریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے پولیٹیکل پارٹیزایکٹ میں ترامیم منظور ہونے تک مشاورت ہوگی۔


    مزید پڑھیں: وزیراعظم اوراسحاق ڈار وطن واپسی کیلیے لندن سے روانہ


    مشاورت کے بعد نوازشریف کون لیگ کا صدر دوبارہ منتخب کیا جائے گا، مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہداللہ خان نے بتایا ہے کہ نوازشریف کل صبح وطن واپس پہنچ رہےہیں۔

    نواز شریف پروازپی کے786سےاسلام آبادپہنچیں گے، مشاہداللہ خان نے مزید بتایا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی پاکستان واپس آرہےہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم شاہد خاقان کے ہمراہ وطن واپس پہنچیں گے۔

  • نوازشریف ہرقیمت پروطن واپس آئیں گے، رانا ثناءاللہ

    نوازشریف ہرقیمت پروطن واپس آئیں گے، رانا ثناءاللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف ہرقیمت پر وطن واپس آئیں گے لیکن بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی تک لندن میں رہیں گے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، راناثناءاللہ نے کہا کہ یہ فطری تقاضہ اور ان کی ذمے داری بھی ہے کہ وہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ رہیں، نوازشریف آئندہ الیکشن میں ہماری قیادت کریں گے۔

    وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف دو دن میں لندن سے واپس آجائیں گے، ان دنوں شہباز شریف کا لندن آنا جانا لگارہے گا۔


    مزید پڑھیں: رپورٹ منظرعام پرلانے سے فرقہ واریت کا خدشہ ہے، رانا ثناء 


    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے نیک نامی کمائی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے حوالے سے بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: اداروں میں کچھ لوگ پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، رانا ثناء اللہ


     رانا ثناءاللہ نے نیب کے حوالے سے کہا کہ نیب پنجاب میں کوئی انکوائری نہیں کررہی، نیب کی کارروائیوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    نیب کی کارروائیاں فراڈ ہیں، نیب کس چیزکی انکوائری کرے گی؟ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اپیل کل دائرکریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جلد وطن واپس آؤں گا، کسی کی مدد نہیں چاہیئے، پرویزمشرف

    جلد وطن واپس آؤں گا، کسی کی مدد نہیں چاہیئے، پرویزمشرف

    کراچی : سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وطن واپس آکر ہر چیز کا سامنا خود کروں گا کسی کی مدد نہیں چاہیئے، ملک میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، چاہتا ہوں ایم کیو ایم کے سارے دھڑے مل جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر کراچی میں اے پی ایم ایل کے جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ جلد پاکستان آؤں گا، ملک کو نیا پاکستان بنانےکی ضرورت ہے، اے پی ایم ایل سب سے پہلے پاکستان کی سیاست کرتی ہے، شہریوں کو سب سے پہلے پاکستان سے محبت ہونی چاہیے۔

     انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کسی قومیت نہیں پورے پاکستان سے منسوب ہے، پاکستان کی حالت تشویشناک ہے، کرپشن کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کاشہر ہے، اس سے متعلق خبریں دیکھ کرافسوس ہوتا ہے، ہمارے دورمیں کراچی میں ترقیاتی منصوبے لگ رہے تھے، یہاں اصل ترقی ہمارے دورمیں ہوئی۔

    چاہتا ہوں ایم کیو ایم کے سارے دھڑے مل جائیں

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی صرف مہاجروں کا نہیں سب کا شہر ہے، مہاجر دھڑوں میں بکھر گئے ہیں، میں کسی دھڑے کےساتھ نہیں، میرے لئے ایم کیوایم پاکستان، لندن اور پی ایس پی سب برابرہیں، چاہتا ہوں سارے دھڑے مل جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ قومیتیں آگےآ گئی ہیں،ملک پیچھے رہ گیا ہے، قائداعظمؒ نے کہا تھا کہ صوبائیت کو ترجیح دی تو حماقت ہوگی، ہم نے صوبائیت کی سوچ نہ چھوڑی توترقی نہیں ہو سکتی، بھارت کے پاکستان سے متعلق خطرناک عزائم ہیں۔

    علاوہ ازیں آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے میں گلوکار محمد علی شہکی نے ملی نغمہ گا کر شرکا کا جوش بڑھایا۔ جلسے سے اے پی ایم ایل کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

  • وزیراعظم لندن میں طبی معائنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم لندن میں طبی معائنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم لندن میں چیک اپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر نے ان کو ریسیو کیا ۔

    وزیر اعظم لندن سے سات گھنٹے چالیس منٹ کا سفر طے کر کے واپس وطن پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار طارق فاطمی اور دیگر استقبال کیلیے کھڑے تھے سب سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا وزیر اعظم لندن میں چیک اپ کیلیے موجود تھے ۔

    ڈاکٹرز نے طبعیت کی بہتری کے بعد سفر کی اجازت اور فالواپ کیلئے تین مہینےبعد کی تاریخ بھی دے دی ، واپسی سے پہلے وزیراعظم نےامید ظاہرکی پاناما تحقیقات پر کمیشن بن جائے گا وزیراعظم کی وطن واپسی نے تمام افواہوں کا گلا گھونٹ دیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی لندن روانگی کے بعد وزیرداخلہ نے بریفنگ میں بتایاکہ وزیر اعظم کا دل کچھ ٹھیک نہیں، وزیراعظم چیک اپ کیلئے نہیں علاج کیلئے گئے ہیں۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھاری سکیورٹی میں کراچی پہنچ گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھاری سکیورٹی میں کراچی پہنچ گئے

