Tag: وفاقی اسپتالوں

  • حکومت کے جاتے ہی وفاقی اسپتالوں میں کی گئی بھرتیاں منسوخ

    حکومت کے جاتے ہی وفاقی اسپتالوں میں کی گئی بھرتیاں منسوخ

    اسلام آباد: حکومت کے جاتے ہی وفاقی اسپتالوں پولی کلینک، اور پمز میں کی گئی بھرتیاں منسوخ کردی گئیں اور منسوخی کا حکمنامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سرکار کی وزارت صحت میں نوکریوں کی مبینہ فروخت کے الزامات کے بعد حکومت جاتے ہی وفاقی اسپتالوں میں کی گئی بھرتیاں منسوخ کردی گئیں۔

    وزارت صحت سے وفاقی اسپتالوں میں بھرتیوں کی منسوخی کا حکم نامہ جاری کردیا ،اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے پولی کلینک، اور پمز اسپتال میں کی گئیں بھرتیاں منسوخ اوربھرتیوں کیلئے قائم ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹیاں تحلیل کردی گئیں۔

    پمز، اور پولی کلینک میں گریڈ ایک سے پندرہ تک کی بھرتیاں گزشتہ ماہ ہوئی تھیں، پمز میں گریڈ ایک تا 15 کی 349 آسامیوں اور پولی کلینک میں گریڈ ایک تا چار کی 60 آسامیوں پر بھرتیاں کی گئی۔

    پولی کلینک میں گریڈ 1 تا 4 بھرتی کیلئے انٹرویو جولائی میں ہوئے تھے، وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں سے بھرتیوں کا اختیار واپس لے لیا تھا اور وزارت صحت کی ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹیوں نے بھرتیاں کی تھی۔

  • وفاقی اسپتالوں کے ہیلتھ ورکرز کو کورونا الاؤنس نہ ملنے پر اظہارِ تشویش

    وفاقی اسپتالوں کے ہیلتھ ورکرز کو کورونا الاؤنس نہ ملنے پر اظہارِ تشویش

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی اسپتالوں کے ہیلتھ ورکرز کو کورونا الاؤنس نہ ملنے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا پروفیسر سے سویپر تک سب کو کورونا الاؤنس ملنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےقومی صحت کا اجلاس ہوا ، جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، پارلیمانی سیکرٹری نوشین حامد و حکام شریک ہوئے ، اجلاس میں وفاقی اسپتالوں کے ہیلتھ ورکرز کے کورونا الاؤنس کے معاملے پر غور کیا گیا۔

    کمیٹی کا وفاقی اسپتالوں کے ہیلتھ ورکرز کو کورونا الاؤنس نہ ملنےپراظہارتشویش کیا ، پارلیمانی سیکریٹری صحت نے بتایا کہ ہیلتھ ورکرزکو رسک الاؤنس مرحلہ وار دیا جا رہا ہے۔

    رکن کمیٹی مختار ملک کا کہنا تھا کہ کورونا میں ڈیوٹیاں کرنیوالے ہیلتھ ورکرز اور پی جی ڈاکٹرزکو پہلےمرحلے میں الاؤنس نہیں ملا جبکہ پروفیسرشہنازنصیر نے کہا کہ پروفیسر سے سویپر تک سب کو کورونا الاؤنس ملنا چاہیے۔

    پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا وفاقی اسپتالوں کے12ہزارہیلتھ ورکرزالاؤنس لسٹ میں شامل ہیں، گزشتہ سال کوروناوارڈز میں ہیلتھ ورکرزکورسک الاؤنس ملاتھا۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا الاؤنس آئی سی یو میں کام کرنیوالے ہیلتھ ورکر کا حق ہے۔

  • وفاقی اسپتالوں میں ریگولر نرسز کے الاونسز میں اضافہ

    وفاقی اسپتالوں میں ریگولر نرسز کے الاونسز میں اضافہ

    اسلام آباد : وفاقی اسپتالوں میں ریگولر نرسز کے الاونسز میں اضافے کردیا گیا ، جس کے بعد طلبا نرسز کا ماہانہ وظیفہ 6800 سے بڑھ 20 ہزار ہوگیا، اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2019 سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اسپتالوں میں ریگولر نرسز کے الاونسز میں اضافہ کی منظوری دے دی ، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا طلبا نرسز کا ماہانہ وظیفہ 6800 سےبڑھا کر 20ہزار اور گریڈ سولہ کی ریگولر نرسز کا  میس   الاؤنس 500سے بڑھا کر 8ہزار کردیا ہے۔

    ظفرمرزا کا کہنا تھا ریگولر نرسز کا ڈریس الاونس 600سے بڑھا کر 3ہزارکر دیا ، حکومتی اخراجات کاتخمینہ 228.547 ملین سالانہ ہو گا ، اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2019 سے ہو گا۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے کہا وزارت قومی صحت نرسنگ میں ترقی اور بہتری کے لیے پر عزم ہے، نرسنگ کاکردار طبی شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا نرسنگ کی ترقی کے بغیر صحت کا شعبہ ترقی نہیں کر سکتا ، وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحت اولین ترجیح ہے۔