Tag: وفاقی دارالحکومت

  • معرکہ حق میں تاریخی فتح، آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے

    معرکہ حق میں تاریخی فتح، آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے

    معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جارہا ہے، افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21  توپوں کی سلامی دی گئی، دن کا آغاز ملکی سلامتی اور امن واستحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے نعرہ تکبیر بلند کیا گیا اور جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

    خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یوم تشکر کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا، تقریبات میں عوام، عمائدین، سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کی اور شرکا نے وطن عزیز کی سالمیت اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔

    ننکانہ صاحب میں یوم تشکر کا آغاز خصوصی عبادات اور دعاؤں سے ہوا، ننکانہ صاحب کی تمام مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا جبکہ علما کرام نے پاکستان کی سلامتی، تعمیروترقی اور شہدا کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

    یوم تشکر کے موقع پر ہیڈ کوارٹر ایف سی این اے میں قرآن خوانی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا مقصد پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا کرنا تھا۔

    تقریب میں شہدا کے بلندی درجات، ملکی سلامتی  اور افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگی گئیں، آزاد کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر بھرپور ملی جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے۔

    اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، معرکہ حق میں تاریخی فتح پر سجدہ شکر، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں۔

  • پرائیویٹ اسکول اور کالجز میں تعطیلات کا اعلان

    پرائیویٹ اسکول اور کالجز میں تعطیلات کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ اسکول اورکالجزمیں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکول اورکالجزمیں موسم سرماکی تعطیلات 21 دسمبر سے 5 جنوری تک ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں 6 جنوری بروز پیر سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

    دوسری جانب بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے اسکول، کالج اور جامعات بند ہوگئی ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

    اس سے قبل پنجاب بھر کے پرائیویٹ و سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

    اسکولوں میں سردی کی تعطیلات کا اعلان

    سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے کہا تھا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا اور چھٹیوں کا سلسلہ 10 جنوری 2025 تک جاری رہیگا، اس سال اسکولوں میں موسم سرما کیلئے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔

  • وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں میں دو چینی شہری لُٹ گئے

    وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں میں دو چینی شہری لُٹ گئے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں دو چینی شہری لُٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چائینیز شہریوں کے ساتھ دو وارداتیں ہوئیں، 7 سے 8 افراد چائنیز کے آفس میں داخل ہوئے اور اپنا تعارف ایف آئی اے اہلکار کے طورپرکروایا اور وہاں موجود ملازم کو زدو کوب کرکے سامان اٹھا لیا۔

    تھانہ رمنا کے علاقے میں چائینیز کے دفتر میں ملزمان ملازم سے ڈیڑھ کروڑ کی ڈیمانڈ کرتے رہے اور چائنیز کا رہائشی پتہ پوچھتے رہے، ملزمان نے شہری کو کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا۔

    دوسری واردات تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں پیش آیا ملزمان نے واردات کے دوران چائنیز شہری پر فائرنگ کی، ملزمان اسلح کی نوک پر چائنیز سے واردات کرنا چاہتے تھے واردات کے دوران فائرنگ سے چائنیز معمولی زخمی ہوگئے۔

    ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی۔

  • وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے حوالےسے اہم فیصلہ

    وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے حوالےسے اہم فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیک پوسٹیں 13 داخلی اور خارجی راستوں پر قائم کی جائیں گی، یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیک پوسٹیں وفاقی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے قائم کریں گے، روات، سنگجانی، 26 نمبر چونگی، بہارہ کہو پر چیک پوسٹیں قائم ہوں گی۔

     ذرائع کے مطابق ترلائی، آئی جے پرنسپل روڈ ، ترامڑی چوک کے داخلی راستے بھی شامل ہونگے،  ٹینتھ ایونیو، کریج فیکٹری پر بھی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصف کئے جائیں گے، شہر میں مزید 50 کیمرے سیف سٹی کے ساتھ منسلک کر دئیے گئے۔

  • وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں حملوں کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری

    وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں حملوں کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں حملوں کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔

    زرائع کے مطابق حملوں کی منصوبہ بندی کالعدم تنظیم کی جانب سے کی گئی ہے، اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں حملہ کیا جاسکتا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، حملے کے لئے خاتون خود کش بمبار کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیاں اور اسکول بند کر دئیے گئے، حملے 22 سے 24 جنوری کے دوران کیے جاسکتے ہیں۔

    حملے کے اس تھریٹ کے بعد اسلام آباد میں 4 یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات سخت ہیں، انتخابی ریلیوں، جلوسوں میں احتیاط کی ضرورت ہے، پولیس اپنی طرف سے تمام اقدامات کر رہی ہے۔

  • وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید توسیع کا فیصلہ

    وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید توسیع کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو رینجرز تعیناتی میں توسیع کی تحریری سفارش کردی ہے، مراسلے میں ریڈ زون کے لیے 300 رینجرز اہلکار، کوئیک رسپانس فورس میں تعینات کرنے کی سفار ش کی گئی ہے۔

    اپنے مراسلے میں ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مزید 6 ماہ کے لیے رینجرز تعینات کی جائے، وفاقی دارالحکومت میں 2523 رینجرز فورس پہلے ہی تعینات ہے۔

    رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

  • وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ

    وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ 2سال کے دوران اسلام آبادمیں 310 قتل اور 504 اقدام قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 2 سال کے دوران جرائم کےاعدادوشمار ایوان میں پیش کردیے۔

    تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ 2سال کے دوران اسلام آباد میں 2412جرائم رپورٹ ہوئے، اس دوران اسلام آبادمیں 310قتل،504اقدام قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    تحریری جواب میں کہنا تھا کہ گزشتہ 2سال میں اسلام آباد سے1500افراد اغوا،ڈکیتی کے 103افراد رپورٹ ہوئے جبکہ 2سال کے دوران اسلام آبادمیں بچوں،بچیوں کیساتھ زیادتی کےواقعات میں اضافہ ہوا۔

    وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ2سال کےدوران 96 بچےاور52 بچیاں زیادتی کانشانہ بنے، جس کے بعد زیادتی کے148مقدمات درج ہوئے، 131 مقدمات پر چلان عدالتوں میں پیش کیے گئے جبکہ بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث 172افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • وفاقی دارالحکومت میں پولیس کو ریڈ الرٹ کردیا گیا

    وفاقی دارالحکومت میں پولیس کو ریڈ الرٹ کردیا گیا

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں پولیس کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ، ایک ہزار سے زائد پولیس نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پولیس کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ، ذرائع نے کہا کہ تمام تھانوں میں نفری اکٹھی کی جارہی ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کردیئے گئے ہیں ، ایک ہزار سے زائد پولیس نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں کیپٹل پولیس نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے مشترکہ سیکیورٹی پلان تیار کیا تھا۔

    مشترکہ سیکیورٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا،جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

    شرکاء نے جڑواں شہروں کے لیے مشترکہ سیکیورٹی حکمت عملی مرتب کی اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا۔

  • وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم بڑھنے لگے، ایک گھنٹے میں‌ اسٹریٹ کرائم کی 4 وارداتیں

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم بڑھنے لگے، ایک گھنٹے کےدوران اسٹریٹ کرائم کی چار وارداتوں میں ملزمان شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

    اسلام آباد میں ایک گھنٹے کے دوران اسٹریٹ کرائم کی چار وارداتیں ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے تمام وارداتیں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کیں۔

    پولیس نے بتایا کہ پہلی واردات میں فیض آباد کے قریب شہری سے موبائل فون چھینا گیا، دوسری واردات میں اقبال ٹاؤن میں پٹرول پمپ سے شہری سے پیسے لوٹے گئے۔

    پولیس کے مطابق تیسری واردات میں سیکٹر ایف ٹین مرکز سےخاتون کاپرس چھین لیا گیا جبکہ چوتھی واردات میں سیکٹر ایف سیون ٹوسےشہری کی گاڑی چوری ہوئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • سرکاری گھروں میں رہنے والے ملازمین کے لئے عدالت کا بڑا حکم

    سرکاری گھروں میں رہنے والے ملازمین کے لئے عدالت کا بڑا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں دو دو گھر رکھنے والے سول سرونٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سول سرونٹس کو گھروں کی الاٹمنٹ سے متعلق ہائی کورٹ کا بڑا حکم آگیا۔

    عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں دو دو گھر رکھنے والے سول سورنٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ایک گھر رکھنے کی ہدایت کردی۔

    سلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ آئی جی ہاؤس یا جی ایٹ کا گھر رکھیں۔

    عدالت نے کہا کہ کتنے سول سرونٹس نے دو دو گھر رکھے ہوئے ہیں سیکریٹری ہاؤسنگ 3 ماہ میں رپورٹ دیں اور صوبوں میں جانے والے کتنے سول سرونٹس نے اسلام آباد میں گھر رکھے ہوئے ہیں اس کی بھی رپورٹ دیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکشن افسر کی جی ایٹ میں گھر کا قبضہ واپس دینے کی مسترد کرتے ہوئے اسٹیٹ آفس کو حکم دیا کہ سیکشن افسر کو 24 گھنٹے میں نئے گھر کا قبضہ دیں۔

    یاد رہے وزارت داخلہ کے سیکشن افسر نے گھر سے زبردستی بے دخلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کئے۔