    کراچی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد قومی ٹیم گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئی تھی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی آج کراچی پہنچ گئے۔

    وطن واپسی پر قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کو کراچی ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں سکیورٹی دی گئی، شاہد آفریدی قومی ٹیم واحد کھلاڑی ہیں جو کراچی ایئرپورٹ پہنچے اس سے قبل ٹیم کے باقی کھلاڑی اور منیجمنٹ گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

    قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شکست پر جہاں پاکستانی عوام قومی ٹیم کے کھلاڑی اور کپتان سے ناراض ہیں وہیں کراچی آمد کے موقع پر کپتان شاہد آفریدی کے چاہنے والوں نے اپنے اسٹار بھرپور استقبال کیا اور ان کے حق پلے کارڈ بلند کئے دیکھائی دیئے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سیمی فائنل تک بھی رسائی حاصل نہیں کرسکا، پاکستان ٹیم نے کُل چار میچ کھیلے جن میں سے پاکستان کو صرف ایک میں کامیابی ملی جبکہ بھارت سمیت نیوزی لینڈ اور آسٹرلیا کے خلاف بھی پاکستان کرکٹ ٹیم بری طرح ناکام ہوئی، جس کے باعث پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر ہوگیا ۔

  • روز روز کی بہتان تراشی الطاف حسین کو زیب نہیں دیتی، آصف زرداری

    روز روز کی بہتان تراشی الطاف حسین کو زیب نہیں دیتی، آصف زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایم کیوایم کے رہنما الطاف حسین کی گزشتہ روز کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا روز روز کی بہتان تراشی اور غیر سنجیدہ جملے بازی انہیں زیب نہیں دیتی۔

     سابق صدر کے ترجمان سینٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سے اسلام آباد میں جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایم کیوایم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کی ہے، وفاقی حکومت ہو یا سندھ حکومت ہم نے سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی۔

    آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ وعدہ خلافی کی اور دھوکہ دیا ہے، ہم نے ایم کیوایم کے ساتھ مذاکرات میں ہمیشہ دو شرائط رکھی ہیں ایک یہ کی سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوگی اور دوسری یہ کہ کراچی کو پرامن شہر بنانے کےلئے تعاون کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف آج بھی بڑا واضح ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیگی،سابق صدر مملکت نے کہا کہ الطاف حسین کی منفی سیاست خود ایم کیوایم کےلئے بھی نقصان دہ ہوگی،ایم کیوایم قومی دھارے میں شامل ہوکرپاکستان اور سندھ کی ترقی وخوشحالی کےلئے کام کرے۔

  • آصف علی زرداری ہفتے کو وطن واپس آئیں گے

    آصف علی زرداری ہفتے کو وطن واپس آئیں گے

    کراچی : سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کل بروز ہفتہ پاکستان پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کل وطن واپس پہنچیں گے۔ وطن واپسی پر دو روز کراچی میں رہنے کے بعد آصف علی زرداری پیر سے اسلام آباد میں تنظیمی معاملات پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں اور اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

    جن میں پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کی جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

  • ورلڈ کپ: قومی ٹیم کل وطن واپس روانہ ہوگی

    ورلڈ کپ: قومی ٹیم کل وطن واپس روانہ ہوگی

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوگیا۔ قومی ٹیم کل سڈنی سے وطن واپس روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر واپسی کا ٹکٹ تھمادیا۔ گرین شرٹس نے میگا ایونٹ میں ابتدائی دو میچز ہارنے کے بعد زمبابوے، یو اے ای، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کو شکست دے کر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔

      پا کستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے کوارٹر فائنل میں  قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔ اورقومی ٹیم چار مرتبہ کی سابق ورلڈ چیمپئین آسٹریلوی ٹیم سے میچ ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    ورلڈ کپ میں اپنا سفر ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم کل سڈنی سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگی۔

    آسٹریلیا سے ورلڈ کپ کوارٹرفائنل ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کا ون ڈے کیرئیر بھی ختم ہوگیا ہے۔

    کپتان مصباح الحق نے دوہزار دو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا، دو ہزار سات کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے ٹک ٹک مصباح نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔ مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کاانیس سو چھیانوے میں نیروبی میں طلوع ہونے والا سورج ایڈیلیڈ کے میدان میں غروب ہوگیا، اپنے دوسرے ہی ون ڈے میں تیز ترین سینچری بناکر آفریدی دنیائے کرکٹ پر چھاگئے۔

  • ورلڈ کپ کبڈی میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپس پہنچ گئی

    ورلڈ کپ کبڈی میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپس پہنچ گئی

    لاہور: کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعدپاکستان کی مینز اینڈ ویمنز ٹیم وطن واپس پہنچ گئیں، واہگہ بارڈر پر دونوں ٹیموں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

     کپتان اور آفیشلز کا کہنا ہے کہ فائنل میں بے ایمانی ہوئی، وہ ہار کر نہیں جیت کر وطن واپس آئے ہیں۔ واضح رہے کہ فائنل میں امپائرز نے متنازع فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو فاتح قرار دیا جس پر پاکستانی کھلاڑیوں نے کیا بھرپور احتجاج کیا، امپائرز نے میچ کے اختتامی لمحات میں کچھ ایسے فیصلے کئے جو بھارت کے حق میں گئے اور پاکستان میچ جیتتے جیتتے ہارگیا، میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی نے امپائرز پر جانبدار ہونے کا الزام لگایا ۔