Tag: وفاقی تحقیقاتی ادارے

  • ایف آئی اے کی گوادر میں کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار

    ایف آئی اے کی گوادر میں کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار

    کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی سمندر کے راستے شہریوں کو ایران بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں زبیر احمد اور ارشاد کو گوادر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

    بیان کے مطابق ملزمان نے فی کس 10 ہزار روپے سمندری راستے سے ایران بھجوانے کیلئے وصول کئے، گرفتار دونوں انسانی اسمگلرز کو متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عوام کو خبردار کر دیا

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک بھر کے عوام کو سائبر کرائم عناصر سے خبردار کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں ملک بھر کے عوام کو جعلسازوں اور سائبر کرائم عناصر سے خبردار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں اور ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔

    ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے واٹس پر جعلی ایف آئی آر سے ڈرا کر عوام الناس کو ہراساں کرنے کی اطلاعات ہیں۔ ان عناصر کی جانب سے جعلی ایف آئی آر میں بے گناہ شہریوں کو نامزد کر کے انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا تا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عناصر خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہریوں کو سائبر کرائمز اور دہشتگردی جیسے الزامات سے بلیک میلنگ کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ایف آئی اے نے 4 بنگلادیشی شہریوں کی ایران جانے کی کوشش ناکام بنادی

    ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق اداریکی طرف سے کسی فرد کو بھی اس نوعیت کے پیغام واٹس ایپ پر نہیں بھیجے جاتے۔ عوام کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی شکایت نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو درج کرائیں۔

  • 11 سال سے مطلوب اشتہاری اسپین سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار

    11 سال سے مطلوب اشتہاری اسپین سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) این سی بی انٹرپول نے 11 سال سے مطلوب اشتہاری کو اسپین سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 11 سال سے مطلوب اشتہاری کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری محمد وحید کو اسپین سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کو مطلوب تھا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف 2013 میں مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا۔

  • ایف آئی اے نے 2 خطرناک اشتہاری ملزم کو یو اےای سے گرفتار کرلیا

    ایف آئی اے نے 2 خطرناک اشتہاری ملزم کو یو اےای سے گرفتار کرلیا

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول نے قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کو یو اےای سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یواےای سے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان علی رضا اور محمد نادر کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان کے خلاف 2023 میں سرگودھا اور ڈی جی خان میں  مقدمہ درج کیے گئے تھے، ملزم محمد نادر کے خلاف تھانہ کوٹ مبارک، ڈی جی خان میں مقدمہ ہے جبکہ ملزم علی رضا کے خلاف تھانہ بھگتا والا سرگودھا میں مقدمہ درج ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

  • ایف آئی اے نے صنم جاوید کو جیل سے دوبارہ گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے نے صنم جاوید کو جیل سے دوبارہ گرفتار کر لیا

    گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو سینٹرل جیل سے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما صنم جاوید کو سینٹرل جیل سے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

    صنم جاوید کو بڑا ریلیف مل گیا

    ایف آئی اے کی ٹیم صنم جاوید کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے لے کر روانہ ہوگئی، جیل ذرائع نے بتایا کہ صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گوجرانوالہ کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی رہائی کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ کے حکم پر اے ٹی سی نے صنم جاوید کی رہائی کیلئے روبکار جاری کی تھی۔

  • 2023 میں کراچی ایئرپورٹ پر 3.23 ملین مسافروں نے کامیابی سے پروسیس کیا: ایف آئی اے

    2023 میں کراچی ایئرپورٹ پر 3.23 ملین مسافروں نے کامیابی سے پروسیس کیا: ایف آئی اے

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) امیگریشن کراچی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2023 کے دوران ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی آمد اور روانگی پر 3.23 ملین مسافروں کو کامیابی سے پروسیس کیا۔

