Tag: وطن پرستی

  • عوام روایتی سیاست اور قیادت سے تنگ آچکے، انیس ایڈووکیٹ

    عوام روایتی سیاست اور قیادت سے تنگ آچکے، انیس ایڈووکیٹ

    برمنگھم : پاک سرزمین کے رہنما انیس احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام روایتی سیاست، قیادتوں سے تنگ آچکے ہیں اور اب وہ ملک میں صیح معنوں میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں نے برمنگھم برطانیہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے قیام کا مقصد ملک میں فرسودہ روایتی نظام سے ہٹ کرعوام کے حقوق کی آواز اٹھانا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا نظریہ پاکستان، پاکستانیت اور وطن پرستی ہے، ہم لوگوں کے درمیان دشمنیاں ختم کرتے ہوئے ان کے دلوں کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور عام آدمی کے حقوق کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک عام پاکستانی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، آج بھی عوام پینے کے صاف پانی، صفائی، سیوریج ، اسکول، اسپتال اور علاقائی ترقیاتی کاموں کی سہولتوں سے محروم ہیں، پاکستان میں ایسا نظام نافذ کردیا گیا ہے کہ عام آدمی بالکل بے اختیار ہوچکاہے۔

    انیس احمد ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پاکس سرزمین ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد کرے گی اور ایک ایسا بااختیار نظام قائم کرے گی جہاں منتخب بلدیاتی نمائندے مکمل بااختیار ہوں اور اپنے علاقے کے عوام کے مسائل حل کرسکیں۔

    پاکس سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے خبردار کیا کہ ایک سیاسی جماعت اور اُس کے رہنماؤں کے ملک دشمن خفیہ ایجنسی سے روابط تشویش ناک ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے بیرونِ ملک تمام محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ملک دشمن ایجنٹوں کو مسترد کر کے وطن پرستوں کے ہاتھ مضبوط کریں اور ملکی استحکام میں ہمارا ساتھ دیں۔

  • وطن پرستی کے جذبات کے موضوع پر بننے والی فلم ’مالک‘کل ریلیز ہوگی

    وطن پرستی کے جذبات کے موضوع پر بننے والی فلم ’مالک‘کل ریلیز ہوگی

    کراچی: ایکشن سسپنس اور وطن پرستی کے جذبات کے موضوع پر بننے والی فلم مالک جمعہ سے ملک بھر کے سینماوں کی ذینت بنے گی۔

    فلم کی مقامی سینما میں سجنے والے فلم کے ریڈ کارپٹ اور پریمیئر شو میں جب فلم کی کاسٹ اتری تو شرکاء پلکیں جھپکانا ہی بھول گئے،فلم مالک کا موضوع کرپشن ،سیاست اور ملک میں سرگرم مافیا ہیں جبکہ اس کو بنانے والے ڈرامہ سیریل دھواں کے مرکزی کردار عاشر عظیم ہیں۔

    فلم میں پاکستانی نوجوانوں کو وطن پرستی کا درس بھی دیا گیا ہے اور اس کے خاطر کچھ کر دکھانے کا جذبہ بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

    فلم مالک کی کہانی کا مرکزی کردار افغانستان کے جنگی حالات سے تنگ آنے والے خاندان کے مسائل سے متعلق ایک نوجوان کی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ساجد حسن،حسن نیازی،عدنان شاہ ،فرحان علی آغا اور راشدفاروقی شامل ہیں۔