Tag: وفاقی جامعہ اردو

  • وفاقی جامعہ اردو میں کنٹریکٹ اساتذہ کو اچانک فارغ کر دیا گیا

    وفاقی جامعہ اردو میں کنٹریکٹ اساتذہ کو اچانک فارغ کر دیا گیا

    کراچی: وفاقی جامعہ اردو میں معاہداتی اور کنٹریکٹ اساتذہ کو اچانک فارغ کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی جامعہ اردو کے کنٹریکٹ اساتذہ کو فارغ کر دیا گیا ہے، جن کی تعداد درجنوں میں ہے، اور پہلے فروری اگست کے سیشنز کے لیے لیٹر بھی جاری کر دیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ اردو کے قائم مقام وائس چانسلر کے غیر منطقی فیصلوں نے تعلیمی سیشن کو بحرانی کیفیت سے دو چار کر دیا ہے، غیر یقینی صورت حال کے بعد معاملات سنگین ہو گئے ہیں۔

    دوسری طرف طلبہ بھی غیر یقینی صورت حال سے پریشان ہیں، اساتذہ نے کلاسز لینا چھوڑ دیا، اساتذہ کا مؤقف ہے کہ اب صورت حال کو سنھبالنا مشکل ہوگا۔

    تمام ڈینز اور رجسڑرار نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جاری سیمسٹر میں نئے ٹیچرز کو کیسے ہائر کیا جائے گا، اس سلسلے میں انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس نے ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

    اساتذہ کا کہنا ہے کہ قائم مقام وائس چانسلر، جو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں، ڈاکٹر ضیا القیوم نے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے، وہ فیصلہ کر کے خود اسلام اباد چلے گئے۔

    اساتذہ کا کہنا ہے کہ قائم مقام وائس چانسلر کو اس طرح کے اقدام کا ائینی حق حاصل نہیں، یونیورسٹی سینیٹ اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کر چکا ہے، اچانک فیصلے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئی ہیں۔

    انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اپنا فیصلہ واپس لے، غیر منطقی فیصلے جامعے کے لیے تباہ کن ہیں، اور سلیکشن بورڈ کا عمل مکمل کیا جائے۔

  • ملک کی19سےزائدجامعات وائس چانسلرز سے محروم

    ملک کی19سےزائدجامعات وائس چانسلرز سے محروم

    کراچی: صوبائی حکومتوں کی اعلیٰ تعلیم سے متعلق غیرسنجیدہ پالیسیوں کے باعث ملک کی انیس جامعات سربراہوں سےمحروم ہیں۔

    اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کا غیرسنجیدہ رویہ سامنے آگیا ملک کی انیس ممتاز جامعات وائس چانسلرزکی تعیناتی کی منتظرہیں۔

    چیئرمین ایچ ای سی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وائس چانسلرز کی عدم تعیناتی کے بارے میں صوبائی حکومتوں کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، وائس چانسلرز کے بغیر کام کرنے والی یونیورسٹیوں میں پنجاب کی سرگودھا یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن سمیت چھ یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

    خیبر پختونخواہ میں ہزارہ یونیورسٹی اور سوات یونیورسٹی سمیت نو یونیورسٹیاں سربراہوں سے محروم ہیں، سندھ کی کراچی یونیورسٹی، وفاقی جامعہ اردو اور ڈاؤ یونیورسٹی سمیت چار یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر نہیں لگائے گئے۔

    اٹھارہویں ترمیم کےبعد وائس چانسلرز کی تعیناتی کے اختیارات صوبائی حکومت کے پاس ہیں لیکن یونیورسٹی کے سربراہ کی تعیناتی پرحکومتی خوشنودی کا عنصر غالب ہے۔