Tag: وفاقی جج

  • امریکی سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار مسلم شہری کو وفاقی جج بنانے کی منظوری

    امریکی سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار مسلم شہری کو وفاقی جج بنانے کی منظوری

    واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے تاریخ میں پہلی بار مسلم شہری کو وفاقی جج بنانے کی منظوری دے دی ، پاکستانی نژادزاہدقریشی پہلے ایشیائی امریکا ہیں جو بطور وفاقی جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ نے پاکستانی نژادزاہد قریشی کی بطور وفاقی جج تعیناتی کی منظوری دے دی، امریکی سینیٹ میں زاہدقریشی کےحق میں 81 اورمخالفت میں 16 ووٹ پڑے۔

    جس کے بعد پاکستانی نژادزاہدقریشی کو اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ وہ امریکی تاریخ میں پہلے مسلمان وفاقی جج ہوں گے۔

    نژادزاہدقریشی کی نامزدگی کی منظوری پر سینیٹرڈربن اورسینیٹرکیری بوکر نے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا پاکستانی تارک وطن کے بیٹےزاہد قریشی نے شاندارخدمات ادا کیں، زاہدقریشی نے بطورمجسٹریٹ محنت اورلگن سے فرائض اداکئے۔

    نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے زاہد قریشی تین سال سے مجسڑیٹ جج کےفرائض انجام دے رہے تھے ، امریکی صدربائیڈن نےمارچ میں زاہد قریشی کی وفاقی جج نامزدگی کا اعلان کیا تھا

    نامزدگی کے بعد اپریل میں زاہد قریشی سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کے رو برو پیش ہوئے، جہاں عدالتی کمیٹی نے بھی ڈیموکریٹس ، ریپبلیکنز اور سینیٹر نے مشترکہ منظوری دی۔

  • ڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندی سے متعلق نیاحکم نامہ معطل

    ڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندی سے متعلق نیاحکم نامہ معطل

    واشنگٹن : امریکی ریاست ہوائی میں وفاقی جج نےڈونلڈٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندی کا حکم نامہ معطل کردیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج ڈیریک واٹسن نےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے جاری نئے حکم نامے کونافذالعمل ہونے سے ایک گھنٹہ قبل روک دیاگیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے ذریعے دہشت گردوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکا جا سکے گا۔

    خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے آغاز پر اس نئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے مطابق چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر 90 دن کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں:امریکا میں‌ 6 مسلم ممالک کے شہریوں‌ کا داخلہ بند، نیا حکم جاری

    نئے حکم نامے کے مطابق ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کی امریکہ داخلے پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں:سفری پابندی کےصدارتی حکم نامے کی معطلی‘فیصلہ برقرار

    واضح رہے کہ جنوری میں بھی سفری پابندیوں سے متعلق جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے تھےاس حکم نامے کو فیڈرل کورٹ نے فروری میں معطل قراردے دیا تھا۔