Tag: وطن واپس

  • ورلڈ کپ کبڈی میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کی آج وطن واپسی

    ورلڈ کپ کبڈی میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کی آج وطن واپسی

    لاہور: بھارت میں ورلڈ کپ کبڈی میں شرکت کے بعد قومی ٹیم آج وطن واپس پہنچ رہی ہے۔ فائنل میچ امپائرز کے بھارت کے حق میں بعض فیصلوں کی وجہ سے متنازع ہوگیا تھا۔

    کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل متنازع ہوگیا۔ امپائرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ گیا۔ امپا ئروں نے کھیل کا جنازہ نکال دیا۔ پاکستان کی جیت کو ہار میں تبدیل کردیا۔

    فائنل میں امپائرز نے متنازع فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو فاتح قرار دیا جس پر کھلاڑیوں نے بھرپور احتجاج کیا ۔ امپائرز نے میچ کے اختتامی لمحات میں کچھ ایسے فیصلے کئے جو بھارت کے حق میں گئے اور پاکستان میچ جیتتے جیتتے ہارگیا۔

    میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی نے امپائرز پر جانبدار ہونے کا الزام لگایا ۔ منتظمین نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کی اور پاکستان کی وطن واپسی بھی مؤخر کردی گئی۔

    سوال یہ ہے کہ کمیٹی جانبدار نہیں ہوگی اس کی یقین دہانی کون کرائے گا؟؟؟ بھارت نے میچ میں جیسے ہی سبقت حاصل کی میچ فوری کیوں ختم کردیا گیا؟؟

    کوئی ایک فیصلہ بھی پاکستان کے حق میں کیوں نہیں آیا؟؟؟ یہ تمام سوال اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ دال میں کچھ تو ضرور کالا ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی ایتھلٹس کی وطن واپسی

    کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی ایتھلٹس کی وطن واپسی

    کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستانی ایتھلٹس وطن واپس پہنچ گئے۔ ریسلنگ ٹیم مینجر کا کہنا ہے کہ سہولیات ملیں تو مستقبل میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈلز بھی حاصل کریں گے۔پاکستان کے باسٹھ رکنی دستے نے گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اور مجموعی طور پر چار میڈلز حاصل کئے۔

    وطن واپسی پر ریسلنگ ٹیم کے مینجر کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لئے ایتھلیٹس کو زیادہ وقت نہیں ملا۔ قوم کی دعاؤں سے وہ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے۔ اگر سہولیات ملیں تو مستقبل میں کھلاڑی پاکستان کے لئے گولڈ میڈل بھی جیت کر لائیں گے۔ ٹیم مینجر پاکستان نے دولت مشترکہ کھیلوں میں رسیلنگ میں دو، باکسنگ اور جوڈو میں بھی میڈلز اپنے نام کئے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کی شارجہ ٹیسٹ کے بعد وطن واپسی

    قومی کرکٹ ٹیم کی شارجہ ٹیسٹ کے بعد وطن واپسی

    قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ جیت کر واٹمور کو تحفہ دیا، اچھی کارکردگی سےٹیم کامورال بلند ہوا ہے۔

    دبئی سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتا ن مصباح الحق، محمدحفیظ،عبدالرحمان، احمد شہزاد شامل ہیں۔ کوچ ڈیوڈ واٹمور، محمد اکرم،شاہد اسلم، طلحہٰ اعجاز وسیم احمد اور دیگرآفیشلزشامل تھے۔

    اس موقع پرکپتان مصباح الحق کاکہناتھاکہ تمام کھلاڑیوں نےاچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابرکرنےپربہت خوشی ہوئی۔

     

  • لاہور:جونیئرایشیاء کپ، پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

    لاہور:جونیئرایشیاء کپ، پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

    متحدہ عرب امارات میں جونیئر ایشیاء کپ کھیلنے والی پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئ۔ مینیجر علی ضیا کا کہنا تھا کہ روایتی حریف بھارت سےفائنل میچ میں شکست کے بعد خوبیوں اور خامیوں کا پتہ چل گیا ہے۔

    لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کےکپتان سمیع اسلم کاکہناتھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانےکےلئےمحنت کرینگے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے تمام کھلاڑیوں کے مورال اور حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ فائنل میں ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کنڈیشن کے حوالےسے ٹھیک تھا۔ فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر ٹیم مینیجر علی ضیا کا کہنا تھا کہ فائنل میں دونوں ٹیمیں مضبوط تھیں اور تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس بھی اچھی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد ورکڈ کپ میں جیت ہے ایشیاء کپ سے ٹیم کی تیاری ہوئی ہیں