Tag: وعدہ پورا

  • ویڈیو: چیئرمین پی سی بی نے مزدوروں سے کیا وعدہ پورا کر دیا

    ویڈیو: چیئرمین پی سی بی نے مزدوروں سے کیا وعدہ پورا کر دیا

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر کرنے والے مزدوروں سے کیا گیا وعدہ پورا کر کے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کو مزدورں نے چار ماہ کی دن رات کی انتھک محنت کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس غیر معمولی رفتار سے کام کے پایہ تکمیل پہنچنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے مزدوروں سے کیا گیا ایک وعدہ پورا کر دیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

    قذافی اسٹیڈیم میں دیے گئے ظہرانے میں 1500 سے زائد مزدورں نے شرکت کی۔ محسن نقوی ان کے ساتھ گھل مل گئے اور ساتھ ہی کھانا کھایا۔

    اس موقع پر مزدور بہت خوش دکھائی دے رہے تھے اور کئی ورکرز نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بھی بنوائیں۔

     

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کارکنوں کی محنت کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔ میں وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ آپ ورکرز کے لیے ایوارڈ کا اعلان کریں۔

     

    محسن نقوی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی اور کہا آپ قوم کے ہیرو ہیں۔ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک اور وعدہ پورا کردیا

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک اور وعدہ پورا کردیا

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی 9 ماہ کی تنخواہ کا چیک بنا کر فلاحی ادارے کو غریبوں کی مدد کی مد میں دیدیا۔  

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جب حلف اٹھایا تھا تب کہا تھا کہ سرکار سے تنخواہ یا کسی اور کام کے لیے کوئی پیسہ نہیں لونگا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ آئی ٹی کورس کیلئے ٹیسٹ کا آغاز 16جولائی سے ہوگا، آئی ٹی کورس کے انٹری ٹیسٹ کیلئے 5 لاکھ شہریوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر مرحلہ وار لیے جائیں گے، جب تک تمام 5 لاکھ بچوں کے ٹیسٹ مکمل نہیں ہوجاتےکورس کا آغاز نہیں ہوگا۔

    گورنر سندھ نے بتایا کہ رجسٹریشن نمبر 1 سے 7500 والوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوگا، ٹیسٹ کے لیے آنے والے نوجوانوں کا خود استقبال کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کرانے والے افراد کو ای میل کے ذریعے رول نمبر ،ٹیسٹ کا دن ،تاریخ اور وقت کا بتایا جائے گا۔

  • لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ اسی دور حکومت میں پورا کروں گا، نواز شریف

    لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ اسی دور حکومت میں پورا کروں گا، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ اسی سال پورا کریں گے، بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں، توانائی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد ریلیف مل سکے۔

    یہ ہدایات انہوں نے وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں‌ وفاقی کابینہ نے توانائی کے جاری اور آئندہ کے منصوبوں پر وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ بھی دی۔

    انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم اور تربیلا توسیعی منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں اور انہیں فوری مکمل کیا جائے۔

    انہیں بریفنگ دی گئی کہ پن بجلی منصوبے کا پہلا یونٹ فروری 2018ء میں کام شروع کردے گا جبکہ کئی اور منصوبے زیر غور ہیں جن پر جلد کام شروع ہونے کی توقع ہے۔