    گذشتہ ایک برس کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ایمیگریشن نے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تابڑ توڑ کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ بیرون ملک فرار ہونے والے متعدد ملزمان ایف آئی اے کے آہنی پنجے سے نہ بچ سکے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کی ایئرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش ایف آئی اے نے ناکام بنادی، 37 ملزمان کو بیرون ملک فرار ہوتے جبکہ 32 کو وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب 69 ملزمان ایف آئی اے کی تیز نظروں سے بچ نہ سکے  اس کے علاوہ گذشتہ ایک سال کے دوران 1عشاریہ 7ملین مسافر وں نے کراچی سے سفر کیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق 57 مسافروں کو جعلی دستاویزات جبکہ پاکستانی پاسپورٹ کا غیر قانونی استعمال کرنے والے 36 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ مذکورہ غیر ملکی مسافروں نے جعلی سازی اور دہوکہ دہی سے پاکستانی پاسپورٹس حاصل کئے تھے جبکہ 42 مسافروں کو جعلی ویزا، ٹمپرڈ پاسپورٹ اور جعلی مہروں پر پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے تسلسل کو رواں سال بھی برقرار رکھا جائے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی جاری رکھا جائے گا۔

  • جعلی ویزے پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

    جعلی ویزے پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نائیجیریا اور سعودی عرب سے واپس آنے والے مسافر کو کراچی امیگریشن پر گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم نعیم اختر کے پاسپورٹ کے ویزا صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے، ملزم پاکستانی پاسپورٹ اور اصلی ویزے پر نائیجیریا گیا تھا۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے نائجیریا میں ایجنٹ سے اٹلی کا ویزا لیکر اٹلی جانے کی کوشش کی، ملزم نے 22 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی ویزا ہونے پر ملزم نائجیریا سے سعودی عرب اور پھر پاکستان آیا، سعودی عرب پہنچنے پر ملزم نے اپنے پاسپورٹ پر لگا جعلی ویزا پھاڑ دیا۔

    ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • غیر قانونی طریقے سے کالا دھن رکھنے والے ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے

    غیر قانونی طریقے سے کالا دھن رکھنے والے ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے

    کراچی: غیر قانونی طریقے سے کالا دھن رکھنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ریڈار پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ سرکل میں کالا دھن رکھنے والوں کو پکڑنے کے لیے 4 ڈیسک قائم کردیئے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے سیاسی افراد، سرکاری افسران کی منی لانڈرنگ کی چھان بین کریگا، فنانشل انٹیلی جنس، ایسٹ مینجمنٹ یونٹ، ڈیٹا ایکسز انٹرنیشنل کو آپریشن ڈیسک نے کام تیز کردیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر سے اعداد و شمار حاصل کرنا شروع کردیئے گئے، اسٹیٹ بینک فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے بڑی ٹرانزیکشن کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کریگا جس کے لیے کراچی، لاہور، اسلام آباد میں اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کو ٹاسک سوپنے گئے ہیں۔

  • بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والا 2 ملزمان گرفتار

    بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والا 2 ملزمان گرفتار

    پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں عادل علی عباسی اور محمد رفیق شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی کیلئے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے درخواست موصول ہوئی، ملزمان کے موبائل فونز سے  بچوں سے متعلق قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

  • ملک میں خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع

    ملک میں خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اے نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سائبر کرائمز کے حوالے سے خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سائبر کرائمز کے حوالے سے خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا ملک بھر میں باقاعدہ آغاز کل سے ہو گا۔

    سائبر کرائم ایس ایم ایس الرٹ سروس کا افتتاح کل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکبر خان ہوتی کریں گے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کے ذریعے متاثرہ شخص ویب سائٹ یا متعلقہ ادارے کی مکمل معلومات ایک ایس ایم ایس کے ذریعے سائبر کرائم الرٹ سروس کے نمبر پرکرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سروس سے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ اور دیگر جرائم کا جہاں خاتمہ ہوگا وہیں سائبر کرائم کے بڑے گروہ قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